آپ ہر ایک کی کہانی میں اچھے نہیں بن سکتے۔۔۔ کوئی آپ کو سارے جہان سے عزیز رکھتا ہے اور کہیں آپ جوتے کی نوک پر ہوتے ہیں۔۔
کہیں کسی کا دیا ہوا احترام آپ کی ذات کو بےتحاشا معتبر کردیتا ہے اور کبھی کسی کی دی ہوئی بےتحاشا ذلالت آپ کو زندہ دفنا دیتی ہے۔
کہیں کوئی آپ کے ماضی کو تباہ کر کے آپکے اصل چہرے کو مسخ کردیتا ہے اور کہیں کوئی ہمیشہ کیلئے آپ کا ہو کر آپکے حال و مستقبل کو اس طرح سنوار دیتا ہے کہ اپنا آپ کسی معجزے سے کم نہیں لگتا۔
وقت اور حالات کبھی ایک جیسے نہیں رہتے اور نہ ہی میرے رب نے سب لوگ ایک ہی سانچے سے بنائے ہیں۔
اسلیے زندگی کے اِن خاردار راستوں پہ اپنے رب کے " یقین " کی انگلی تھامے رکھیے یہی " یقین " آپ کو کبھی نہ کبھی ,کہیں نہ کہیں کسی پار تو ضرور لگا دے گا۔
ان شاءاللہ
، :") 🤎
No comments:
Post a Comment