Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Monday, September 20, 2021

سورة : البقرہ

بسم اللہ ! 

سورة : البقرہ 

 وَ اُشْرِبُوْا فِیْ قُلُوْبِهِمُ الْعِجْلَ بِكُفْرِهِمْ

یہاں پر بات ہو رہی ہے بنی اسرائیل کے اُن لوگوں کی جنہوں نے اللہ کے علاوہ ایک معبود (بچھڑا)  پکڑ لیا تھا۔آئیں تاویل عام میں دیکھتے ہیں۔ اشربو لفظ قرآن میں پینے کیلئے استعمال ہوتا ہے ہماری زبان میں شربت کو بھی شربت اس لئے کہا جاتا ہے کہ وہ پینے کی چیز ہے۔ تو بات تو یہاں غیر اللہ کو معبود بنا لینے کی ہو رہی ہے تو یوں کیوں کہا گیا کہ "اشربو فی قلوبھم العجل" ان کے دلوں میں پِلا دیا گیا بچھڑا ! 
آپ نے کبھی رمضان میں افطار کرتے وقت کچھ بھی کھانے سے پہلے پانی پیا ہے؟ یا پھر گرمی کے موسم میں جب ٹھنڈا پانی پئیں تو کیسا لگتا ہے بھلا؟ یوں لگتا ہے ناں جیسے روح تک اس کی تاثیر گئی ہو۔ اور محبت بھلا کہاں محسوس ہوتی ہے ؟ کہاں داخل ہوتی ہے ؟ دماغ میں ؟ نہیں یہ قلب میں داخل ہوتی ہے۔ قلب ، یعنی دل۔ ہمارا دل۔ آپ کا میرا ہم سب کا دل۔ جس طرح پانی جسم میں جاتا ہے تو جسم میں رچ بس جاتا ہے جسم اور اس پانی کو الگ نہیں کیا جا سکتا۔ویسے ہی ہمارے دلوں میں کچھ محبتیں ایسی ہوتی ہیں جو ہمارے دلوں میں رچ بس گئی ہیں دل اور اُن محبتوں کو الگ الگ کرنا نا ممکن ہے۔ تو اُن کے دلوں میں "عجل" کی محبت کو رچا دیا گیا تھا۔ اب عجل بہت انٹرسٹنگ لفظ ہے۔ یہ عربی زبان میں بچھڑے کیلئے استعمال ہوتا ہے جس میں طاقت اور پھرتی ہو۔ یہاں بچھڑے سے مراد معبود ہے جو بنی اسرائیل نے بنایا تھا۔ لیکن کیا یہ صرف انہوں نے کیا تھا ؟  
یہ تو ہم سب بھی کرتے ہیں۔ ہم سب نے اپنی اپنی زندگیوں میں کچھ "عجل" بنا رکھے ہیں۔ کسی کا عجل "مال ہے کسی کا اولاد کسی کا اقتدار اور کسی کا کوئی محبوب شخص۔ یہ ہمارے عجل ہیں۔ معبود وہ ہوتا ہے جس کو انسان پوجے جس کی ویسی قدر کرے جیسی قدر اللہ کا حق ہے۔ جس کی رضا اور ناراضگی کی ویسے فکر ہو جیسے اللہ کی ہوتی ہے۔ 

کیا ایسا نہیں ہے کہ ہم نے اولاد کے آرام کو اللہ کے احکامات پر priority دے رکھی ہے ! تھکے ہارے آتے ہیں کام کاج کر کے ، پڑھ لکھ کر ، کوئی بات نہیں کھاو پیو لیٹ جاؤ آرام کر لو۔ پھر چاہے اولاد لیٹ کر گیمز کھیلے یا لوگوں کے ساتھ فضول چٹ چیٹ اور گوسپز کے مزے لوٹے۔
اقتدار ہمارے ہاتھ سے نا جائے ایمان جاتا ہے تو جاتا رہے۔ مال پرس اور بٹوے میں ہی رہے ہم اس مال کو کسی غریب کے منہ کا نوالا کیوں بنائیں بھلا ؟ صدقہ کیوں دیں خیرات کیوں نکالیں ۔ محنت کی کمائی ہے "خود" کماتے ہیں کسی کو کیسے دے دیں۔
اور ؟ 
آہ یہ ہمارے محبوب لوگ۔ جن کو ہم نے دلوں کے تخت سونپ رکھے ہیں۔ وہ ایک نظر دیکھ لیتے ہیں تو ہمیں زندگی تب زندہ محسوس ہوتی ہے۔ اُن کا ہونا ہمارے لئے زندگی اور نہ ہونا تو موت ہے۔ اُن کو عادت ہے ہمارے قلب کو کچل دینے کی تو کیا ہوا ہم تو دل کو ہاتھ میں لئے اُن کے تابع ہیں۔ 
؀ تم قتل کرو ہو یا کرامات کرو ہو !

ہم نے اِن لوگوں کو پوجا ہے ان کی ویسی قدر کی ہے جیسی اللہ کی نہیں کی۔💔 ان کی رضا ناراضگی کا ویسے خیال رکھا ہے جیسے اللہ کا نہیں رکھا۔ 💔
یہ ہمارے عجل ہیں۔
اب آگے آیت دیکھیں ! 
واشربو فی قلوبھم العجل _____ بکفرھم
یعنی عجل کی محبت اُن کے دل میں بٹھائی اور رچائی بسائی گئی_____اُن کے کفر کرنے کی وجہ سے۔ 
تو اِس سے ہمیں کیا پتہ چلتا ہے بھلا ؟ مجھے جہاں تک یہ آیت سمجھ میں آئی ہے تو وہ یہ ہے کہ ایسی چیزوں کی محبتیں ہمارے دلوں میں سزا کے طور پر گاڑھ دی جاتیں ہیں۔ پھر اللہ ہمیں اُن محبتوں سے move on نہیں ہونے دیتے۔ ہم بار بار اُنہیں محبتوں کے گرد گھومتے ہیں۔ کسی کے دل سے مال کی محبت نہیں نکلتی کسے کے دل اقتدار ، پاور ، اور اختیارات کی محبت کے ہاتھوں مجبور ہیں۔ اور ان محبتوں نے کیسے کیسے گناہ کروائے ہیں۔ ان چیزوں کی چاہ نے ایمان بِکوا دیا ہماری شرم ہمارا لحاظ ہماری حیا ہم سے چھین لی۔ ہم بے خوف ہو گئے بے حیا ہو گئے اور معاشرے میں ڈٹ کر اِن "عجل" کی قسموں کے پیچھے جی جان سے بھاگنے لگے۔ 
کیوں کسی ایک شخص کی محبت سے اُس کی سوچ سے ہمیں چھٹکارا نہیں ملتا ہم کیوں اُسی گرداب میں بار بار دھنسے چلے جاتے ہیں۔ کسی نے کہا آج کے بعد میں فلاں لڑکی کو میسج نہیں کروں گا غلط نا دیکھوں گا نا کروں گا کچھ دن گزرے اور پھر ہم دل کے ہاتھوں ہار مان گئے بات چیت پھر شروع ہو گئی۔ کسی لڑکی نے فیصلہ کیا کہ فلاں مرد کو آئندہ کبھی میسج نہیں کروں گی کبھی کوئی گھٹیا بات نہیں سنوں /کروں گی۔ باہر جاتے وقت بال نہیں کھولوں گی سر سے ڈوپٹہ نہیں اُتاروں گی اور یہ سب کچھ ہو جاتا رہا۔ ارادہ کرنے کے باوجود ہم کمزور پڑ جاتے ہیں۔ ڈھیلے ہو جاتے رہے ۔ اور ہم سے اُن گناھوں کے گرداب سے نکلا ہی نہیں جاتا۔ کیوں کہ کچھ محبتوں کے سراب ہمیں سزا کے طور پر تعاقب کرنے کیلئے نصیب ہوتے ہیں۔ یہ نہیں ہے کہ اِس صورت حال میں ان چیزوں کا کوئی حل نہیں ہے۔ حل ہے۔ اور ایک ہی حل ہے۔ اور وہ ہے اللہ کو خاص کر لینا۔❤️
اپنے دل سے سارے عجل نکالنے کیلئے ہمیں اپنے دل کے تخت پر اللہ کو لے کر آنا ہو گا۔ خیر اور شر دونوں ایک ہی جگہ پر نہیں رہ سکتے۔ کیونکہ نہیں بنائے اللہ نے آدمی کے سینے میں دو دل۔

Addiction to someone's smile

Addiction to someone's smile, eyes or the way they brings in to misjudge the situation, when we are really close to someone we got addicted to them even the tiny elements of their attitude either that's good or bad we are adoring it because it's makes us  comfortable and joyous.
But this addiction have a second impact which can make you helpless when the person or the emotions we are addicted to are evacuating us without telling the reason it hurts the ample.
May your heart never get attached to anything or the person who's gonna be leaving you
Ameen♥️


مجھے ہر وہ مرد قابل تعریف لگتا ہے

مجھے ہر وہ مرد قابل تعریف لگتا ہے جو آج کل كے دوڑ میں بھی اپنی عورت کو ڈھانکے چھپا رکھنے میں کوئی آڑ محسوس نہیں کرتا اسکو اِس دوڑ اور اس کے بنائے ہوئے کھوکھلے معیاروں سے کوئی ساروکار نہیں ہوتا . اسکو اچھا لگتا ہے اسکی عورت صرف اسی کی ہو اور اسی كے لیے بنے سنوارے اور باقی زیناتون کو نا-میحرامون سے چھپا کر رکھیں . وہ مرد قابل تعریف ہے جو اپنی عورت کو ایسی محفلوں میں لے کر جانے سے گریز کرتا ہے جہاں فحاشی اور بعد کلامی عام ہو اور مجھے افسوس ہوتا ہے ارد گرد ایسا مردوں کو دیکھنا جو اپنی بِیوِی کو تلقین کرتی ہیں كے وہ پے باردہ رہیں تاکہ وہ اِس سو کالڈ سوسائٹی كے سستے نورمس پُورا کرنی میں کہیں پیچھے نا رہ جائیں اور کوئی انحین کمتر نا سمجھ لے .
کیوں كے ہمارے یہاں تو امیری ، غریبی ، یخلااقی ، غیر یخلااقی ، پڑھے لکھے ، جاہل ان سب کا انداذہ کپڑوں سے لگایا جاتا ہے . جتنے تنگ اور چھوٹی کپڑے ہوں گے اتنے ماڈرن اور سفوسٹکیٹڈ آپ لگ سکتی ہیں .
تو میں پوچھتی ہوں ایسا تمام لوگوں سے جو یہ سوچ رکھتے ہیں . جہالت كے دوڑ میں یہی سب عام تھا اور آج ہم اگر اپنے آپکو پڑھا لکھا کہتے ہیں تو پھر ہماری سوچ ابھی بھی جہالت كے دوڑ میں کیوں قید ہے ؟
اور اگر ہے تو پھر آپ کیسے پڑھے لکھے اور ماڈرن ہیں ؟ جنکی سوچ اور عمل سب دوڑ جہالت کی جھلک ہیں . میرے نزدیک ایسا جاہلوں کی کسی دلیل کی کوئی اہمیت نہیں ہے


I used to reject myself...

I used to reject myself... 
I used to compare myself...
I used to blame myself...
I used to hate myself...
I used to be angry at myself...
I used to think I was a loser...
I used to treat me like trash...
I used to change myself for others...
I used to make everyone my owner... 
I used to think i wasn't big enough for my dreams...
But now after having all this experience and dealing with fear, I've realized that not everything is permanent and not everyone is perfect. You have to work hard for everything. There are no limits for dreams. You don't need to be big for dreams; they'll make you bigger. They'll help you to explore, experience and discover. Love yourself, make yourself vibrant and feel sure of yourself and your abilities. Go chase your dreams! Enjoy and love every moment because you don't know your expiry date. Don't change yourself for others. You're beautiful just the way you are. You deserve everything. Sooner or later, you'll shine like a star and rise like the sun. 


Just like everyone else I love staring at the moon

Just like everyone else I love staring at the moon... it's so satisfying & comforting but some days ago a status of my friend "Be like the star that maintains its identity even in the presence of full moon" drew my attention towards that star accompanying the moon... And I could not stop thinking about it. Moon is beautiful & cherishable but have you ever thought about that star...the star which maintains it's identity & individuality even in the presence of full bright moon....The star which is always along with moon in each up & down...the star which accompanies it throughout it's journey...why don't we admire it enough...
same goes for some people in our lives...some beautiful souls which support us throughout our path without making themselves noticeable...Without getting any admiration, any praise...those people who always held our back no matter what circumstances we are facing...then why we forget our true supporters who offered their shoulders in our hard time...why we don't cherish their efforts, acknowledge their sacrifices...
But don't you think these stars should be admired no matter if they are up there in the sky or down here in our lives??don't they deserve our love??why we make moon our center of focus whenever we stare at the sky...

Wanna go far away where all you can see is you

Wanna go far away where all you can see is you,
Where all you can feel is only peace,
Where all you can hear is only silence,
Where no one is around you,
Just you and only you,
Where you can speak your heart out,
Where you can Speak out loud.


کیوں مایوس ہو جاتے ہو لوگوں کی باتوں سے؟

کیوں مایوس ہو جاتے ہو لوگوں کی باتوں سے؟
کیا تم نہیں جانتے تمہارے بکھرے وجود کو سمیٹنے والا تمہارا اللّٰہ تمہارے ساتھ ہے۔
کیوں اندھیرے سے گھبرانے لگتے ہو؟
کیا تم نہیں جانتے اس اندھیرے کے بعد سویرا لانے والا تمہارا اللّٰہ تمہارے ساتھ ہے۔
تم نے اتنی جلدی کیوں ہار مان لی؟
کیا تم نہیں جانتے بے بسی کے بعد مدد کرنے والا تمہارا اللّٰہ تمہارے ساتھ ہے۔
ذراسی آزمائش سے کیوں اس قدر کمزور پڑ گئے؟ 
کیا تم نہیں جانتے آزمائش میں ڈال کر پھر اس سے نکالنے والا تمہارا اللّٰہ تمہارے ساتھ ہے۔
کیوں نصیب کا لکھا سمجھ کر ہار مان لی تم نے؟
کیا تم نہیں جانتے دعا سے نصیب کے لکھے ہوئے کو بھی بدلنے والا تمہارا اللّٰہ تمہارے ساتھ ہے۔
کیوں ادھورے خوابوں کو ناممکن سمجھ بیٹھے تم؟
کیا تم نہیں جانتے معجزوں پہ قدرت رکھنے والا تمہارا اللّٰہ تمہارے ساتھ ہے۔🌸♥️





جو لوگ کسی کے ساتھ برا کر کے سمجھتے ہیں کہ انہوں نے کسی کو دھوکہ دے کر بہت بڑا جیت کا میڈل اپنے نام کر لیا ہے



 یہ جو لوگ کسی کے ساتھ برا کر کے سمجھتے ہیں کہ انہوں نے کسی کو دھوکہ دے کر بہت بڑا جیت کا میڈل اپنے نام کر لیا ہے تو بھول ہیں ایسے لوگوں کی تباہی ہے جو ان کو نظر نہیں آتی۔۔۔کیا ایسا ممکن ہے؟ کسی کے ساتھ کچھ غلط کر کے اُس کو نیچا دیکھا کر زندگی کے سفر میں اُس سے جیت جاٶ گے۔۔۔۔۔ایسا ہرگز نہیں ہوگا وقتی جیت کب داٸمی ہار میں بدل جاۓ پتا نہیں چلے گا اور اللہ نہیں بھولتا کچھ بھی انسان غلط کر کے بھول جاتے ہیں لیکن اللہ یاد رکھتا ہے ایک ایک پل کا حساب رکھتا ہے وہ دیکھتا ہے مظلوم کو اُس کے درد کو لیکن مہلت دیتا ہے کہ ہو سکتا ہے غلط کرنے والا راہ است پر آجاۓ لیکن جنہوں نے خود اپنی جانوں پر ظلم کرنا ہو اُن کو ہدایت کی راہ بھی نہیں دیتا اللہ۔۔۔۔انجام ان کی آنکھوں کے سامنے ہوتا ہے لیکن اللہ ان کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیتا ہے ان کو کچھ دیکھاٸ ہی نہیں دیتا اور پھر کچھ وقت کے بعد جو چال لوگ دوسروں کو نقصان پہنچانے کے لیے چلتے ہیں ویسی ہی چال اللہ ان کے خلاف چلتا ہے بے شک میرا رب بڑا انصاف کرنے والا ہے۔



Sunday, September 19, 2021

میں تمہارے بارے میں کچھ نہیں جانتا


 میں تمہارے بارے میں کچھ نہیں جانتا

تم نے کتنی بار محبت کی

یہ بات میں تم سے نہیں پوچھ سکا

ویسے بھی یہ سوال دوستی کے کسی مرحلے کے لیے مناسب ہو سکتا ہے

تم اتوار کا دن کیسے گزارتی ہو___؟؟ 

بھیگی ہوئی شام تمہیں کیسی لگتی ہے___؟؟ 

اور روشن دن___؟؟ 

تمہاری بالکنی میں پرندوں کے لیے پانی کی کٹوری رکھی ہے یا نہیں___؟؟ 

تمہاری انگلیاں طبلے کی تھاپ کے ساتھ حرکت کرتی ہیں یا گٹار کی سٹرنگز کے ساتھ___؟؟

بلیک کامیڈی تمہیں کیسی لگتی ہے___؟؟

تھیٹر آف ایبسرڈ کے بارے تمہارا کیا خیال ہے___؟؟

۱۹۸۴ تم نے پورا کر لیا تھا یا بیچ میں چھوڑ دیا تھا ؟؟

کیا اشفاق احمد تمہیں بھی سوڈو فلاسفر لگتا ہے__؟؟ 

یہ اور ایسے کئی سوال 

اب تک سوال ہی ہیں

چھ سالوں میں ہم دو بار ملے ہیں

اور دو بار کے اس ملنے میں شاید چار باتیں کی ہوں

میری آنکھوں نے تمہیں کبھی تلاش نہیں کیا

میں نے تمہارا فون نمبر مانگنے کے بارے کبھی نہیں سوچا

لیکن تم مجھے کہیں بھی نظر آئیں 

تو میں تم سے تیسری بار ضرور ملوں گا اور پانچویں بات بھی کروں گا

چھٹی ساتویں اور شاید آٹھویں بھی

میرا ارادہ پختہ ہے

میں ان سوالوں کا جواب جاننا چاہتا ہوں

لیکن کیا مجھے تم سے یہ باتیں پوچھنی چاہئیں ___؟؟

یا انہیں یونہی چھوڑ دینا چاہئیے

چوتھی ملاقات کے لیے

خیر یہ ابھی طے نہیں

لیکن ایسا ممکن تو ہے

سنو

___!! 

انجان ہوتے ہوئے بھی چاہنا خوبصورت تعلق ہوتا ہے۔۔



Thursday, September 16, 2021

خدا نے ہمیں ستارے بنایا



 خدا نے ہمیں ستارے بنایا 

وہ ستارے جن کے ٹوٹنے پہ لوگ دعائیں مانگا کرتے ہیں 


!لوگو

دعائیں مانگو

اپنے بچھڑے یاروں کے ملنے کی

اپنے ویران دلوں کی آبادیوں کی

روشنی کی

 زندگی کی

رہائیوں کی

دعائیں مانگو

جو تمہیں یاد ہوں

 دل آباد ہوں

کہکشاں  ٹوٹتی ہے

دعائیں مانگو



')