Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Thursday, August 16, 2018

ہیپی برتھ ڈے



میں نے ایک بار پھر گھڑی کی طرف نظر اُٹھائی جہاں ١١ بج کر ٣٠ منٹ ہورہے تھے یعنی کہ ایک نیا دن لگنے میں پورے تیس منٹ باقی تھے، صبح سے اب تک میں کوئی سیکڑوں بار گھڑی کی طرف دیکھ چکی تھی، میری ہر اُٹھنے والی نظر میں اضطراب، بےچینی، الجھن نمایاں تھی، اور اب بھی ١٢ بجنے میں ٣٠ منٹ باقی تھے ، ٣٠ منٹ بعد اُس بےوفا ، ہرجائی ، مسٹر بے حس کا برتھ ڈے تھا_💕
پھر یوں ہی گھڑی کو دیکھتے دیکھتے پہلے ١١ :٤٠ ہوئے پھر ١١: ٥٠ ،١٢ بجنے میں پانچ منٹ باقی تھے، میں ابھی تک اُسے وش کروں یا نا کروں کی اُلجھن میں اُلجھی تھی، ایک طرف محبت ، دوسری طرف اَنا، 
میں نے دل کو سمجھایا، اُس نے جو بھی کیا، اُس کی وہ خود جانے، مگر میں نے تو محبت کی تھی اُس سے، میری محبت کا تقاضا یہی ہے کہ میں اپنی انا کو مار کر اپنی محبت کا ثبوت پیش کروں_ 
میں نے اُس کی اب تک کی ، کی گئی تمام تر بےوفائی کو بھُلا کر اپنے تمام تر شکوٶں سے نظریں چرا کر فیس بک کھول کر میسیج باکس میں ایک جملہ ٹائپ کیا
"ہیپی برتھ ڈے مسٹر معصوم "
اور اِس سے پہلے کہ سینڈ کے آپشن پر کھڑی اُنگلی حرکت کرتی اچانک ایک گمان حملہ آور ہوا_
وہ تو کسی اور کے میسیج کا انتظار کررہا ہوگا، میرے ساتھ تو اُس نے محض محبت کا ناٹک کیا تھا، اور اب تک تو وہ اُسے وش کرچکی ہوگی۔ اور اگر وہ اُسے وش کرچکی ہے تو پھر اُسے میری طرف سے کسی میسیج کے آنے کا انتظار نا رہا ہوگا، میں تو اُن دونوں کے بیچ میں سے کہیں سائیڈ پہ چلی گئی ہونگی، میرے اُسے وش کرنے، نا کرنے سے اُسے کچھ فرق نہیں پڑے گا، میری محبت میری انا کی نظروں میں گر جائے، ایک بار پھر میرے جذبات میرے احساسات ، میری محبت کا 
_خون ہوگا، نہیں 
اور پھر وہی ہوا جو اکثر ہوتا آیا ہے محبت پر انا حاوی ہوگئی، سینڈ کے آپشن پر کپکپاتی اُنگلی دم توڑ گئی، موبائل اسکرین آنسوٶں سے تر ہوتی گئی، اسکرین کے نیچے لکھا گیا محبت سے بھرا جملہ "ہیپی برتھ ڈے مسٹر معصوم" آنسوٶں کی تہہ _ 
تلے دھندلا گی💕ا
١٢ بج کر دس منٹ پر میں نے اپنی فیسبک آئی ڈی اوپن کی انباکس کھولا، اُس دشمنِ جاں کی تصویر سامنے لہرائی ، آنسوٶں کی شدت میں اضافہ ہوا، اُس نے اپنی آنسوٶں سے لتھڑی آنکھوں سے، تصویر کو دیکھا، سسکتی، کپکپاتی انگلیاں تصویر کی مسکراتی دو آنکھوں پر رکھیں اور کپکپاتے ہونٹوں سے ایک سسکی نکلی

"ہیپی برتھ ڈے مسٹر معصوم"_
_💕اور پھر آنسوٶں اور سسکیوں کا ایک نا تھمنے والا سلسلہ چل پڑا
-
ہم نے کس طرح وہ دن گزارے ہیں تمہیں کیا معلوم
ہم تمہیں جیت کے ہارے ہیں تمہیں کیا معلوم
💔


وہ میری دسترس میں تھا لیکن


وہ میری دسترس میں تھا لیکن
بات دسترس کی تھوڑی تھی۔۔۔
#


جو بھی ہماری ذندگی میں آتا ہے


جو بھی ہماری ذندگی میں آتا ہے ہمیں کچھ نا کچھ سکھا جاتا ہے،،،، جیسے کوئی درگزر کرنا سکھاتا ہے کوئی حق کے لئے لڑنا، کوئی ساتھ دینا سکھا جاتا ہے تو کوئی چھوڑ جانا۔ ہم یہ سیکھنے سکھانے کا کام پوری عمر کرتے رہتے ہیں ،،،، اور پھر آخر میں ہم ان سب لوگوں کا عکس بن جاتے ہیں جو ہماری زندگی میں آئے۔ آپ خوش نصیب ہیں ،،،، کہ آپ کے پاس خدا نے یہ صلاحیت دی ہے کہ آپ کو جو انفارمیشن فیڈ کی جارہی ہو اسے سسپنڈ کردیں ،،،، اور وہی اپنے اندر آنے دیں جو آپ کے لئے مفید ہو۔ 
بے وفا سے بے وفائی نا سیکھیں۔ 
چھوڑ جانے والوں سے جدائی نا سیکھیں۔ 
نا امید سے انکار کرنا نا سیکھیں۔
سیکھنا ہے تو صبر سیکھو، عدل سیکھو، خوش رہنا سیکھو۔


تعلقات


تعلقات کو نبھانے کے لیے عہد و پیماں کی ضروت نہیں ہوتی.... ضرورت ہوتی ہے تو بس ایک دوسرے سے مخلص ہونے کی ،،وہ تعلق چاہے دوستی کا ہو محبت کا ہو ، خون کا ہو یا احساس کا ،، اکثر جہاں عہد و پیماں زیادہ ہوتے ہیں وہیں رشتے جلدی زوال پذیر ہوتے ہیں جن کو نبھانا ہوتا وہ نا تو بڑی بڑی قسمیں کھاتے اور نہ ہی ہر بات کو جتاتے بس خاموشی سے نبھائے جاتے ہیں اور محسوس بھی نہیں ہونے دیتے کہ وہ خود کن حالات سے گزر رہے ،، آپ جب ان کو پکارو گے وہ آپ کے ساتھ اپ کا سایہ بن کر موجود رہیں گے قدر کیجیئے ایسے مخلص لوگوں کی ، ہر انسان کی قسمت میں ایسے لوگ نہیں ہوتے ، بہت خوش قسمت ہوتے ہیں وہ لوگ جن کے پاس ایسا کوئی مخلص شخص کسی بھی رشتے کی صورت میں موجود ہو
!!


Wednesday, August 15, 2018

ﺗﺼﻮﯾﺮﯾﮟ ﺑﻨﺎﺅﮞ ﮔﯽ ، ﺳﺨﻦ ﮐﺎﺭﯼ ﮐﺮﻭﮞ ﮔﯽ


ﺗﺼﻮﯾﺮﯾﮟ ﺑﻨﺎﺅﮞ ﮔﯽ ، ﺳﺨﻦ ﮐﺎﺭﯼ ﮐﺮﻭﮞ ﮔﯽ
ﺍﮮ ﮨﺠﺮ ﺗﺮﮮ ﻭﺻﻞ ﮐﯽ ﺗﯿﺎﺭﯼ ﮐﺮﻭﮞ ﮔﯽ

ﻣﺼﺮﻭﻑ ﺗﻮ ﺭﮨﻨﺎ ﮨﮯ ﺟﺪﺍﺋﯽ ﻣﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﻃﻮﺭ
ﺑﭽﮭﮍﮮ ﮨﻮﺋﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﮐﯽ ﻋﺰﺍ ﺩﺍﺭﯼ ﮐﺮﻭﮞ ﮔﯽ

ﭨﻮﭨﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﭨﮩﻨﯽ ﮐﮯ ﺑﮭﯽ ﺳﺐ ﺯﺧﻢ ﮨﺮﮮ ﮨﯿﮟ
ﺍﮮ ﻋﺸﻖ ﺯﺩﮦ ، ﻣﯿﮟ ﺗﺮﯼ ﻏﻢ ﺧﻮﺍﺭﯼ ﮐﺮﻭﮞ ﮔﯽ

ﺍﭼﮭﺎ ﺗﻮ ﯾﮩﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ ﻧﮧ ﮐﮩﻮﮞ ﺩﻭﺳﺖ
ﮐﺮﻧﯽ ﮨﯽ ﭘﮍﯼ ﺑﺎﺕ ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﺳﺎﺭﯼ ﮐﺮﻭﮞ ﮔﯽ

ﮐﮩﮧ ﺩﻭﮞ ﮔﯽ ﻣﺠﮭﮯ ﺗﻢ ﺳﮯ ﻣﺤﺒﺖ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﯽ
ﺍﮎ ﺭﻭﺯ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﮭﯽ ﺩﻝ ﺁﺯﺍﺭﯼ ﮐﺮﻭﮞ ﮔﯽ

ﺳﭻ ﯾﮧ ﮨﮯ ﮐﮧ ﭘﮍﺗﺎ ﮨﯽ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﯿﻦ ﮐﺴﯽ ﭘﻞ
ﮔﺮ ﺻﺒﺮ ﮐﺮﻭﮞ ﮔﯽ ﺗﻮ ﺍﺩﺍﮐﺎﺭﯼ ﮐﺮﻭﮞ ﮔﯽ


ہمارے خواب ہیں مکڑی کے جالے


ہمارے خواب ہیں مکڑی کے جالے
ہم اپنے آپ میں الجھے ہوئے ہیں 



اچھی باتیں پڑھنے کی عادت ہو


اچھی باتیں پڑھنے کی عادت ہو
تو اچھی باتیں کرنے کی عادت خود بخود بن جاتی ہے


رویوں کی خیانت


رویوں کی خیانت انسان کو گھاٹے کی طرف ہی لے کر جاتی ہے۔ لیکن یہ ہوتی کیا ہے؟؟
یہ اپنے اس مقام اور حیثیت کا غرور ہوتا ہے جو سراسر رب کریم کی آپ پر رحمت ہوتی ہے اور آپ اسے اپنی بڑائی سمجھ کر دوسروں کا جینا حرام کرتے ہیں



صدائیں دیتے ہوئے اور خاک اڑاتے ہوئے


صدائیں دیتے ہوئے اور خاک اڑاتے ہوئے 
میں اپنے آپ سے گزرا ہوں تجھ تک آتے ہوئے

پھر اس کے بعد زمانے نے مجھ کو روند دیا 
میں گر پڑا تھا کسی اور کو اٹھاتے ہوئے

کہانی ختم ہوئی اور ایسی ختم ہوئی 
کہ لوگ رونے لگے تالیاں بجاتے ہوئے

پھر اس کے بعد عطا ہو گئی مجھے تاثیر 
میں رو پڑا تھا کسی کو غزل سناتے ہوئے

خریدنا ہے تو دل کو خرید لے فوراً 
کھلونے ٹوٹ بھی جاتے ہیں آزماتے ہوئے

تمہارا غم بھی کسی طفل شیرخار سا ہے 
کہ اونگھ جاتا ہوں میں خود اسے سلاتے ہوئے

اگر ملے بھی تو ملتا ہے راہ میں فارسؔ 
کہیں سے آتے ہوئے یا کہیں کو جاتے ہوئے۔۔۔


Monday, August 13, 2018

ذی الحج مبارک۔۔



آلَلَهِہ‏‏ أگبر ؛؛ آلَلَهِہ‏‏ أگبّر؛؛ آلَلَهِہ‏‏ أگبّر ؛؛ لَآ إلهِہ‏‏ إلَآ آلَلَهِہ‏‏ ؛؛ آلَلَهِہ‏‏ أگبّر ؛؛آلَلَهِہ‏‏ آگبّر ؛؛ وُلَلَهِہ‏‏ آلَحمِـدُ
🌱🌹🌷ذی الحج مبارک۔۔۔

تلبیہ کسے کہتے ہیں؟
:جواب : تلبیہ وہ مخصوص ورد ہے جو حج اور عمرہ کے دوران حالت احرام میں کیا جاتا ہے۔ تلبیہ کے کلمات یہ ہیں 

لَبَّيکَ اَللّٰهمَّ! لَبَّيک، لَبَّيک لَا شَرِيکَ لَکَ لَبَّيکَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَة لَکَ وَالْمُلْکَ لَا شَرِيکَ لَکَ

1. مسلم، الصحيح، کتاب الحج، باب التلبية، وصفتها ووقتها، 2 : 841، رقم : 1184
2. ترمذی، السنن، ابواب الحج، باب ما جاء فی التلبية، 2 : 176-177، رقم : 825

اے اللہ میں تیری بارگاہ میں حاضر ہوں۔ تیرا کوئی شریک نہیں۔ میں حاضر ہوں۔ تعریف، نعمت اور بادشاہی تیری ہی ہے، تیرا کوئی شریک نہیں۔




')