Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Thursday, July 4, 2019

ایک قیمتی گُر


ایک قیمتی گُر 
اگر آپ آگاہی چاہتے ہیں تو آگاہ لوگوں سے محبت کرنا شروع کردیں اُن کی صحبت اختیار کرلیں ــــ



خوبصورت لوگ



خوبصورت لوگ لازمی نہیں کے اچھے ہوں لیکن اچھے لوگ ہمیشہ خوبصورت ہوتے ہیں
 _




میں بےشک زندگی کے لامحدود سمندر میں اتری ہوں



میں بےشک زندگی کے لامحدود سمندر میں اتری ہوں
___
لیکن مجھے پتہ ہے کہ اپنی محدود کشتی سے باہر پاؤں نہیں رکھنا
___!!




وہ پھول کتابوں میں ہیں،


دینے کے لئے اس کو_______,جو ہم نے سنبھالے تھے
وہ پھول کتابوں میں ہیں، ___,سوکھے ہوئے
___________________________




ایسا کبھی نہیں ہوا



ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کسی دوسرے کو نقصان پہنچاتے ہوئے آپ محفوظ رہے ہوں,دوسرے کا بھلا چاہا ہو اور اسکا فیض آپ تک نہ پہنچا ہو



ایک تیر سے دو شکار



!ایک تیر سے دو شکار کرنے والوں پر اکثر تیر پلٹ آتے ہیں

!واللہ خیر الماکرین



کوشش کرو کہ محبت کر لو



کوشش کرو جہاں تک ممکن ہو سکے کوشش کرو کہ محبت کر لو. محبت ٹھہراؤ لے آتی ہے، بھٹکنے نہیں دیتی ایک جگہ روک لیتی ہے، در در کی ٹھوکریں کھانے نہیں دیتی
تیز ہوا چلے یا موسلا دھار بارش ہو یہ دل کی طاق پر رکھا اُمید کا چراغ بجھنے نہیں دیتی، سو فیصد بھی یقین ہو نہ کہ جانے والا کبھی نہیں آئے گا وصل کی کوئی صورت نہیں نکل سکتی پھر بھی یہ سو سے اوپر ایک اور فیصد لگا لیتی ہے
تمام حساب، تمام کلیے قاعدے تحس نحس کر کے رکھ دیتی ہے. محبت کی حویلی کی سب کھڑکیاں خوش گُمانی کہ اُس چمن میں کھلتی ہیں جہاں رنگ برنگی تتلیاں پھولوں کو سینے سے لگائے بہار میں مست مگن رقص کرتی ہیں اس بات سے بے نیاز کہ خزاں دہلیز پر کھڑی انھیں کس درجہ دُکھ اور ازیت سے دیکھ رہی ہے
!! 
یہ وہ آندھی ہے جو سب اُجاڑ کر سب اُکھاڑ کر لے جاتی ہے مگر پھر بھی آس کا ایک بانجھ بادل چھوڑ جاتی ہے
...!!




تیرے ہونٹوں پہ مکڑی کے جالوں کے جمنے کا دکھ


تیرے ہونٹوں پہ مکڑی کے جالوں کے جمنے کا دکھ تو
بحرحال مجھ کو ہمیشہ رہے گا
تو نے چپ ہی اگر سادهنی تهی
تو اظہار ہی کیوں کیا تها؟
یہ تو ایسے ہے بچپن میں جیسے کہیں کهیلتے کهیلتے
کوئی کسی کو سٹیچو کہے
اور پهر عمر بهر اس کو مڑ کر نہ دیکهے
..!!


جن لوگوں کے پاس آپ کو دینے کے لیے وقت ہی نہ ہو


جن لوگوں کے پاس آپ کو دینے کے لیے وقت ہی نہ ہو
ان کے پیچھے پیچھے اپنی محبت کا رونا روتے پھرنا بے معنی ہوتا ہے
کیونکہ بھیک میں ملے دو لمحوں کی توجہ کا اگر دل ایک بار عادی ہو جائے، تو پھر ساری زندگی یہی بھیک ملتی ہے
...!!💔


مقصد حیات کیا ہے ؟



سیدھے رہ کر ٹھک جانا یا ٹیڑھے ہو کر بےکار ہو جانا اور ذلت اٹھانا۔ ۔ ۔ ۔ ؟
شوشل میڈیا پر ایک تصویری پوسٹ گردش کر رہی ہے،جس میں دکھایا گیا ہے کہ لکڑی کے تختے کو کوئی شکل دینے کے لیے ہتھوڑا بردار ٹیڑھے کیلوں کو چھوڑ رہا ہے اور سیدھے کو ٹھوک رہا ہے ۔ ساتھ مندرجہ ذیل عبارت بھی درج ہے۔
،،زندگی بھی کتنی عجیب ہے
جو ٹیڑھا ہے اسے چھوڑ دیا جاتا ہے
اور جو سیدھا ہے اسے ٹھوک دیا جاتا ہے،،۔۔۔۔

کیا  کیل کا کام لکڑی یا کسی بھی چیز کے دو حصوں کو جوڑنے کے کام آنا نہیں ہے۔
اگر کیل کو بنانے کا مقصد کسی چیز کے دو حصوں میں ٹھک کر انہیں جوڑنا ہی ہے تو،اپنی اور دوسروں کی کامیابی سیدھے رہ کر ٹھک جانے میں ہے یا ٹیڑھے ہو کر بےکار ہو جانے میں؟
اور اگر کوئی ہتھوڑا بردار اپنے کام کے دھنی اور ضدی سے واسطہ پڑ جائے تو وہ ٹیڑھے کو واپس نکال  کر مرمت(سیدھا) بھی کرتا ہے اور دوبارہ ٹھونکنے کی کوشش بھی کرتا ہے۔
یا پھر کبھاڑ میں زنگ کا رزق بننا،یا دوبارہ بھٹی میں پانی ہو کر  کسی اور شکل میں ٹھکنے کے لیے تیار ہونا۔
کیا ہی اچھا ہے کہ پہلی بار ہی اپنے ذمہ کا کام کر لیا جائے۔
اسی تناظر میں معاشرے میں مختلف افراد کے فرائض اور ذمہ داریوں پر نظر ڈالیں، تو وہی افراد معاشرے اور اپنے ذاتی امن و سکون اور فلاح و ترقی کا ذریعہ بنتے ہیں۔جو اپنے فرائض کی ادائیگی میں”ٹھک”جاتے ہیں۔
اور اپنے فرائض و ذمہ داریوں سے روگردانی(ٹیڑھے ہو کر بچ جانے والے) کرنے والے اپنے اور معاشرے کا امن و سکون اور فلاح و ترقی کی بربادی کے ساتھ ساتھ اپنے سے بالا کی چاپلوسی،ذاتی خدمت اور رشوت جیسی ذلت اٹھانے کے بعد ہی بچ پاتے ہیں،اور بچنا بھی اصل میں ٹھک جانا ہی ہے مگر ساتھ ذلت الگ اٹھانا پڑتی ہے۔
انسان ہو یا مادی اشیاء اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ٹھکنا تو پڑے گا ہی۔
کیا  ہی خوب ہے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے عزت و وقار سے ٹھکنا بہتر ہے یا چاپلوسی،ذاتی خدمت اور رشوت جیسی ذلتیں اٹھانے کے بعد ٹھکنا بہتر ہے۔
آخر ٹھکنا تو پڑے گا ہی۔۔۔۔!
فیصلہ ! آپ کے ہاتھ میں ہے۔

موجودہ سیاسی حالات اور مسلم ممالک کا مخمصہ



')