Kahkashan Khan Blog This page is dedicated to all the art, poetry, literature, music, nature, solitude and book lovers. Do what makes your soul happy. Love and Peace. - D
Monday, September 20, 2021
I used to reject myself...
Just like everyone else I love staring at the moon
Wanna go far away where all you can see is you
کیوں مایوس ہو جاتے ہو لوگوں کی باتوں سے؟
جو لوگ کسی کے ساتھ برا کر کے سمجھتے ہیں کہ انہوں نے کسی کو دھوکہ دے کر بہت بڑا جیت کا میڈل اپنے نام کر لیا ہے
یہ جو لوگ کسی کے ساتھ برا کر کے سمجھتے ہیں کہ انہوں نے کسی کو دھوکہ دے کر بہت بڑا جیت کا میڈل اپنے نام کر لیا ہے تو بھول ہیں ایسے لوگوں کی تباہی ہے جو ان کو نظر نہیں آتی۔۔۔کیا ایسا ممکن ہے؟ کسی کے ساتھ کچھ غلط کر کے اُس کو نیچا دیکھا کر زندگی کے سفر میں اُس سے جیت جاٶ گے۔۔۔۔۔ایسا ہرگز نہیں ہوگا وقتی جیت کب داٸمی ہار میں بدل جاۓ پتا نہیں چلے گا اور اللہ نہیں بھولتا کچھ بھی انسان غلط کر کے بھول جاتے ہیں لیکن اللہ یاد رکھتا ہے ایک ایک پل کا حساب رکھتا ہے وہ دیکھتا ہے مظلوم کو اُس کے درد کو لیکن مہلت دیتا ہے کہ ہو سکتا ہے غلط کرنے والا راہ است پر آجاۓ لیکن جنہوں نے خود اپنی جانوں پر ظلم کرنا ہو اُن کو ہدایت کی راہ بھی نہیں دیتا اللہ۔۔۔۔انجام ان کی آنکھوں کے سامنے ہوتا ہے لیکن اللہ ان کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیتا ہے ان کو کچھ دیکھاٸ ہی نہیں دیتا اور پھر کچھ وقت کے بعد جو چال لوگ دوسروں کو نقصان پہنچانے کے لیے چلتے ہیں ویسی ہی چال اللہ ان کے خلاف چلتا ہے بے شک میرا رب بڑا انصاف کرنے والا ہے۔
Sunday, September 19, 2021
میں تمہارے بارے میں کچھ نہیں جانتا
میں تمہارے بارے میں کچھ نہیں جانتا
تم نے کتنی بار محبت کی
یہ بات میں تم سے نہیں پوچھ سکا
ویسے بھی یہ سوال دوستی کے کسی مرحلے کے لیے مناسب ہو سکتا ہے
تم اتوار کا دن کیسے گزارتی ہو___؟؟
بھیگی ہوئی شام تمہیں کیسی لگتی ہے___؟؟
اور روشن دن___؟؟
تمہاری بالکنی میں پرندوں کے لیے پانی کی کٹوری رکھی ہے یا نہیں___؟؟
تمہاری انگلیاں طبلے کی تھاپ کے ساتھ حرکت کرتی ہیں یا گٹار کی سٹرنگز کے ساتھ___؟؟
بلیک کامیڈی تمہیں کیسی لگتی ہے___؟؟
تھیٹر آف ایبسرڈ کے بارے تمہارا کیا خیال ہے___؟؟
۱۹۸۴ تم نے پورا کر لیا تھا یا بیچ میں چھوڑ دیا تھا ؟؟
کیا اشفاق احمد تمہیں بھی سوڈو فلاسفر لگتا ہے__؟؟
یہ اور ایسے کئی سوال
اب تک سوال ہی ہیں
چھ سالوں میں ہم دو بار ملے ہیں
اور دو بار کے اس ملنے میں شاید چار باتیں کی ہوں
میری آنکھوں نے تمہیں کبھی تلاش نہیں کیا
میں نے تمہارا فون نمبر مانگنے کے بارے کبھی نہیں سوچا
لیکن تم مجھے کہیں بھی نظر آئیں
تو میں تم سے تیسری بار ضرور ملوں گا اور پانچویں بات بھی کروں گا
چھٹی ساتویں اور شاید آٹھویں بھی
میرا ارادہ پختہ ہے
میں ان سوالوں کا جواب جاننا چاہتا ہوں
لیکن کیا مجھے تم سے یہ باتیں پوچھنی چاہئیں ___؟؟
یا انہیں یونہی چھوڑ دینا چاہئیے
چوتھی ملاقات کے لیے
خیر یہ ابھی طے نہیں
لیکن ایسا ممکن تو ہے
سنو
___!!
انجان ہوتے ہوئے بھی چاہنا خوبصورت تعلق ہوتا ہے۔۔
Thursday, September 16, 2021
خدا نے ہمیں ستارے بنایا
خدا نے ہمیں ستارے بنایا
وہ ستارے جن کے ٹوٹنے پہ لوگ دعائیں مانگا کرتے ہیں
!لوگو
دعائیں مانگو
اپنے بچھڑے یاروں کے ملنے کی
اپنے ویران دلوں کی آبادیوں کی
روشنی کی
زندگی کی
رہائیوں کی
دعائیں مانگو
جو تمہیں یاد ہوں
دل آباد ہوں
کہکشاں ٹوٹتی ہے
دعائیں مانگو