اس بات کا ملال نہیں ہوتا کہ ہمارے دل میں بسنے والے پیارے برسوں کی رفاقت بھول کر ہم سے قطع تعلقی کر لیتے ہیں رنج اس بات کا ہوتا ہے کہ کبھی ہمارے لیے وہ زندگی کا سب سے قیمتی اثاثہ ہوا کرتے تھے مگر آج ہمارا وجود اور موجودگی اُنکے لیے نافع نہیں رہا ۔
لوگ کہتے ہیں زندگی ہے تو سبھی بہاریں ہیں مگر مجھے لگتا ہے جو شخص آپکے مزاج سوچ اور طبیعت کو بھا جائے بس .... وہی زندگی ہے، بہار ہے، مہر و محبت کی درخشاں تصویر ہے ۔
تقدیر انسان کو زندگی کے کسی بھی موڑ پہ لاکھڑا کرے مگر دل کے ایک کونے میں اُن لوگوں کی محبت کی باقیات ہمیشہ پڑی رہتی ہیں ۔
No comments:
Post a Comment