وہ جھوٹ بول رہا ہے ، سارا دن مسکراتا رہتا ہے ، اپنے اندر کے صفر کو پُر کرنے کی کوشش کرتا ہے ، بے حد تھکن کے دور سے گزر رہا ہے ، کوئی بھی اس کے ساتھ نہیں مگر وہ ہمیشہ سب کو تسلی دیتا ہے اور کوئی بھی اسے تسلی نہیں دیتا ، ہمیشہ ہچکچاتے رہتا ہے
خود کچھ کھائے یا نہ کھائے اپنے گھر کے لیے کچھ کھانے کو بچا لاتا ہے .دھوپ میں سایہ ہے . صبر کا پیمانہ ہے.
وہ اور کوئی نہیں میرے ابا جان ہیں❤
ابا جان کیسے کر لیتے ہیں یہ سب روتے ہوئے کو بھی ہنسا دیتے ہیں!!
بیٹا ہو یا بیٹی شفقت بھرا سر پہ ہاتھ پھیر دیتے ہیں
دو بول نصیحت کے ہوں یا پھر صبر کی تلقین کیے حوصلہ دیتے ہیں وہ عمر بھر کا ایک ہی پل میں
ان کا انداز, ان کی شفقت اور ان کی دعائیں قلب پر کچھ ایسا اثر کرتے ہیں کہ زندگی سنوار دیتے ہیں دعا ہے ان کی موجودگی زندگی میں یونہی رہے ان کی دعائیں زندگی میں رنگ لائیں آمین۔
No comments:
Post a Comment