محبت الجبرے کی مساوات نہیں ہے جسے کوئی مہرباں استاد تمہارے کند ذہن میں انڈیل دے۔ محبت پکاسو کی پینٹنگ، ٹی ایس ایلیٹ کی نظم نہیں ہے جس میں کوئی فنکار پراسرار دنیائیں قید کر کے تمہارے سامنے رکھ دے۔ محبت جواہرات کی دکان پر رکھا کوئی بیش قیمت پتھر، الیکٹرونکس کی دنیا کا کوئی نیا
gadget
بھی نہیں ہے جسے تم ایک معین قیمت پر خرید پاﺅ۔
محبت کوئی کہانی نہیں ہے جسے مجھ جیسا داستان گو کسی الاﺅ کے گرد بیٹھ کر تمہیں سنا پائے۔ محبت کوئی دلیل نہیں جسے منطق کی صورت میں ٹھٹھرتی رات میں تمہارے گرد گرم چادر کی طرح لپیٹ دوں___
محبت توبس زندگی کی طرح ہے جس کا شعور ہر اس روح پر حرام ہے جس نے کبھی زندگی نہیں جی نہ ہی کوشش کی
No comments:
Post a Comment