Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Friday, September 30, 2022

تم پھولوں کی زبان سمجھ سکتی ہو ؟



تم پھولوں کی زبان سمجھ سکتی ہو ؟
اس کا سوال سن کر وہ حیران ہوئی

ہاں پھولوں کی بھی ایک زبان ہوتی ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ میں اس زبان سے واقف ہوں ۔میں نے جو پھول تمہیں دیا تھا وہ 
gloxinia ہے اور gloxinia
 علامت ہے 
پہلی نظر میں محبت کی ۔





Wednesday, September 28, 2022

آپ ہر ایک کی کہانی میں اچھے نہیں بن سکتے

 

آپ ہر ایک کی کہانی میں اچھے نہیں بن سکتے۔۔۔ کوئی آپ کو سارے جہان سے عزیز رکھتا ہے اور کہیں آپ جوتے کی نوک پر ہوتے ہیں۔۔ 

کہیں کسی کا دیا ہوا احترام آپ کی ذات کو بےتحاشا معتبر کردیتا ہے اور کبھی کسی کی دی ہوئی بےتحاشا ذلالت آپ کو زندہ دفنا دیتی ہے۔ 

کہیں کوئی آپ کے ماضی کو تباہ کر کے آپکے اصل چہرے کو مسخ کردیتا ہے اور کہیں کوئی ہمیشہ کیلئے آپ کا ہو کر آپکے حال و مستقبل کو اس طرح سنوار دیتا ہے کہ اپنا آپ کسی معجزے سے کم نہیں لگتا۔ 


وقت اور حالات کبھی ایک جیسے نہیں رہتے اور نہ ہی میرے رب نے سب لوگ ایک ہی سانچے سے بنائے ہیں۔ 


اسلیے زندگی کے اِن خاردار راستوں پہ اپنے رب کے " یقین " کی انگلی تھامے رکھیے یہی " یقین " آپ کو کبھی نہ کبھی ,کہیں نہ کہیں کسی پار تو ضرور لگا دے گا۔ 

ان شاءاللہ

، :") 🤎


Monday, September 26, 2022

آپ اپنے اوپر ہزار بلب لگا لیں، سو گہرے رنگوں کا لیپ کر لیں

 

آپ اپنے اوپر ہزار بلب لگا لیں، سو گہرے رنگوں کا لیپ کر لیں یا کسی کی راہ میں جگنوؤں کی قطاریں لگا دیں، پھولوں کی کیاریاں سجا دیں

جو آپ کو دیکھتے نہیں آپ ان کی نظر نمایاں نہیں ہو پائیں گے۔



Sunday, September 25, 2022

جب کوئی تم سے محبت نہیں کرتا تو تمہیں اس بات کا اندازہ ہو ہی جاتا ہے


 

جب کوئی تم سے محبت نہیں کرتا تو تمہیں اس بات کا اندازہ ہو ہی جاتا ہے، خواہ وہ تمہیں نہیں بتاتا لیکن پھر بھی تمہاری روح اس بات کو محسوس کر ہی لیتی ہے کیونکہ بےحسی ایک ایسی چیز ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا


~جولیو کورٹزار



میں تمہارے بارے میں کچھ نہیں جانتا


 

میں تمہارے بارے میں کچھ نہیں جانتا

تم نے کتنی بار محبت کی

یہ بات میں تم سے نہیں پوچھ سکا

ویسے بھی یہ سوال دوستی کے کسی مرحلے کے لیے مناسب ہو سکتا ہے

تم اتوار کا دن کیسے گزارتی ہو___؟؟ 

بھیگی ہوئی شام تمہیں کیسی لگتی ہے___؟؟ 

اور روشن دن___؟؟ 

تمہاری بالکنی میں پرندوں کے لیے پانی کی کٹوری رکھی ہے یا نہیں___؟؟ 

تمہاری انگلیاں طبلے کی تھاپ کے ساتھ حرکت کرتی ہیں یا گٹار کی سٹرنگز کے ساتھ___؟؟

بلیک کامیڈی تمہیں کیسی لگتی ہے___؟؟

تھیٹر آف ایبسرڈ کے بارے تمہارا کیا خیال ہے___؟؟

۱۹۸۴ تم نے پورا کر لیا تھا یا بیچ میں چھوڑ دیا تھا ؟؟

کیا اشفاق احمد تمہیں بھی سوڈو فلاسفر لگتا ہے__؟؟ 

یہ اور ایسے کئی سوال 

اب تک سوال ہی ہیں

چھ سالوں میں ہم دو بار ملے ہیں

اور دو بار کے اس ملنے میں شاید چار باتیں کی ہوں

میری آنکھوں نے تمہیں کبھی تلاش نہیں کیا

میں نے تمہارا فون نمبر مانگنے کے بارے کبھی نہیں سوچا

لیکن تم مجھے کہیں بھی نظر آئیں 

تو میں تم سے تیسری بار ضرور ملوں گا اور پانچویں بات بھی کروں گا

چھٹی ساتویں اور شاید آٹھویں بھی

میرا ارادہ پختہ ہے

میں ان سوالوں کا جواب جاننا چاہتا ہوں

لیکن کیا مجھے تم سے یہ باتیں پوچھنی چاہئیں ___؟؟

یا انہیں یونہی چھوڑ دینا چاہئیے

چوتھی ملاقات کے لیے

خیر یہ ابھی طے نہیں

لیکن ایسا ممکن تو ہے

سنو___!! 

انجان ہوتے ہوئے بھی چاہنا خوبصورت تعلق ہوتا ہے۔۔


یہ زندگی عورتوں کے لیے حقیقتاً ایک کٹھن زندگی ہے

 

"یہ زندگی عورتوں کے لیے حقیقتاً ایک کٹھن زندگی ہے


اگر آپ (خواتین) خوش شکل نہیں ہیں تو مرد آپ پر مہربان نہیں ہوں گے، اور اگر آپ خوبصورت ہوں تو عورتیں آپ سے خوش مزاجی سے پیش نہیں آئیں گی

..."



چلو آج ذرا مختلف سا ، اداس ہوتے ہے جن پریشانیوں نے ہمیں آن گھیرا ہے

 


چلو آج ذرا 

مختلف سا ، اداس ہوتے ہے 

جن پریشانیوں نے ہمیں 

آن گھیرا ہے 

ان سے ذرا مسکرا کے ملتے ہیں 

سنا ہے حوصلہ ہے بڑی کام کی چیز 

جھوٹی ہنسی سے 

لبوں کو سجا دیتے ہیں 

کیا ضرورت خیالوں میں کھوے رہنے کی 

کھلی فضا میں 

سانسوں کو بہا دیتے ہیں 

کون اپنا ہے ، کون نہیں 

یہ سب چھوڑ چھاڑ کر 

خود کو خود سے ہی ملا لیتے ہیں 

دیکھ کر خود کو کہیں ، کسی آئینے میں

خود ہی ہنستے

خود ہی شرما لیتے ہیں 

اداس نظمیں ، اداس گانوں 

کی کیا ضرورت ہے 

کوئی فضول سا نغمہ 

خود ہی گنگنا لیتے ہیں 

چلو آؤ ، چلے آؤ 

کہ آج ذرا ، مختلف سا 

اپنے آپ سے اداس ہوتے ہیں



Saturday, September 24, 2022

زنـدگــی میــں کـچھ نــہ کچھ نـامکمـل رہ جــاتــا ہـــے۔ ⁩⁦⁩


 ⁩ زنـدگــی میــں کـچھ نــہ کچھ نـامکمـل رہ جــاتــا ہـــے۔

⁩⁦⁩ لیکــــن پھــر بھــی یـــہ زندگـی بہــت خوبصــورت ہــے۔ 

⁦〰️⁩⁩ اس کـــی قــــدر کیجیئــــے۔


محبت ایک بالغ فیصلہ ہے۔


1956

 میں ایرک فرام نے ایک کتاب لکھی محبت پر جس کا نام ہے The art of loving 

 جس کو دنیا کی محبت پر لکھی جانے والی بہترین کتاب تصور کیا جاتا ہے۔ اور ایک بیسٹ سیلر کتاب ہے۔۔

اس میں کہا گیا ہے کہ حقیقتاً محبت چار چیز پر انحصار کرتی ہے۔۔

Care 

Respect

Responsibility

Knowledge...


اور یہ کہ میں اسکے بغیر مرجاونگا یا مرجاونگی ایسا 

ویسا یہ سب محبت نہیں

محبت

 فیصلہ ہے ۔ Mature  ایک بالغ


Tuesday, September 20, 2022

پھر اِک روز کہنے لگی ۔۔!! یار تمہارے مسئلے بھی تو عجیب ہیں



پھر اِک روز کہنے لگی ۔۔!! یار تمہارے مسئلے بھی تو عجیب ہیں۔۔!! رات کے پہر ویران سڑکوں پر چائے خانے اور سگریٹ کی دوکانیں ڈھونڈتے رہتے ہو۔۔

!! 🍁


')