زندگی بڑی سہل سی گزر رہی ہے (الحمداللہ)
اس میں کبھی کوئی غم کی رات
آتی بھی ہے تو اے آسانیاں دینے والے رب!
ضبط کے باوجود کوئی آنسو
اگر بہہ بھی گیا تو وہ
شکوے میں نہیں بہے گا
بلکہ اسے ان تمام غموں کا صدقہ سمجھا جائے
تیری رضا میں ,میں راضی, میرا قلب راضی
میری آنکھوں کا پانی بھی راضی!
میرا جھکا سر بھی راضی
جو کہ صرف تیری اطاعت میں جھکا ہے
نہ کہ کسی بشر کے لیے
اور نہ ہی کسی خواہش کے لیے
میرا ایمان ہے کہ
خواہشیں من میں ڈالنے والا بھی تُو
ان پر کن فرمانے والا بھی تُو
انہیں آزمائش بنانے والا بھی یارب تُو ہی ہے
انعام کی صورت ان کو ماتھے پر سجانے والا بھی
تُو ہی ہے!
میرے قلب کو ہمیشہ اپنی سمت
اپنی چاہ میں ہی لگائے رکھنا
ہر قدم تیری چاہ میں اگر اٹھے گا تو
بہار کی سمت جائے گا
ورنہ خزاں ہے راستے سارے
اے بہار و خزاں پر قادر
جسے چاہے معتبر کرنے والے رب!
No comments:
Post a Comment