وہ سب کی سنتا ہے لیکن اسے خاص طور پر سنتا ہے جو صرف اُسے پکارتا ہے ـ وہ سب کے پاس ہے لیکن اس کے پاس خاص طور پر ہے جو اس کی تلاش میں ہے ـ وہ سب کو دے رہا ہے لیکن اسے خاص دے رہا ہے جو پورے یقین سے مانگ رہا ہے ـ سب بیمار ہیں اور سب پریشان حال ہیں ـ اُس کا رحم سب کی تلاش میں ہے لیکن یہ رحم اس پر خاص طور پر سایہ فگن ہے ـ جو پُر امید ہے ـ اور یقین رکھتا ہے کہ اس کا رب اس سے غافل نہیں ہے ـ یقین صرف یقین ـ الله کو اپنے بندے سے صرف یہ'' یقین'' چاہیے ـ!
No comments:
Post a Comment