Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Tuesday, July 24, 2018

یہ ایک گمان ہے


یہ ایک گمان ہے کہ محبت ایک مرتبہ ہوتی ہے۔ جبکہ ایسا نہیں ہے
محبت ایک احساس کا نام ہے، یہ احساس کسی ایسے فرد کے لیے جاگتا ہے جو آپ کو اپنے زیادہ قریب محسوس ہو۔ آپ ایک دوسرے کو سمجھتے ہوں، ایک دوسرے کے جذبات کی عزت کرتے ہوں، ایک دوسرے کے ساتھ اچھا وقت گزارتے ہوں، خوشی غمی میں ایک دوسرے کا سہارا بنتے ہوں۔
یہ تمام وصف نہ آپ اپنے اندر پیدا کرتے ہیں نہ آپ کا محبوب، بلکہ خود ہی دکھائی دینے لگتے ہیں۔ انہی تمام احساسات کو ہم نے اکٹھا کر کے محبت کا نام دیا ہے۔
ایک شخص جو آپ کی زندگی میں ہے، اس کے لیے تمام احساسات موجود ہیں، دونوں کے ہاں توازن ہے۔ اس لیے سلسلہ چلتا جا رہا ہے۔
توازن بگڑتا ہے یا وہ شخص حیات نہیں رہتا تو احساسات بھی وقتی طور پر بکھر جاتے ہیں جن احساسات کو ہم نے محبت کا نام دیا تھا۔ ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا دنیا میں ایسا کوئی شخص نہیں جس کے اندر وہی خصوصیات ہوں جن کی وجہ سے ہمیں پہلے والے نے متاثر کیا تھا؟
یقیناً ایسے کئی موجود ہوں گے، کسی دوسرے انداز میں ہوں گے، کچھ مختلف ہوں گے لیکن ہوں گے ضرور۔
زندگی کے سفر پر راستے میں ہزاروں لوگ آپ کے ساتھ چل رہے ہوتے ہیں، ان میں سے کچھ نزدیک ہوتے ہیں، جن سے خلوص کا رشتہ ہوتا ہے، دوستی ہوتی ہے اور اسی قافلے میں سے کسی ایک کا آپ نے ہاتھ تھاما ہوتا ہے۔ اگر وہ ہاتھ چھڑوا کر جانا چاہتا ہے تو جانے دیجیئے، اس کی زندگی، اس کی سانسیں، اس کی مرضی، اس کا حق۔۔۔ اس کو مت روکیں۔
تنہا سفر سے بہتر ہے جس کا جی چاہے آپ کا ہاتھ تھامنے کو اور آپ بھی اس کے لیے اپنے احساسات کو روبارہ زندہ پاتے ہیں تو اس کو ویلکم کہیں۔
اپنی تمام تر محبتوں کے دروازے اس پر کھول دیں
...!!


1 comment:

  1. بہت اچھا لکھا ہے , متفق ہوں ساری باتوں سے.

    ReplyDelete

')