ہم پر جب مصیبت آتی ہے تو ہم اکثر یوں کہتے ہیں " میرے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوا دوسرے کے ساتھ بھی تو ہوسکتا تھا نہ"۔ شکر کریں آپ کے ساتھ ہی ہوا ہے۔ آپ حیران ہورہے ہونگے کہ شکر کس بات کا۔ دیکھیں شکر اس بات کا کہ اللّه اس مصیبت کے ذریعے آپ کی تربیت کرنا چاہتا ہے۔ آپ کو خود کے قریب کرنا چاہتا ہے۔ جب ہم پر تکلیف آتی ہے نہ تو دنیا والے آپ پر دروازہ بند کر لیتے ہیں۔ بس پھر ایک ہی در ہوتا ہے اللّه کا در جس کا دروازہ مصیبت انے سے پہلے بھی کھلا رہتا ہے اور مصیبت انے کے بعد بھی۔
جب دنیا کے سہارے آپکو تنہا کرد یتے ہیں تب آپ کو وہی اللّه سہارا دیتا ہے۔ ایک بار ٹوٹا دل آپ اس کے سپرد کردیں وہ اپکا دل پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ جوڑ کر آپکو واپس کرے گا۔ پھر آپ احساس کریں گے کہ واقعی انسان کا کوئی نہیں اس رب کے سوا۔ ہاں واقعی کوئی نہیں ہے۔ اپکی زندگی اسی رب ذولجلال کے اردگرد گھومتی ہے۔ شکر گزار ہو جائیں آپ پر برا وقت آیا۔ ہاں تکلیف ہوئی آپکو لیکن آپ پہلے سے بہتر انسان بنے، آپ میں عاجزی آئی آپکو بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ آپ جو اس رب کو بھول بیٹھے تھے اس کے قریب ہوئے۔ آپ در حقیقت نکھر گئے۔ ہاں آپکا دل دکھا پر ایک بار اپنا آپ سارا اس رب کے حوالے کردیں وہ ہر تکلیف کو ایسے دور کردے گا جیسے کوئی تکلیف آپ پر کبھی ٹوٹی ہی نہیں تھی۔ مگر یقین شرط ہے اسکی۔ یقین جانیں بس وہی ایک اپکا اپنا ہے۔ وہ آپکو ہمت بھی دیتا ہے حوصلہ بھی دیتا ہے۔ اگر اس وقت میں جو لوگ آپ کے ساتھ رہے آپکا حوصلہ بنے۔ اپکی ہر بات کو برداشت کرتے رہے انہیں کبھی مت کھویے گا۔ یہی آپکے سچے دوست ہیں۔ میں سمجھتی ہوں دوست خوشی سے زیادہ غم کا ہوتا ہے۔ قدر کیجیےکیونکہ ہر کوئی آپکے ساتھ کھڑا نہیں ہوتا۔
خوش رہیں اور ایک دوسرے کو دعاؤں میں یاد رکھا کریں۔ یہی زندگی ہے .
No comments:
Post a Comment