توازن زندگی ہے
اپنے توازن پہ #قابو بڑا اہم ہوتا ہے۔۔۔
تنی ہوئی تار زندگی ہے، بلندی #آزمائش ہے۔ دائیں دِین ہے، بائیں دُنیا ، سامنے آخرت اور سِکھانے والا اُستاد مُرشد، رہبر یابابا، اسے تم کوئی بھی نام دے سکتے ہو۔
بس، اتنا یاد رکھو کہ تم نے اپنی منزل پہ #ایمان اور #جان کی سلامتی کے ساتھ پہنچنا ہے ۔
دائیں بائیں جھپکنے لپکنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔۔۔ چھوٹی موٹی غلطی کوتاہی سَر زد ہو جائے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی، بس اگلا قدم بڑھاتے ہوئے اپنے #توازن کو دُرست کرنا ضروری ہوتا ہے۔"۔۔۔۔
No comments:
Post a Comment