وہ لمحہ کہ جب تمہارا دل بے حد بوجھل ہوتا ہے اور تم خاموش ہو جاتے ہو اور دل ہی دل میں رو بھی لیتے ہو پر کسی سے کچھ نہیں کہتے نہ اشکوں سے نہ لبوں سے، کیوں کہ انسان اکثر انسان کی تکلیف کو، آزمائش اور اسکے درد کی شدت کو نہیں سمجھ پاتا، بس جو ہر شے سے واقف ہے تم اسکو بتانے کے منتظر ہوتے ہو کہ جب تم کائنات پر قادر اللہ کے سامنے اس تڑپ سے اور امید سے پیش ہو کہ "پیارے اللہ میری آزمائش میں آسانی فرما، پیارے اللہ میری مدد فرما."یہ تم اپنے لبوں سے کہہ نہیں پاتے اور بس اسی لمحے جب تم سُبْحَانَ رَبِّيَ الأَعْلَى کی تسبیح کے ذریعے پیارے اللہ تعالیٰ کو سجدہ کرتے ہوئے تڑپتے دل، اداس چہرہ اور نم آنکھوں سے برستے ہوئے ان شدت زدہ اذیت دینے والے آنسوؤں کے ساتھ اللہ سے بنا کچھ کہے طویل سجدہ کرتے ہو کہ اللہ سب سمجھتا ہے وہیں ان سسکیوں اور تڑپ میں تمہارا دل مطمئن بھی ہوتا ہے کی وہی جو انسان نہیں کر پاتا وہ اللہ کرتا ہے بےشک وہ تو تمہارے زمین پر بیٹھے دل کی آواز کو ساتویں آسمان سے سنتا ہے اور تمہارے ہر درد سے واقف ہے. یہ لمحہ بے حد
عجیب ہے ایک طرف اضطراب اور ایک طرف سکونِ قلب۔
"اے میرے پیارے اللہ میری ہر دعا پر کنُ فرما دے، میری آزمائشوں کو آسان فرما۔اور مجھے اپنے معجزوں سے نواز دے"۔
No comments:
Post a Comment