Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Thursday, August 13, 2020

صحیح وقت پہ کروا دینگے حدوں کا احساس

‏صحیح وقت پہ کروا دینگے حدوں کا احساس
                                 *
                                 *
                                 *
-کُچھ تالاب خود کو سمندر سمجھ بیٹھے ہیں۔

Wednesday, August 12, 2020

چھتـری پـاس ہـونـے کا مطـلبــــ یـہ نہیں ہـوتـا ہـے


چھتـری پـاس ہـونـے کا مطـلبــــ یـہ نہیں ہـوتـا ہـے کـہ یـہ 
بـارش کو ہـی روک  لـے گـی 
چھتـری تـو انسـان کو بـارش میـں کھـڑا ہـونـے کا 
سـہارا دیتـی ہـے 
بلکل اسـی طـرح ہـی تـو اعتـماد ہـوا کـرتـا ہـے 
جـو انـسان کو کامیـابـی تـو نہیـں دے دیـا کرتـا 
ہـاں مـگر کامیابـی حـاصـل کرنـے کیلئـے ڈٹـے رہنـے کا 
مـوقـع ضـرور دیـا کرتـا ہـے۔


وہ لوگ کتنے ظرف والے ہوتے ہیں


وہ لوگ کتنے ظرف والے ہوتے ہیں ناں, جو روز افسردہ ہونے کے باوجود رشتے نبھانے میں لگے رہتے ہیں


جانے وہ کس خیال میں آیا تھا میرے پاس

جانے وہ کس خیال میں آیا تھا میرے پاس
اک پھول میرے ہاتھ پہ رکھا،  چلا گیا__


تھوڑی دیر


تھوڑی دیر ذرا سا اور وہیں رُکتیں تو
سُورج جھانک کے دیکھ رہا تھا کھڑکی سے
ایک کرن جُھمکے پر آ کر بیٹھی تھی،
رُخسار کو چوُمنے والی تھی کہ.......! 
تم مُنہ موڑ کے چل دِیں اور بیچاری کرن
فرش پہ گر کے چوُر ہوئی
تھوڑی دیر، ذرا سا اور وہیں رُکتی تو ؟


وہ سرخ گلاب نہیں تھی

وہ سرخ گلاب نہیں تھی 
کہ ہاتھ میں آتے ہی 
پتیاں جھڑنے لگیں
رنگ پھیکا پڑجانے دے
اپنی مہک بکھر جانے دے
بلکہ وہ پیلا پھول تھی 
پرامن سی 
نہ اتنی شوخ کہ 
سب کو متوجہ کرنے لگے
نہ ہی اتنی ہلکی چاپ والی 
کہ اپنا احساس نہ دِلا سکے! 🌼


Tuesday, August 11, 2020

زندگی میں ،ہر موڑ پہ ہر طرح کے لوگ ملے

زندگی میں ،ہر موڑ پہ ہر طرح کے لوگ ملے
کچھ اچھے،
کچھ بہت اچھے،
اور
کچھ تھوڑے برے،
بہت لوگوں کو مجھ سے محبت کا دعوا ہوا__!!
مجھے بہت حیرانی ہوئی میں نے ان سے وجہ پوچھی کہ ایسا کیوں؟؟
تو؛
کسی کو میری ذات کی اچھائی بھائی؛__
میں سمجھ گئ انھوں نے مجھے فقط فارغ وقت میں، نارمل انداز میں بات کرتے دیکھا ہے:)

کسی کو میری باتیں،میرا اخلاق  اچھا لگا__
میں جان گئ کہ انھوں نے مجھے غصے میں نہیں دیکھا

کسی کو میرا انداز بیان بہت موٹیویشنل لگا__
وہ نہیں جان سکے کہ میں وہ ہی لڑکی ہوں جو اپنی تکلیف میں اپنا سر دیوار میں دے مارتی ہے؛)

اور سب سے آخری بات؛
کسی کو میں کیوٹ لگیD⁩:
اور مجھے ہنسی آئی کہ ان لوگوں نے صرف میری تصویریں دیکھیں ہیں، فلٹر والی؛)
جس میں مجھ جیسے تو دنیا میں سب سے خوبصورت نظر آتے ہیں

وقت کے ساتھ مجھے محبت سے چڑ ہوتی گئ، یقین اٹھنے لگا کہ ایسے کسی احساس کا وجود بھی ہے،
پھر ایک انسان بہت نامحسوس طریقے سے زندگی میں شامل ہوا
میری اجازت کے بنا، 
میرا ہاتھ تھامے میری ڈھال بن گیا__!!
میرے ہر درد پہ ہمیشہ مسیحا بنے ساتھ کھڑا ہوا__!!
میرے ساتھ رویا، میرے ساتھ مسکرایا__!!
جس نے دکھایا، سکھایا کہ ہاں محبت ہوتی ہے، بہت خوبصورت ہوتی ہے دنیا کے خوبصورتی محبت ہی سے تو سجی ہے، دنیا دیکھنی اور خواب سجانے سکھائے
اور ان خوابوں کو جینے کی راہ دکھائی___!!

اس کے اظہار سے بہت پہلے مجھے اس سے محبت ہو چکی تھی
 مگر
جب اس نے اظہار کیا تو پتا نہیں کیوں میں اس سے بھی وجہ پوچھ بیٹھی؛)

تو اس نے بتایا، محبت کسی وجہ سے تھوڑی ہوتی ہے؟؟
 محبت تو محبت ہے
محبت کا پنچھی تو اپنی مرضی، اپنی خوشی سے ساری زندگی کے لیے اس پنجرے میں قید ہونے کو  اترتا یے__!!
اگر محبت وجہ سے ہوتی ہے تو وجہ تو کبھی بھی ختم ہو جاتی ہے،تبدیلی انسان کی فطرت ہے وجہ کے ختم ہوتے ہی محبت بھی ختم ہوجاتی؛)

اس نے سمجھایا کہ محبت سکھا کر نہیں  نبھا کر  دکھائی جاتی ہے___!!


اگر آپ نے تحقیق و تجزیے کے بعد


اگر آپ نے تحقیق و تجزیے کے بعد خود کو وہی پایا جہاں سے شروع کیا تھا تو یقین رکھیں کہ آپ نے تحقیق نہیں کی بلکہ خود کو سچا ثابت کرنے کے دلائل ڈھونڈھے ہیں۔

میں باتیں کرنے میں اچھی نہیں ہوں اسلئے جاناں!


میں باتیں کرنے میں اچھی نہیں ہوں اسلئے جاناں!
مجھے تم اپنے قصے اور کہانیوں میں الجھا سکتے ہو 
بن تھکے میں شب و روز سن سکتی ہوں تمہیں
ہے اجازت مجھے تم اپنی باتوں میں لگا سکتے ہو ۔

سوشل میڈیا پر ۔۔۔۔۔


کبھی بھی کسی کی طرف سے بُرے مُوڈ ، نظر انداز کرنے والے رویے ، ناقابلِ فہم خاموشی اور متوقع ریسپانس نہ ملنے پر ناراض مت ہوا کریں ۔
آپ کبھی بھی نہیں جان سکتے کہ اسکرین کے اُس پار پر کسی پر کیا گزر رہی ہے ؟
وہ کن حالات سے نبرد آزما ہے ؟
اُس کے لیے اُس وقت سب سے اہم کون سا معاملہ ہے ؟
یہ کافی ہے کہ وہ آپ سے کچھ توقعات نہیں باندھ رہا ورنہ اگر اُس طرف سے بھی یہ سلسلہ چل پڑے تو خواہ مخواہ کی آزمائش آپ کے گلے پڑ سکتی ہے ۔
سوشل میڈیا پر خوش رہنے کا یہ سادہ سا نسخہ ہے کہ " اپنی اپنی دنیا میں مست رہیں "
نہ کسی پر اُس کی برداشت سے زیادہ بوجھ ڈالیں نہ اپنے اوپر ایسا کوئی بوجھ طاری ہونے دیں ۔
بظاہر یہ خود غرضانہ سی بات لگتی ہے لیکن " اسکرین کے اُس پار ہم نہیں جانتے کہ کسی پر کب کیا گزر رہی ہے "
۔۔۔۔
')