بہت سی باتیں انسان کے دل میں رہ جاتی ہیں
اور وہ ساری عمر تلاشتا رہتا ہے کہ شاید کوئی ایسا انسان مل جائے کہ وہ
, وہ ساری باتیں اس انسان سے کہہ سکے
اور بہت سے انسان ملتے ہیں زندگی میں
جن کو دیکھ کر جن سے بات کر کے لگتا ہے کہ یہ وہی انسان ہے جن سے وہ ساری باتیں کی جائے کہہ دی جائیں
لیکن پھر پاس جانے پے پتہ چلتا ہے نہی یہ وہ انسان نہیں ہے
اور انسان ساری زندگی اس ایک انسان کی تلاش میں سوچتا ڈھونڈتا گزار دیتا ہے
لیکن وہ انسان نہی ملتا
وہ تلاش نہی ختم
بلکہ موت دستک دینے لگتی ہے
اور دل کی بہت ساری باتیں دل میں ہی لے کر انسان چلا جاتا ہے
کوئی نہی جانا پاتا کہ اُس انسان کے دل میں کتنی تھکن تھی
کتنی چاہ تھی کہ کوئی اسے چاہے
کتنی وحشت تھی کہ کوئی اسکی تنہائی دور کرے
دل دریاں سمندر ڈونگے
No comments:
Post a Comment