Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Wednesday, October 11, 2023

_کُچھ باتیں سُن کر لگتا ہے کہ ہر بات کو سننا ضروری


 

_کُچھ باتیں سُن کر لگتا ہے کہ ہر بات کو سننا ضروری نہیں کُچھ باتیں کہہ کر لگتا ہے کہ چُپ رہتے تو اچھا تھا کُچھ باتیں سہہ کر لگتا ہے کہ کُچھ کہہ دیتے تو اچھا تھا_


🙂♥️



Saturday, October 7, 2023

میں حیران ہوں ان لوگوں پر ۔۔

 


میں حیران ہوں ان لوگوں پر ۔۔

جو اچانک آشنائی ، اچھا تعلق ،اچھا ساتھ ،دوستی ، یادیں سب پیچھے چھوڑ دیتے ہیں اور یوں بچھڑ جاتے ہیں جیسے کبھی ملے ہی نا ہوں۔۔۔

🧡🍂



میں پارسا نہیں ہوں

 


میں پارسا نہیں ہوں 

مگر میرے لیے وہ لوگ قابل رشک رہے جو اللّٰہ والے ہیں، جنکی رب تعالیٰ سے دوستی ہے، مجھے کبھی کسی کے سٹیٹس ، ریچ اٹریکٹ نہیں کی مگر وہ لوگ کرتے ہیں بھلے انکی ریچ نہیں یہاں سب ریچ دیکھ کر دوستیاں کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔

مجھے تعریفیں زیادہ نہیں پسند بعض اوقات کوئی تعریف کرتا تو میں استغفار کر رہی ہوتی ہوں کیونکہ تعریف اک ایسی جو آپ کو آسمان سے زمین پر پھینک سکتی ہے(آپ کو مغرور بناتی ہے) 

 دوست آپکی پہچان ہیں یہاں بھی اور وہاں بھی ۔۔۔۔۔۔۔

اس لیے اپنی پہچان انہی لوگوں میں رکھئے جو راہ راست پر لائے کہیں یہ نہ ہو آپکی پہچان بھی وہی لوگ بن جائیں۔۔

میں کوشش کرتی ہوں عمل نا سہی مگر انکی قربت میں میری ذات خیر پا سکے ۔۔۔۔۔۔

 !♡




سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے ، پس ہر ایک کو دیکھ لینا چاہیے کہ وہ کس سے دوستی اختیار کیے ہوئے ہے۔




حقیقی زندگی میں بھی تو ایسا ہوتا ہوگا نا کہ آپ کو کوئی کسی چھپی

 


•🩵💭•


حقیقی زندگی میں بھی تو ایسا ہوتا ہوگا نا کہ آپ کو کوئی کسی چھپی ہوئی جادوئی دنیا میں لے جائے اور آپ کے سامنے گھٹنے ٹیک کے بیٹھے ایک ہاتھ بڑھائے اور کہے "میک آ وِش" 

کہو کیا چاہتی ہو 

کوئی خواہش 

کوئی خواب "

چاہے پوری نہ بھی کرسکے وہ وِش بس صرف سن لے

!!!



Wednesday, October 4, 2023

محبت کے صحیفوں میں لکھی صداقتوں کی بیقراریوں نے تمہارے دامنِ دل کو میری جانب نہیں کھینچا

 

محبت کے صحیفوں میں لکھی صداقتوں کی بیقراریوں نے تمہارے دامنِ دل کو میری جانب نہیں کھینچا؟؟(ویرانیاں بڑھ گئیں) میں جو اسیرِ ذات تھی میرے ذوق و عیش کو"تم" بھائے(میں نے ویرانے میں چراغ جلائے) شام ڈھلے کچے برآمدے کے ستون پہ سر ٹکائے ملگجے آسمان والے سے پوچھتی ہوں میں لطفِ کرم ہو گا؟ رنگین ہوں گی کلائیاں میری؟ خوشبو آنے لگی گی موتیے سے ؟ مارگلہ کے سفید پھول مرجھا گئے،مہ خانوں میں تھرکتی کنواریاں میرے رنج کی پہلی شبیہہ،مگر تمہارے دل سے حیرتیں نہ گئیں, مجھے یہ بتاؤ!!!میں تو تمہارے آنگن کا قہقہ تھی ناں؟

!میری مسکراہٹیں بھی کھو گئیں


Sunday, October 1, 2023

دنیا کی تمام اشیاء ضائع ہو جانے کے بعد پھر دستیاب ہو سکتی ہیں

 


دنیا کی تمام اشیاء

ضائع ہو جانے کے بعد

پھر دستیاب ہو سکتی ہیں

لیکن ۔۔۔۔🌺

ضائع شدہ وقت واپس نہيں آتا

🥀لحاظہ

جو وقت دستیاب ہے اس کی قدر کریں

🌿شام بخیر اچھے لوگوں ☕



Thursday, September 21, 2023

جدید دور کی ایک تلخ حقیقت یہ بھی ہے


جدید دور کی ایک تلخ حقیقت یہ بھی ہے

 کہ ہم لوگ ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں

 جہاں پر لوگ عارضی تعلقات اور مطلبی ہمدردیاں رکھتے ہیں

 ”مفاد ختم اور تعلق بھی ختم" 

یہاں لوگ نہیں بدلتے بس احساس اور مفاد تبدیل ہو جاتے ہیں



میری شدید خواہش ہے کہ کچھ لوگوں سے میں بہت پہلے مل چکا ہوتا۔۔ ️




میری شدید خواہش ہے کہ کچھ لوگوں سے میں بہت پہلے مل چکا ہوتا۔۔

️ کچھ لوگوں سے ملنے میں تاخیر ہو جاتی۔۔۔

اور کچھ لوگ میری زندگی میں کبھی نا آتے۔۔۔

اے کاش 


Tuesday, September 5, 2023

. I just wish you never left.

 


Life hasn't been the same since you left. I've been missing you and thinking about you all day, every day since the day you left. I just wish you never left. 


اب تو اتنا بھی نہیں یاد کہ کب آخری بار

دِل نے کُچھ ٹُوٹ کے چاہا، کوئی حسرت کی ہو


دِل شکستہ ہے کوئی ایسا ہنر مند بتا 

جس نے ٹوٹے ہوئے شیشوں کی مرمت کی ہو



Saturday, September 2, 2023

وقت ایک جیسا نہیں رہتا

 


وقت ایک جیسا نہیں رہتا

تمہارا فیصلہ مجھے بہت پسند آیا۔۔!

 جب تم نے ڪہا ہم اب سنبھل گئے، 

لیکن ہم نہیں سنبھل  سکتے 


کیونکہ ہم "دو" ڪے لیے آتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔

 اور میں اب ڪہتا ہوں


تم سنبھل گئی اور میں بکھر گیا________

 تمہیں  پتہ ہے ڪیوں؟؟؟


وہ اس لیے بقول تمہارے میں ہی آگے چلا گیا تھا اس راستے پر اور اتنا نہیں سمجھا کہ تم مجھ سے راستہ بدلنے ڪے لیے بیزار بیٹھی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔

جیسے ہی آپ کو دوسرا آپشن ملا آپ نے اپنے راستے جدا کر دئیے اور مجھے بیچ راستے چھوڑ دیا لیکن کو ئی بات نہیں اپنی زندگی کا فیصلہ کر کے مجھ سے جدا ہونے میں آپکا فائدہ تھا آپ نے کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔


ڪچھ پل گزارنے کا اور مجھے مسکراہٹ دینے ڪا شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔


')