Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Tuesday, July 24, 2018


جن راستوں پے تم نے کہا تھا ساتھ چلیں گے 
آج وہ راستے اور میں تمہاری راہ تکتے ہیں کہ شاید کہیں سے آتی دکھای دو .اِن راستوں سے مہبت ہو گئ ہے. ان ویران راستوں پے اکثر جا کر تمہے ڈھونڈا کرتا ہوں .ہر طرف تمہاری خوشبو ہوتی ہے . مگر میں ان راستوں پے اکیلا نہیں ہوتا ،تم میرے خیالوں کی دنیا میں ہمیشہ ساتھ ہو ہر طرف اب اس دنیا سے باہر نہیں آنا چاہتا ،یہ دنیا حقیقی دنیا سے بہت خوبصورت ہے . یہاں ہم اک دوسرے کے ہیں 


میں اکثر سوچتی ہوں


میں اکثر سوچتی ہوں

رب اور انسان کا رشتہ کتنا پیارا ہے 
اگر انسان سمجھے تو ۔۔

کیونکہ رب کو وضاحتیں نہیں چاہئیں رو لو تو 
مضبوطی عطا کرتا ہے

سہارا دیتا ہے مذاق نہیں اڑاتا دُھتکارتا ،نہیں ہے 
میں سوچتی ہوں کسی

ہمدرد کے کاندھے کی جگہ کتنا بہتر ہے 
اس اُمید کا ہونا کہ میرا رب میرے ساتھ ہے




یہ ایک گمان ہے


یہ ایک گمان ہے کہ محبت ایک مرتبہ ہوتی ہے۔ جبکہ ایسا نہیں ہے
محبت ایک احساس کا نام ہے، یہ احساس کسی ایسے فرد کے لیے جاگتا ہے جو آپ کو اپنے زیادہ قریب محسوس ہو۔ آپ ایک دوسرے کو سمجھتے ہوں، ایک دوسرے کے جذبات کی عزت کرتے ہوں، ایک دوسرے کے ساتھ اچھا وقت گزارتے ہوں، خوشی غمی میں ایک دوسرے کا سہارا بنتے ہوں۔
یہ تمام وصف نہ آپ اپنے اندر پیدا کرتے ہیں نہ آپ کا محبوب، بلکہ خود ہی دکھائی دینے لگتے ہیں۔ انہی تمام احساسات کو ہم نے اکٹھا کر کے محبت کا نام دیا ہے۔
ایک شخص جو آپ کی زندگی میں ہے، اس کے لیے تمام احساسات موجود ہیں، دونوں کے ہاں توازن ہے۔ اس لیے سلسلہ چلتا جا رہا ہے۔
توازن بگڑتا ہے یا وہ شخص حیات نہیں رہتا تو احساسات بھی وقتی طور پر بکھر جاتے ہیں جن احساسات کو ہم نے محبت کا نام دیا تھا۔ ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا دنیا میں ایسا کوئی شخص نہیں جس کے اندر وہی خصوصیات ہوں جن کی وجہ سے ہمیں پہلے والے نے متاثر کیا تھا؟
یقیناً ایسے کئی موجود ہوں گے، کسی دوسرے انداز میں ہوں گے، کچھ مختلف ہوں گے لیکن ہوں گے ضرور۔
زندگی کے سفر پر راستے میں ہزاروں لوگ آپ کے ساتھ چل رہے ہوتے ہیں، ان میں سے کچھ نزدیک ہوتے ہیں، جن سے خلوص کا رشتہ ہوتا ہے، دوستی ہوتی ہے اور اسی قافلے میں سے کسی ایک کا آپ نے ہاتھ تھاما ہوتا ہے۔ اگر وہ ہاتھ چھڑوا کر جانا چاہتا ہے تو جانے دیجیئے، اس کی زندگی، اس کی سانسیں، اس کی مرضی، اس کا حق۔۔۔ اس کو مت روکیں۔
تنہا سفر سے بہتر ہے جس کا جی چاہے آپ کا ہاتھ تھامنے کو اور آپ بھی اس کے لیے اپنے احساسات کو روبارہ زندہ پاتے ہیں تو اس کو ویلکم کہیں۔
اپنی تمام تر محبتوں کے دروازے اس پر کھول دیں
...!!


SE3EP13: Phone Cases


via IFTTT

Kahkashan Khan


via IFTTT

Saturday, July 21, 2018

دھوکہ واپس آتا ہے قدرت کی طرف سے


اگر کوئی مرد آپکو چھوڑ کے چلا جاۓ تو دکھ کی بجاۓ خوش ہوا کریں کیونکہ اگر وہ واقعی "مرد" ہوتا تو کبھی نہ چھوڑتا
خیر اتنا یاد رکھنا دھوکہ واپس آتا ہے قدرت کی طرف سے اور وہ اتنا تگڑا ہوتا ہے کہ تمھیں اپنی گھر کی دہلیز تک محسوس 
.!!ہوگا


محبت الجبرے کی مساوات نہیں ہے


محبت الجبرے کی مساوات نہیں ہے جسے کوئی مہرباں استاد تمہارے کند ذہن میں انڈیل دے۔ محبت پکاسو کی پینٹنگ، ٹی ایس ایلیٹ کی نظم نہیں ہے جس میں کوئی فنکار پراسرار دنیائیں قید کر کے تمہارے سامنے رکھ دے۔ محبت جواہرات کی دکان پر رکھا کوئی بیش قیمت پتھر، الیکٹرونکس کی دنیا کا کوئی نیا
 gadget
 بھی نہیں ہے جسے تم ایک معین قیمت پر خرید پاﺅ۔
محبت کوئی کہانی نہیں ہے جسے مجھ جیسا داستان گو کسی الاﺅ کے گرد بیٹھ کر تمہیں سنا پائے۔ محبت کوئی دلیل نہیں جسے منطق کی صورت میں ٹھٹھرتی رات میں تمہارے گرد گرم چادر کی طرح لپیٹ دوں___
محبت توبس زندگی کی طرح ہے جس کا شعور ہر اس روح پر حرام ہے جس نے کبھی زندگی نہیں جی نہ ہی کوشش کی


بہت بھاگی ہوں کچھ رشتوں کے پیچھے


بہت بھاگی ہوں کچھ رشتوں کے پیچھے۔۔۔۔اب تھک گئی ہوں ایک جگہ رک جانا چاہتی ہوں۔۔۔جس کے پیچھے جتنا بھاگی اتنی ہی تکلیف ہوئی۔۔۔اب دل چاہتا ہے ان لوگوں کی پرواہ کرنا چھوڑ دوں۔۔۔جنہیں میرے پیار کی کوئی قدر نہیں۔۔۔جنہیں میرے ہونے نا ہونے سے فرق نہیں پڑتا۔۔۔کبھی کبھی دل کرتا ہے ان جیسی ہی بن جاوں۔۔۔پھر سوچتی ہوں ان میں اور مجھ میں کیا فرق رہ جائے گا۔۔۔بس یہی سوچ کر ہر بار کڑوے گھونٹ پی لیتی ہوں اور خاموش ہو جاتی ہوں۔۔۔اور پھر دل کو یہی تسلی دیتی ہوں کہ مجھے تکلیف دینے والے کے لیئے میری خاموشی ہی کافی ہے۔۔۔
!!




عشق اگر طلاق دے دے تو ساری زندگی عدت ہوتی ہے


عشق اگر طلاق دے دے تو ساری زندگی عدت ہوتی ہے کی فرسودہ بات سے نکلئے 
اپنے آپ کو بچائیے 
یہ وہ لوگ ہیں جو کسی کے جذبات سے اپنے آپ کو تسکین دیتے ہیں 
ان کے لئے عشق کھیل ہے 
انسانی جانوں سے کھیلنا ان کو پریشان رکھنا عشق نہیں 
عشق سکون ہے ۔۔ احساس کی تسکین ہے ۔۔
جو زندگی کا سکوں ہی نہ رہنے دے اس سے تو عدت اچھی
اور یاد رکھئے 
روحوں نے سب سے پہلے اللہ کو لبیک دی تھی 
سب سے پہلا عشق تو رب تعالی کا ہے 
ایسے تو بندے کے عشق سے پہلے ہی آپ کی عدت شروع ہو گئ ۔۔ پھر کون سی عدت ؟ کہاں کی عدت ؟ 
یہ ہر اس انسان کے لئے ایک پیغام ہے جو لوگوں کی بنائ من گھڑت باتوں کے لئے اپنی زندگی پریشاں کن حد تک عذاب کئے بیٹھے ہیں ۔۔
زندگی خدا کی نعمت ہے 
اس کو اچھا بنانا ۔۔ بگاڑنا آپ کا ذمہ ہے ۔۔ نہ کہ کسی اور کا
اپنی زندگی کی بھاگ دوڑ اپنے ہاتھ میں رکھئے 
اللہ ہم سب کو سکوں کی دولت دے
آمین


تیس لفظی کہانی - نصیب


تیس لفظی کہانی - نصیب
نہیں پاپا، اللّٰہ کا بہت شکر ہے، مجھے وہاں کسی چیز کی کمی نہیں،
وہ تو مسکرا دی،
!لیکن میں اس کی آنکھوں کے گرد پڑے حلقے دیکھتا چلا گیا 
__________________



')