ھم میں سے ھر ایک کو زندگی جینے کیلیے ایک quiet place کی ضرورت پڑتی ہے ،
بھاگتی دوڑتی ، ھجوم سے بھرپور زندگی کو کبھی نہ کبھی روکنا پڑتا ہے ،
محفلیں ، رشتے ، Conversations ، وہ حسن محسوس نہیں کروا پاتے جو ایک تنھا اور خاموش جگہ سے ھمیں محسوس ھوتی ہیں
جانتی ھوں بہت سے لوگ اختلاف کرینگے کہ رشتے زیادہ اھمیت رکھتے ہیں ، رشتوں کا حسن محسوس کرنا ہی زندگی ہے ،
تنھائ تو سستی اور نفسیاتی مریض بنادیتی ہے
وغیرہ🌝
میں رشتوں کی اھمیت سے منکر نہیں
لیکن یہ تنھائ بھی باقی تنہائیوں سے مختلف رہے
جیسے کہ آس پاس اپنے پسندیدہ منظر ھوں ،
سمندر ، آگ ، بارش ، کافی ،
اپنے پسندیدہ کھیل کھیل لیے جائیں ، پسندیدہ مشاغل جو آپ عام دنوں میں نہ کرپاتے ھوں
عام زندگی سے ھٹ کر کچھ مختلف خود کے ساتھ وقت بتایا جائے،
یقین مانیں یہ چند دنوں کا سکون کافی عرصے تک آپکے ذھن اور صحت پر اثر انداز رھتا ہے ،
چلتی پھرتی بے رنگ سی زندگی رنگین سی لگتی ہے ،
سب سے بڑھ کر خود کی پہچان ھوتی ہے ،
اپنے اندر بیٹھے ایک معصوم بچے کی خواھشات سننے اور ان پہ عمل کرنے کا موقع ملتا ہے ۔ ۔ ۔
اپنی روح سے ملاقات ھوتی ہے۔
No comments:
Post a Comment