بہتے دکھ
پتہ نہیں عورت کے اندر کیسے دکھ بس جاتے ہیں
!!! جو ختم ہی نہیں ہوتے
یا شاید اس کا مرد اس کے ساتھ مل کر ختم کرنے کی کوشش کرتا ہی نہیں
!!!-- اسی لیے تو دکھ اندر کہیں بہت گہرائی میں جا کر عورت میں چھپ جاتے ہیں
جن کی تکلیف کو سارا دن ہنس ہنس کر سہتی رہتی ہے
لیکن رات ہوتے ہی اندھیرے کو پناہ پاتے ہی
!!__ آنکھوں کے راستےدکھ بہانے کی اک ناکام کوشش کرتے کرتے سو جاتی ہے
!!___ کوئی نہیں جانتا کہ عورت کی آنکھیں صرف آنسو نہیں دکھ بہاتی ہیں
___ کبھی ماں باپ سے بچھڑ جانے کا دکھ
!! ___کبھی بھائیوں کے بے نیازی کا دکھ
!!___ کبھی شوہر کی بے رخی کا دکھ
کبھی گھر میں ہر شخص کا کام کرنے کے بعد
!!___ کچھ اچھا سننے کی چاہ میں تھکن سے چور وجود کا دکھ
!! ___کبھی اولاد کی لاپرواہی کا دکھ
اور کبھی کبھی سب کچھ پانے کے چکر میں خود کے کھو جانے کا دکھ
No comments:
Post a Comment