غم توڑتے نہیں ۔ ۔ ۔ مضبوط بنادیتے ہیں
ایک امتحان بن کر مسلط ھوتے ہیں اور آپ کو جینے کا ایک نیا تجربہ ھاتھ میں تھما کر رخصت ھوجاتے ہیں ۔ ۔ ۔
کسی بھی غم پر مہینوں ، سالوں رویا جاتا ہے مگر صبر آ ہی جاتا ہے ،
زندگی چلتی جاتی ہے ،
غم ایک یاد بن کر دل کے نہاں خانوں میں چھپ جاتا
ہے ،
آپ کسی کیلیے جتنے بھی اھم ھوں کبھی نہ کبھی آپ ریپلیس ھو ہی جاتے ہیں ، کوئ نہ کوئ آپکی جگہ لے ہی لیتا ہے ۔ ۔ ۔
یہ دنیا ہے ،
ایک سفر ۔ ۔ ۔ سب نے اپنے اپنے حصے کی مسافتیں طے کرنی ہیں ،
پھر چاھے ایک ہی دکھ کو مناتے مناتے تمام عمر بتادی
جاۓ ،
یا ھر غم سے سبق حاصل کرکے مزید ھمت اور حوصلے سے آگے بڑھتے جائیں 🤎
Emily Dickinson
ایک امریکن poet ہیں ، وہ کہتی ہیں
a wounded deer leaps the highest🖤
کہ (زخمی ہرن باقی ہرنوں سے زیادہ اونچی چھلانگ لگاسکتا ہے )
سننے میں تو یہ جملہ کتابی سا ہی لگیگا مگر یہی سچ ہے
کوئ انسان ھو
تکلیف کی شدت میں ھو ،
بدن زخموں سے چور ھو ،
ھر طرف مصائب ھو ۔ ۔ ۔
عام انسانوں کی بدولت سب سے مضبوط اور با حوصلہ انسان وہی ھوتا ہے ۔ ۔ ۔
غموں سے لڑتا ،
تجربے حاصل کرتا
اندر سے شکستہ ،
مگر باھر سے ایک دیوہیکل چٹانوں سا
No comments:
Post a Comment