دن کے 24 گھنٹوں میں کچھ وقت خود کے لئے بھی نکال لیا کریں۔ جہاں آپ دوسروں کو وقت دیتے ہیں وہاں کچھ وقت خود کے لئے بھی نکالا کریں۔ آپکو اپنی بہت ضرورت ہے۔ اپنے دن کو گزارا مت کریں جیا کریں۔ خوش رہا کریں وہ کام کیا کریں جن سے آپ کو حقیقی خوشی محسوس ہوتی ہے ۔ جانتی ہوں زندگی بہت مصروف ہوگئی ہے۔ پر میں یہ بھی کہ سکتی ہوں کہ آپ میں سے کوئی بھی خود کے لئے دس منٹ بھی نہیں نکالتا۔ میں بھی کم ہی ہوتا ہے کہ خود کے ساتھ بیٹھ سکوں۔ پر ہاں میں بیٹھتی ضرور ہوں۔ آپ ضرور خود کے لئے وقت نکالا کریں۔ خود سے بات کیا کریں، آپ سے کیا صیحح ہوا کیا غلط آپ نے کیا سیکھا کیا محسوس کیا سب۔ کیونکہ آپکو آپ سے بہتر کوئی نہیں جانتا ہے سواے آپ کے رب کے۔
اگر آپ کو زندگی میں سکون چاہیے تو اکیلے بیٹھيں اپنے ہر عمل پر نظر ڈالا کریں۔ اپنی غلطیوں کو تسلیم کیا کریں کیونکہ اس طرح اپکی اصلاح ہوگی اور اپنی اچھی باتوں کو مزید بہتری کی طرف لے جانے کی کوشش کیا کریں۔ پہلے خود کے ساتھ اور اپنے رب کے ساتھ مخلص ہونا سیکھيں۔
خود کو نکھاريں خود کی قدر کریں خود میں دلچسپی لیں۔ اپنا بہاؤ لگن محنت اور ہمت سے خود تلاش کریں۔ منزل کے دروازے آپ کے لئے کھلتے چلے جائيں گے ❤
"خود کو بھی کبھی محسوس کر لیا کریں
کچھ رونقیں خود سے بھی ہوا کرتی ہیں "
No comments:
Post a Comment