Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Sunday, August 9, 2020

ہمیں اماوس کی اُن بے رحم

ہمیں اماوس کی اُن بے رحم
راتوں میں بنایا گیا

جب چاند گِڑگڑا کر اپنے لیے 
روشنی کی
بھیک مانگ رہا تھا
مگر اسے نامراد لوٹایا گیا۔🌿

Thursday, August 6, 2020

سب سے بڑا مسئلہ اس وقت تنہائی ہے

سب سے بڑا مسئلہ اس وقت تنہائی ہے جب کرنے کو کچھ نہ ہو نیند بھی نہ آ رہی ہو نہ کوئی دوست نہ کوئی دوستی اکیلے بس چاندنی رات میں آسماں کو تکتے رہنے پھر فیس بک کھول کر دیکھنا بور ہو کر موبائل رکھ دینا بس آسماں تکتے رہو سونے کی ناکام کوشش کرتے رہو بڑی اذیت دیتا ہے رات کا یہ پہر


میں نے یہ سیکھا ہے...!!!

میں نے یہ سیکھا ہے...!!! 
 جب تک میں ہر ایک کی بات کو دل سے لگاتی رہوں گی...!!
تب تک اذیت میں رہوں گی...!!
کسی دوسرے انسان کو صرف "الفاظ"
سے
میرا سکون چھیننے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے....!! 🌸


لڑکیاں ادھوری باتیں کہتی ہی اچھی لگتی ہیں

لڑکیاں ادھوری باتیں کہتی ہی اچھی لگتی ہیں
ادھوری باتوں کی فضا میں
ادھوری باتوں کا مزا
چلے تو آب حیات جیسا، کبھی خاک جیسا
کبھی خوابوں میں عذاب جیسا،
کبھی بارشوں میں کھلتے گلاب جیسا
کبھی خواہشوں کے بہتے سراب جیسا
پھربھی لڑکیاں ادھوری باتیں ہی کہتی اچھی لگتی ہیں
آنکھیں کھولیں تو لفظ نہ کھولیں
دل کھولیں توخیال نہ کھولیں
وسوسوں کےانجان جزیروں میں
کبھی رل جائیں تو دیر تلک نہ بولیں
ادھوری باتیں، بےوجہ باتیں، بےخیال باتیں
جوشروع ہوکر کبھی ختم نہ ہوں
آنکھ مچولی کھیلیں، گم نہ ہوں
اک مسلسل کیفیت چلے، کم نہ ہو
دیے تیز ہوا میں بھی رہیں، مدھم نہ ہوں
ادھوری بےنام باتیں،بےقرار باتیں، بےشمار باتیں
ہمیشہ بےنام نہیں ہوتیں، گمنام نہیں ہوتیں
سکھ کی چادرمیں لپٹی لڑکیاں،ہمیشہ سکھ کی نیند نہیں سوتیں
خواہشوں کی منہ بند کلیاں منافقت کی سر زمیں پر
چپ چپ روتیں اکثر کھل نہیں پاتیں
ادھوری باتوں میں دوڑتی چھپتی ادھوری خواہش
مگر ادھوری باتیں سننا ہمیشہ اچھی لگتی ہیں
جو آنکھیں دیرتک نہیں سوتیں، صبح جلتی ہیں
امکاں کے بیچ اک مکاں بنا کر اس میں رہتے
لڑکیاں پل پل میں صدیوں کے انوکھے دکھ جھیلتی ہیں
پھر بھی لڑکیاں ادھوری باتیں کہتی ہی اچھی لگتی ہیں۔۔۔!! 🌸


ہر وقت دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی

ہر وقت دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتے,اور ٹیکسٹ اور فون کالز پہ تو یہ کام کبھی نہیں کرتے, فونز پر باتیں صرف بگڑتی ہیں کیونکہ پوری سمجھ نہیں آتیں 
اور یہی بات ہم لوگ بھی نہیں سمجھتے ۔


سنو

سنو 
نہ اسکے ہاتھوں کو دیکھ کر مرمری ہونے کا
گمان گزرے گا
نہ اسکی گندمی رنگت سے افشاں پھوٹتی محسوس 
ہوگی
نہ  نقوش اتنے پرکشش ہیں کہ ہر ایک
کو اپنی جانب متوجہ  ہونے پر مجبور کردیں
نہ  آنکھوں میں شوخیاں
  جگنو کی مانند جگمگاتی ہیں 
نہ  لڑکیوں سی نزاکت  باقی رہی
نہ موسموں سے شغف رہا 
نہ رم جھم میں برستی بوندوں میں بھیگنے کی خواہش 
جاگتی ہے 
نہ ہی وہ کسی فیری ٹیلز سےکھوئی ہوئی اپسرا
ہو جسے بچپن میں چرا لیا گیا ہو
اور وہ شہزادی ہوتے ہوۓ بھی حقیقت سے ناآشنا ہو 
سنو وہ مندرجہ بالا صفات میں کسی ایک پر 
بھی پوری نہیں اتر سکی۔
وہ بےحد عام سی لڑکی ہے 
مگر دل میں سچےجذبے لیے ہوٸ سخت جان لڑکی 
زمانے کے سرد و گرم کا اثر اتنا پاٸیدار رہا کہ
آنکھوں سے خواب پگھل کر آنسوٶں کی صورت بہہ گۓ 
بھلا حسرت و ملام لیے آنکھوں سے کوٸ کیونکر محبت
کرے گا
وہ لڑکی  محبت کی کسوٹی پر کسی طرح بھی 
پوری نہیں اترتی !!

سجدہ سہو

جب نماز میں غلطی ہوتی ہے تو اللہ کریم نے سجدہ سہو کرنے کو کہا ہے۔ غور تو کریں نماز میں یہ طریقہ کار ہمیں کیا سیکھا رہا ہے؟
جب بھی غلط ہوں تو قبول کرو۔۔
اور سجدے میں چلے جاو
وہ مٹا دے گا
"تمہارے گناہ"
اور انکو حسنات میں بدل دے گا۔
ان شاء اللہ العظیم ۔
جب نماز میں بھی غلطی پر معافی کا موقع ملتا ہے تو کیا وہ رب پوری زندگی گزارنے کے لیے آپکو مواقع نہیں دے گا ؟
زندگی میں بھی اس نے سہو کا دروازہ کھولا ہوا ہے۔
بس اپنے گناہوں کو قبول کریں اور عاجزی سے جھک جائیں۔


میرا پاکستان



‏سیف الملوک کی پریاں، کرومبرجھیل پہ جھکتا چاند، چاغی کے نیلم و زمرد، رانی کوٹ کی دیوار، سکیسر کا ساون اور قراقرم کی دلہن شاہگوری
میرا پاکستان 💓

بےمثل آموں اور کنوؤں کا دیس، کائنات کے ہر موسم سے سجا، تھر کی چاندنی، صنوبر پہ گرتی برف، سون کی دھوپ اور گل لالہ کے کالے پھول 
میرا پاکستان 💓



دیوسائی کا میدان، سکردو کا صحرا، شیلاباغ کا برف میں لپٹا ریلوے سٹیشن، حسن ابدال کے گلاب، کیلاش کا اسرار اور لاہور کی مال روڈ
میرا پاکستان 💓

سنہرے کھلیان اور گہرے پانی، بالتورو اور آنسو جھیل، کنکورڈیا اور راکاپوشی، استور اور خنجراب، چولستان اور وادی یسین، تم اور میں
میرا پاکستان 💓



ہمیں نصیب نہیں بدلنا،ہمیں اپنے یقین کو ام الیقین کرنا ہے۔

ہمیں نصیب نہیں بدلنا،ہمیں اپنے یقین کو ام الیقین کرنا ہے۔
ام الیقین۔
یقین سے بڑھ کر یقین،نفرت کی سب نشانیاں ملنے کے باوجود اللہ کی محبت پر یقین،
قہر کی سب علامتیں دکھائ دینے کے باوجود اللہ کے رحیم ہونے پر یقین،
ہماری بیماری کبھی ٹھیک نہیں ہو سکتی۔ساری دنیا کے کہنے کے باوجود اس کی شفا پر یقین،
جو زمین پر نہیں ہوتا۔صرف اس پاک ذات کے حکم سے ہوتا ہے۔اس شہادت پر یقین۔۔۔۔۔۔۔❤
یقین رکھو ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے اور ہر مشکل ختم ہونے والی ہے


الہٰی! ارضِ جنت نظیر

‏الہٰی! ارضِ جنت نظیر اور اس کے باسیوں کی خیر..

')