جیسے مرد بارعب ، سنجیدہ ، ذمے دار اور حقیقت پسند اچھا لگتا ہے ،
عورت سجتی ، سنورتی ، شرماتی لجاتی ، اور خواب دیکھتی دلکش لگتی ہے ،
مگر اس دلکشی میں کشش تب گھٹ جاتی ہے جب یہ نادانی میں اپنے خواب کسی بھیڑیے نما مرد سے وابستہ کرلیں 🖤
یہی انکی زندگی ایک بدصورت منزل کی طرف گامزن ھوجاتی ہے ، اس منزل تک پہنچتے پہنچتے سرشاری انکے انگ انگ سے پھوٹتی دکھائ دیتی ہے
وہ سرشاری دراصل ایک سحر ھوتا ہے جو انکے ارد گرد باندھا جاچکا ھوتا ہے ،
اس سحر کی مثال بے ھوشی کی مانند ھوتی ہے
یا تو غنودگی تک رھتی ہے ،
یا ایک طویل کومے میں بدل جاتی ہے ،
جس سے نکل آنا انتھائی مشکل ھوتا ہے ،،،،،
مگر جب ھلکا سا ھوش آنے لگے ،
دنیا ان نادانوں پر تنگ پڑجاتی ہے
ھر طرف سے پتھر برستے ہیں
عورت کا خواب چھیننے والا ھوتا ہے "مرد"
عورت پر پتھر برسانے والوں میں بھی آپ کو وھی ذات دکھائ دیتی ہے
میں یہ نہیں کہتی کہ غلط ہے تو صرف مرد ،
عورت اپنی حدود میں تجاوز نہ کرتی تو مرد کو موقع ہی نہ ملتا ان خوابوں کو توڑ کر کرچیاں اسکے منہ پہ ماردینے کا ،
اسکی ذات کو لہو لہان کر دینے کا ،
میری بس ایک ہی گذارش ہے کہ خدارا آپ جو معاشرے کے عظیم ترین مرد ہیں ،،
خدارا آپ کسی کو وہ خواب ہی نہ دکھائیں جسے حقیقت میں بدلنے کی استطاعت آپ نہ رکھتے ہوں ،
آپ عورت کی دلکشی کو برقرار رھنے دیں
آپ عورت کو خواب دیکھنے دیں ،
انکو زندگی کی رعنائیاں محسوس کرنے دیں🤎
انہیں مرد اور عورت کے مابین ایک حسین اور پاکیزہ رشتے سے متنفر مت کیجیے ✌🏽🤎
No comments:
Post a Comment