ہمیں ہمیشہ یہی لگتا ہے کہ دوسرے ہم سے زیادہ خوش ہیں اور ہماری زندگی میں تکلیف ان سے زیادہ ہے لیکن ایسا بالکل نہیں ہے پریشانی اور تکلیف سب کی زندگی میں ہوتی ہے بس فرق اتنا ہے کہ کچھ لوگ ٹوٹ کر بکھر جاتے ہیں تو کچھ لوگ ہمت سے سامنا کرکے زندگی جی لیتے۔
Kahkashan Khan Blog This page is dedicated to all the art, poetry, literature, music, nature, solitude and book lovers. Do what makes your soul happy. Love and Peace. - D
Friday, July 7, 2023
ہماری کئی حسرتیں ہمارے اندر ہی گھٹ گھٹ کے مر جاتی ہیں
ہماری کئی حسرتیں ہمارے اندر ہی گھٹ گھٹ کے مر جاتی ہیں اور ہم پھر بھی اپنی خوبصورتی برقرار رکھ کر مسکراتے ہیں۔ کسی کو اس بات کا اندازہ ہی نہیں ہونے دیتے کہ ہم اندر سے کس قدر بدصورتی سے توڑے گئے ہیں۔
میرے نصیب نے مجھے کسی پاگل کتے کی طرح کئی بار کاٹا ہے
میرے نصیب نے مجھے کسی پاگل کتے کی طرح کئی بار کاٹا ہے . اتنا کہ اب میں لاشعوری طور پر ، زندگی کے ہر موڑ پر اسکی منتظر ہوتی ہوں کہ اب اِس بار وہ کیسے میرا رستہ کاٹے گا ؟
اس چیزنےمیری زندگی سے میری امیدیں کم سے کم کر دیں . حتی کے اب کوئی خواب ، کوئی اچھائی کی امید ہی نہیں رہی ۔
جو ہو رہا ہے ، سب ٹھیک ہے ۔
جو نہیں ہو رہا وہ بھی ٹھیک ہے ۔
جو مل گیا وہ بھی ٹھیک ہے۔
جو نہیں ملا ، وہ بھی ٹھیک ہے ۔
عمر کا اک بڑا حصہ گزر جانے یا پھر ضائع ہوجانے کے بعد ، آخر میں شاید کہنے کو یہی رہ جاتا ہے . اِس کے علاوہ کچھ کہہ بھی نہیں سکتے ، کچھ کر بھی نہیں سکتے۔
🍁
Thursday, July 6, 2023
Wednesday, July 5, 2023
!محبت یہ نہیں ہے
!محبت یہ نہیں ہے
کہ تم ایک ہی بار تمام جذبات ارادے احساسات کہو
اور پھر چپ کر جاؤ
بجائے اس کے کہ تم کسی کو پوری نرسری اٹھا کر دے دو
اور اسے سمجھ ہی نا آئے کہ کون سا پھول کتاب میں رکھنا ہے اور کون سا بالوں میں سجانا ہے
بہتر ہے تم ایک پھول دو
مگر روزانہ
محبت تسلسل مانگتی ہے مقدار نہیں۔
...!!!
فٹ پاتھ کی ٹف ٹائلز اس پودے پر نظر پڑی۔
فٹ پاتھ کی ٹف ٹائلز اس پودے پر نظر پڑی۔
اس پودے نے زمین کی سختی اور پانی کی کمی کو بہانہ نہیں بنایا۔
اسے دیکھ خیال آیا اگر آپ کا ارادہ پختہ ہو توقدرت کوئی نہ کوئی راستہ لازمی نکال دیتی ہے۔
ارادے پختہ ، صحیح سمت محنت اور یقین کامل ، منزل کے حصول کیلئے ضروری ہیں۔
جب ہمسفر نیک ہو تو زندگی کی آدھی تھکاوٹیں اتر جاتی ہیں
جب ہمسفر نیک ہو
تو زندگی کی آدھی تھکاوٹیں اتر جاتی ہیں۔
مشکلات کے بوجھ ہلکے ہو جاتے ہیں۔
آزمائشیں آسان پڑ جاتی ہیں۔
اور انسان کا قلب ہمیشہ عافیت میں رہتا ہے
یقین کرو!
دنیا کی آسائشوں سے بھرپور انسان
اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے
جس کے دل میں ایمان کی حدت ہے۔
جس کی شخصیت میں رب کی محبت جھلکتی ہے۔
اگر ساتھ چلنے والے قدم سکون بن جائیں نا
تو کھٹن راہیں بھی ہموار ہو جاتی ہے۔
مگر جب ہمسفر ہی نیک سیرت نہ ہو
تو زندگی کھٹن ، بوجھ اور عذاب لگنے لگتی ہے۔
Tuesday, July 4, 2023
کسی ایسے شخص کو ڈھونڈیں جو یہ تسلیم کرتے ہوئے نہ ڈرے کہ وہ آپکو یاد کرتا ہے
کسی ایسے شخص کو ڈھونڈیں جو یہ تسلیم کرتے ہوئے نہ ڈرے کہ وہ آپکو یاد کرتا ہے اور اسکا سب سے بڑا خوف آپکو کھونا ہو۔
کوئی ایسا شخص جسے یہ کہنے میں ہچکچاہٹ نہ ہو کہ وہ آپ سے محبت کرتا ہے، ایسا شخص جسے آپ کی جھریوں، سفید بالوں پہ اعتراض نہ ہو۔
جس کے لیے شکل و شباہت نہیں آپ اہم ہوں۔
Monday, July 3, 2023
وگوں کو لوگ مل جاتے ہیں کوئی کسی کے بنا مر نہیں جاتا۔ یہ والی کہانی پچھلی صدی کی تھی۔
لوگوں کو لوگ مل جاتے ہیں کوئی کسی کے بنا مر نہیں جاتا۔ یہ والی کہانی پچھلی صدی کی تھی۔ اب یُوں ہوتا ہے کہ لوگوں کے پاس لوگ موجود ہوتے ہیں اور ہم محض بیچ کا وقفہ ہوتے ہیں۔ تھکن اُتارنے کا وقفہ، موڈ بدلنے کا وقفہ، اور پھر ایک وقت بعد وقفہ ختم ہو جاتا ہے۔ اور تعلق بھی
Sunday, July 2, 2023
کیا آپ میری خاطر آسمانوں کی طرف ایک دُعا بھیج سکتے ہیں"؟؟
کیا آپ میری خاطر آسمانوں کی طرف ایک دُعا بھیج سکتے ہیں"؟؟
اگر ہاں تو پھر دعا کیجیے اللہ میری تمام دعائيں سن لےانکو قبولیت عطا فرما دیے میرے راستے آسان کردے جو بظاہر نا ممکن ہے مگر اللہ چاہے تو کیا نہیں ہوسکتا بس عرش والا راضی ہوجاۓ ۔میری دعاؤں پے کن فیکون فرما دیے. آمین یارب العالمین۔۔