Kahkashan Khan Blog This page is dedicated to all the art, poetry, literature, music, nature, solitude and book lovers. Do what makes your soul happy. Love and Peace. - D
Tuesday, September 7, 2021
Indeed Quran as a whole is just beautiful, but my mind always get stuck on these ayaat,
Monday, September 6, 2021
absolutely not'' your national dignity has been preserved
One must learn to love, and go through a good deal of suffering to get to it, and the journey is always towards the other soul.” ― D.H. Lawrence
Wednesday, August 25, 2021
Tuesday, August 24, 2021
پتا ہے جیسے چکی میں گندم ڈالیں یہ آٹا پیس دے گی
پتا ہے
جیسے چکی میں گندم ڈالیں یہ آٹا پیس دے گی
کانچ ڈالیں تو یہ کرچیاں بنا دے گی
پتھر ڈالیں یہ انہیں پیس دے گی
اسی طرح دماغ بھی ایک چکی ہے
اس میں مسلسل خوبصورت خیالات ڈالیں یہ آپ کو خوبصورت بنا دے گا
اس میں مسلسل اچھی باتیں ڈالیں یہ آپ کو کامیاب انسان میں ڈھال دے گا
اس میں محبت اور مثبت جذبوں کا بار بار اظہار ڈالیں
یہ آپ کی زندگی کو سکون سے بھر دے گا
اس میں لمحہ لمحہ شکر ڈالیں یہ آپ کی زندگی اطمینان سے بھر دے گا
لیکن
اگر آپ اس میں دن بھر غصہ، منافیقت ، ناشکری ، بےزاری دکھوں کے ذکر کا کچرا
ڈالتے رہیں گے
تو یہ بے چارا آپ کو سکون محبت، اطمینان،کیسے لوٹائے گا؟
Sunday, August 22, 2021
سرمدی زندگی تو ہمیں ڈھونڈ لے
سرمدی زندگی
تو ہمیں ڈھونڈ لے
ہم زمانوں کے پر شور بازار میں
درد کی بھیڑ میں
غم کی یلغار میں
ایسے کهوئے گئے خود کو ملتے نہیں
ہم صحیفہ ترا
آپ اپنے پتے پر جو لکھا تھا تو نے
وہ مکتوب ہیں
تیری پہلی تلاوت کو ترسے ہوئے
بند مکتوب ہیں
یاد کر زندگی
زندگی...یاد کر !!۔
وقت پلٹ سکتا ہے
وقت پلٹ سکتا ہے۔
ایک نقطہ جسے نظم کیا جاسکتا ہے
تمہارا تل ہے
دل پہ
ایک نکتہ یہ بھی ہے
تمہاری ہنسی میں قید کی جاسکتی ہے
ساری اداسیاں
تنہائیاں
اکیلی شب پہ برسائے جاسکتے ہیں
یادوں کے
کوڑے
کوڑےدان میں پھینکےجاسکتے ہیں
سارے شہر اور
جایا جاسکتا ہے
تقسیم ہند سے پہلے کے ایک بلوچ گاوں میں
یاکسی سندھی ثقافتی ناچ میں جھوم سکتے ہیں
یا کسی کچے پنجابی گھر میں لسی پی سکتے ہیں
یا رباب سن سکتے ہیں
کسی پشتون حجرے میں
اس
چہرے پہ
جو جھریاں ہیں
غائب ہوسکتی ہیں
کہف میں
اور نکل سکتے ہیں
ہم دوبارہ
ایک جدید شہر میں
!
🧡
میں جب لوگ ہماری زندگی کی لسٹ میں
جب لوگ ہماری زندگی کی لسٹ میں
see first
پہ ہوتے ہیں تو وہ اپنی قدر و قیمت کا اندازہ اس وقت کیوں نہیں لگا پاتے؟
ہر وہ انسان جسے یہ بتایا جائے کہ وہ اہم ہے وہ خود کو مزید اہم بنانے کے لیے اس فاصلے اور دوری کا انتخاب کیوں کرتا ہے
ہر وہ انسان جو اپنی اہمیت دور رہ کر جتانا چاہتا ہے اسے خبر کریں کہ دروازہ بند ہوجائے تو دستک بے معنی ہوتی ہے، اندر جھانک کر اطمینان کر لیں وہاں روشنی تو ہے
لیکن اس روشنی میں اب آپ کا کوئی حصہ نہیں ہے، اپنے دوستوں اور اپنے پیاروں کو پہچانیں اور اپنے حصے کی روشنی میں رہیں
وہاں سے کنارہ مت کریں جہاں آپ چمکتے ہیں، ورنہ اس جگمگ ہجوم میں آپ بھی کہیں کھو جائیں گے
!!!
Saturday, August 21, 2021
You can find me betweeen the lines of a poetic novel
You can find me betweeen the lines of a poetic novel, inside the beats that rebirthed an amazing symphony, along side a silent walk in a sacred place where the sun touches the sea, or high above over that cloud dancing among the stars, within the steps of tango dancers, at the door of cozy places that warm the heart, yet you can also find me within the arms of hello or goodbye, the tears of joy or excessive pain, at the ears of deep conversations, the illogical stories of torn souls, you can find me at the lips of unsaid words and the looks of deep regret, where love can't be described and letting go is a myth, you can find me where art and emotions resides.
Tuesday, August 17, 2021
کبھی کبھار کچھ چیزوں کو صرف دیکھ لینا ہی کتنا کافی ہوتا ہے ناں جیسے
کبھی کبھار کچھ چیزوں کو صرف دیکھ لینا ہی کتنا کافی ہوتا ہے ناں جیسے
کہ اس آسمان نے " ہمیں " فقط نگاہوں کے ذریعے اللہ سے کس قدر جوڑ رکھا ہے
! 💙