Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Wednesday, April 22, 2020

ہنیسے جناب، دیر تک اب اپنے آپ پر

ہنیسے جناب، دیر تک اب اپنے آپ پر
کس نے کہا تھا خود کو سمجھ دار جانیے



الفاز زباں سے ادا ہو کے

الفاز زباں سے ادا ہو کے  اس کے ہونے ہی والے تھے کہ ضمیر  ۔۔۔۔۔۔۔۔نے جھنجھوڑ کے کہا سنو اب وہ تمہاری نہیں سنتا





Monday, April 20, 2020

غمگین انسان کے لئے سب سے مشکل کام بستر چھوڑنا

غمگین انسان کے لئے سب سے مشکل کام بستر چھوڑنا.... اور تیار ہوکر کمرے سے باہر نکلنا ہے.... جب تم اس سے باہر نکلو گے تو....خودبخود ٹھیک ہو جاؤ گے.... ❤💔


وہ مان جاتا ہے ـ

وہ مان جاتا ہے ـ یہ اُسکی سب سے خوبصورت صفت ہے ـ ہم مجبور ہو کر اسکی نہیں مانتے ـ وہ بااختیار ہو کر ہم سے مان جاتا ہے ـ جب ہم گمراہیوں اور غفلتوں کے ٹوکرے اٹھا کر اس کے در پر جاتے ہیں ـ وہ دھتکار نہیں دیتا ـ پھٹکار نہیں دیتا ـ پچھلی توبہ یاد نہیں دلاتا ـ گناہوں کا حجم نہیں بتاتا ـ رد نہیں کرتا ـ اٹھا نہیں دیتا ـ بھگا نہیں دیتا ـ دل میں اترتا ہے ـ نیتوں کو پڑھ لیتا ہے ـ ندامت کو دیکھ لیتا ہے اور بندگی کو بھانپ لیتا ہے ـ وہ خوش ہو جاتا ہے ـ احسان کرتا ہے ـ اور معاف کر دیتا ہے ـ!


Saturday, April 18, 2020

کتنا مشکل لگتا ہے



کتنا مشکل لگتا ہے نہ دن بھر کی مصروفیات کے بعد تن تنہا ، اپنے بستر پر لیٹ کر آنکھیں بند کر کے کسی کی تلخ باتوں کو بھلانے کی کوشش کرنا
!




ہم جیسےدکھتے ہیں .......ویسے تھوڑی ہوتے ہیں.


ہم جیسےدکھتے ہیں .......ویسے تھوڑی ہوتے ہیں..........ہمارے اندرتو
کھائیںاں ،اضطراب اور بے چینیاں ہوتیں ہیں ۔

ہم جیسےدکھتے ہیں ......ویسے تھوڑی ہوتے ہیں ..........ہمارے اندرتو
دکھ ،چیخیں اور سوچیں ہوتیں ہیں

ہم جیسےدکھتے ہیں ......ویسے تھوڑی ہوتے ہیں .........ہمارے اندرتو
خواہشیں، امیدیں اور خواب ہوتے ہیں

ہم جیسےدکھتے ہیں .....ویسے تھوڑی ہوتے ہیں ..........ہمارے اندرتو
کرب ، اذیت اور بے چینیاں ہوتیں ہیں

ہم جیسےدکھتے ہیں ......ویسے تھوڑی ہوتے ہیں ..........ہمارے اندرتو
درندگی ، حسد اور لالچ ہوتا ہے

ہم جیسےدکھتے ہیں ......ویسے تھوڑی ہوتے ہیں .........ہمارے اندرتو
تنہائیاں ،بربادئیاں اور اُداسیاں ہوتیں ہیں

ہم جیسےدکھتے ہیں .......ویسے تھوڑی ہوتے ہیں ........ہمارے اندرتو
صبر ، شکر اور بے بسی ہوتی ہے

ہم جیسےدکھتے ہیں .......ویسے تھوڑی ہوتے ہیں .........ہمارے اندرتو
غرور ، تکبر انا کے ڈھیر ہوتےہیں

ہم جیسےدکھتے ہیں .......ویسے تھوڑی ہوتے ہیں ..........ہمارے اندرتو
انسانیت، بھائی چارہ اور خلوص ہوتا ہے

ہم جیسےدکھتے ہیں .......ویسے تھوڑی ہوتے ہیں .......ہمارے اندرتو
پیار ، محبت اور وفا ہوتی ہے

ہم جیسےدکھتے ہیں .......ویسے تھوڑی ہوتے ہیں .....ہمارے اندرتو
دھوکہ ، دشمنی اور بدلہ ہوتا ہے

ہم جیسےدکھتے ہیں .......ویسے تھوڑی ہوتے ہیں .......ہمارے اندرتو
خوف، وحشت ، اضطراب ہوتا ہے

ہم جیسےدکھتے ہیں ......ویسے تھوڑی ہوتے ہیں ......ہمارے اندرتو
خوشی ، اُمید ، شہنائیاں ہوتیں ہیں

ہم جیسےدکھتے ہیں .....ویسے تھوڑی ہوتے ہیں ......ہمارے اندرتو
خدا ، ایمان ،اور نیکیاں ہوتیں ہیں

ہم تو دکھتے ہیں کسی ایک خاص شکل، جسامت اور رنگ میں
باقی سب تو چھپا ہوتا ہے .....ہم جیسے دکھتےہیں ویسے تھوڑی ہوتے ہیں۔



اَلْحَمْدُلِلّ



لوگوں کو اپنی محرومیاں بتانا سب سے بڑی بیوقوفی ہے لوگ کچھ سیکنڈ کے لیے ہمدردی دکھا کر آپ سے بھاگیں گے کیونکہ لوگ ہمیشہ چمکتی چیزوں کی طرف بھاگتے ہیں لوگوں کو کسی کی محرومیاں متاثر نہیں کرتی بلکہ لوگوں کا مقام متاثر کرتا ہے :' آپ کی زندگی میں صرف اَلْحَمْدُلِلّه کی کمی ہوتی ہے جو آپکو مایوسی و محرومی کے جال سے نکلنے نہیں دیتی اگر اَلْحَمْدُلِلّه کو ہر چھوٹی سی چھوٹی چھوٹی بات کے لیے اپنایا جاۓ تو دل مطمئین رہے گا
 !!💜🙂



کچھ لوگ کہتے ہیں



کچھ لوگ کہتے ہیں ہماری زندگی میں جو بھی آتا ہے چھوڑ جاتا ہے کیوں؟ اس کا جواب واضح ہے کہ انسان کی روح تک اس کا ساتھ نہیں دیتی، وقت آنے پر پرواز کر جاتی ہے :' پھر یہ خاک مشت تو کچھ بھی نہیں ہیں جو زندگی بھر ساتھ نبھائے !!🙂💜



Wednesday, April 15, 2020

وہ سب کی سنتا ہے لیکن اسے خاص طور پر سنتا ہے جو صرف اُسے پکارتا ہے

وہ سب کی سنتا ہے لیکن اسے خاص طور پر سنتا ہے جو صرف اُسے پکارتا ہے ـ وہ سب کے پاس ہے لیکن اس کے پاس خاص طور پر ہے جو اس کی تلاش میں ہے ـ وہ سب کو دے رہا ہے لیکن اسے خاص دے رہا ہے جو پورے یقین سے مانگ رہا ہے ـ سب بیمار ہیں اور سب پریشان حال ہیں ـ اُس کا رحم سب کی تلاش میں ہے لیکن یہ رحم اس پر خاص طور پر سایہ فگن ہے ـ جو پُر امید ہے ـ اور یقین رکھتا ہے کہ اس کا رب اس سے غافل نہیں ہے ـ یقین صرف یقین ـ الله کو اپنے بندے سے صرف یہ'' یقین'' چاہیے ـ!




Sunday, April 12, 2020

یہ پہلا حادثہ نہیں ہے کہ اس سے پہلے بھی!

یہ پہلا حادثہ نہیں ہے کہ اس سے پہلے بھی! 
میں نے اک شخص کو کھویا تھا، بہت روئی تھی❤


')