Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Saturday, July 8, 2023

سچ سن کر دل کے ٹوٹنے پر اتنا ملال نہیں ہوتا جتنا کسی کا جھوٹ بول کر بھروسہ بڑھانا اور آخر میں توڑ دینا۔

 


سچ سن کر دل کے ٹوٹنے پر اتنا ملال نہیں ہوتا جتنا کسی کا جھوٹ بول کر بھروسہ بڑھانا اور آخر میں توڑ دینا۔ ویسے میں حقیقت کو چھپانے کو بھی جھوٹ کا ہی درجہ دیتی ہوں۔ آپ ایسا تب ہی کرتے ہیں نہ جب آپکو معلوم ہو کہ سچ بول دیا تو آپکو آپکی مرضی کے نتائج نہیں ملیں گے۔۔ یہ بھی دھوکہ ہی ہے بہر حال۔ میں سچ پر ٹوٹے دل کا رونا رو سکتی ہوں لیکن جھوٹ اور حقیقت پوشی مجھ سے برداشت نہیں ہوتی۔ اور اب تو یہ حالت ہے کہ اس باعث مجھ سے کسی پر بھی یقین نہیں کیا جاتا کیونکہ لوگ اب جھوٹ مصلحتاً نہیں عادتاً اور فطرتاً بولتے ہیں نتائج کی پرواہ کیے بغیر۔ 



Friday, July 7, 2023

کسی کو مِس کرنا کیا ہوتا ہے؟

 


کسی کو مِس کرنا کیا ہوتا ہے؟

اس تیز رفتار زمانے کے ساتھ بھاگتے ہوئے اپنے وجود میں کچھ کمی سی محسوس کرنا، خود کو، اپنی زندگی کے سامان کو ٹٹول کر دیکھنا اور چند خالی جگہیں پا کر ایک گہری اداسی میں ڈوب جانا، شاید ایسا ہوتا ہے کسی کو مِس کرنا.

ہماری زندگی سے جڑے لوگ ہمارے اعضاء کی مانند ہوتے ہیں. ہمارے بہت ضروری سامان جیسے ہوتے ہیں، ایسا سامان جس کے بغیر زندگی کا سفر ادھورا ہو. جب کوئی ہم سے دور چلا جائے، جب کسی کا راستہ ہمارے راستے سے جدا ہوجائے تو ایک خلا پیدا ہوجاتا ہے. اس خلا میں ایک ٹھنڈا سا اندھیرا ہوتا ہے، ہاتھ مارنے پر کچھ یادیں انگلیوں کے پوروں سے ٹکراتی ہیں اور ایک گہری اداسی ہر طرف چھا جاتی ہے. 

کچھ لوگوں کے ساتھ ہم بہت کم وقت میں زندگی کا ایک بڑا حصّہ جی لیتے ہیں. ان کے ساتھ، ان کی دوستی میں راحت اور اطمینان کا اتنا ڈھیر سارا سامان ہوتا ہے کہ چند لمحوں میں کئی سال کی یادیں جمع کرلی جاتی ہیں اور چند سالوں میں پوری زندگی کا لطف اٹھا لیا جاتا ہے. ہماری حریص طبیعت ان کی عادی ہوجاتی ہے اور ایسے ہی وقت میں اگر ان کے اور ہمارے راستے جدا ہوجائیں تو صدیوں کی اداسی چھا جاتی ہے. جیسے وہ تیزی سے ہماری زندگی میں آئے، ہلچل مچائی، بہت کچھ دیا ویسے ہی تیزی سے چلے جاتے ہیں اور ہم بہت کچھ ہاتھ سے چلے جانے پر خالی ہاتھوں کو گھورتے بقیہ زندگی کے سفر کا سوچنے لگتے ہیں. یہ عجیب نہیں کہ تھوڑے سے وقت کے لیے آنے والے لوگ جب دور جائیں تو زندگی میں اتنا بڑا خلا پیدا ہوجائے جتنا پوری زندگی ساتھ نبھانے والے کے بغیر ہوجاتا ہے؟

عجیب تو ہے پر کیا کریں!!

یہ دنیا اور اس کی زندگی عجائبات سے ہی بھری ہوئی ہے. لیکن مجھے اس وقت عجائبات کے بارے میں نہیں سوچنا. مجھے اس خلا کے بارے میں سوچنا ہے جو میرے وجود کے ایک حصّے میں پیدا ہوگیا ہے. اس ٹھنڈے سے اندھیرے کے بارے میں سوچنا ہے جس میں بہت سی یادوں کے ٹکڑے ایک دوسرے کو ٹٹول رہے ہیں. ایک دوسرے سے جڑ کر ماضی کا کوئی منظر تشکیل دینے کی کوشش کررہے ہیں. یہ خلا میری زندگی کا خلا ہے. تکلیف دہ یادوں کو تو میں نے ایک اندھیری جگہ پر دبا دیا تھا، وہ پلٹ کر نہیں آتیں. یہ تو خوشگوار یادیں ہیں، نجانے ان خوشگوار یادوں کے پلٹ کر آنے پر اتنی سوگواریت کیوں چھا جاتی ہے؟ جیسے کسی قدیم گاؤں کی اداس شام میں گھلی ہوئی سرخی ہو، یا جیسے کسی ویران حویلی کی دیواروں کی دراڑوں سے جھانکتی کہانیاں ہوں.

اس اداسی کا کوئی علاج بھی ہوتا ہے؟ گزرے وقت کو یاد کرتے رہنا اچھی بات نہیں ہے، لیکن جن سے محبت کی ہو انہیں بھلانا بھی تو ٹھیک نہیں! ویسے بھی یہ اپنے بس میں کہاں ہوتا ہے کہ جب چاہا کسی کو یاد کرلیا اور جب چاہا بھلا دیا. یہ فیصلے تو دل کے فیصلے ہیں اور دل تو سب سے باغی ہے۔



ہمیں ہمیشہ یہی لگتا ہے کہ دوسرے ہم سے زیادہ خوش ہیں


ہمیں ہمیشہ یہی لگتا ہے کہ دوسرے ہم سے زیادہ خوش ہیں اور ہماری زندگی میں تکلیف ان سے زیادہ ہے لیکن ایسا بالکل نہیں ہے پریشانی اور تکلیف سب کی زندگی میں ہوتی ہے بس فرق اتنا ہے کہ کچھ لوگ ٹوٹ کر بکھر جاتے ہیں تو کچھ لوگ ہمت سے سامنا کرکے زندگی جی لیتے۔



ہماری کئی حسرتیں ہمارے اندر ہی گھٹ گھٹ کے مر جاتی ہیں

 

ہماری کئی حسرتیں ہمارے اندر ہی گھٹ گھٹ کے مر جاتی ہیں اور ہم پھر بھی اپنی خوبصورتی برقرار رکھ کر مسکراتے ہیں۔ کسی کو اس بات کا اندازہ ہی نہیں ہونے دیتے کہ ہم اندر سے کس قدر بدصورتی سے توڑے گئے ہیں۔

میرے نصیب نے مجھے کسی پاگل کتے کی طرح کئی بار کاٹا ہے



 میرے نصیب نے مجھے کسی پاگل کتے کی طرح کئی بار کاٹا ہے . اتنا کہ اب میں  لاشعوری طور پر ، زندگی کے ہر موڑ پر اسکی منتظر ہوتی ہوں کہ اب اِس بار وہ کیسے میرا رستہ کاٹے گا ؟

اس چیزنےمیری زندگی سے میری امیدیں کم سے کم کر دیں . حتی کے اب کوئی خواب ، کوئی اچھائی کی امید ہی نہیں رہی ۔


جو ہو رہا ہے ، سب ٹھیک ہے ۔

جو نہیں ہو رہا وہ بھی ٹھیک ہے ۔

جو مل گیا وہ بھی ٹھیک ہے۔

جو نہیں ملا ، وہ بھی ٹھیک ہے ۔


عمر کا اک بڑا حصہ گزر جانے یا پھر ضائع ہوجانے کے بعد ، آخر میں شاید کہنے کو یہی رہ جاتا ہے . اِس کے علاوہ کچھ کہہ بھی نہیں سکتے ، کچھ کر بھی نہیں سکتے۔

🍁


 

Thursday, July 6, 2023

Wednesday, July 5, 2023

!‏محبت یہ نہیں ہے


!‏محبت یہ نہیں ہے 

کہ تم ایک ہی بار تمام جذبات ارادے احساسات کہو

اور پھر چپ کر جاؤ


بجائے اس کے کہ تم کسی کو پوری نرسری اٹھا کر دے دو 

اور اسے سمجھ ہی نا آئے کہ کون سا پھول کتاب میں رکھنا ہے اور کون سا بالوں میں سجانا ہے


بہتر ہے تم ایک پھول دو 

مگر روزانہ

محبت تسلسل مانگتی ہے مقدار نہیں۔

...!!!



فٹ پاتھ کی ٹف ٹائلز اس پودے پر نظر پڑی۔


 

فٹ پاتھ کی ٹف ٹائلز اس پودے پر نظر پڑی۔

 اس پودے نے زمین کی سختی اور پانی کی کمی کو بہانہ نہیں بنایا۔

اسے دیکھ خیال آیا اگر آپ کا ارادہ پختہ ہو توقدرت کوئی نہ کوئی راستہ لازمی نکال دیتی ہے۔

ارادے پختہ ، صحیح سمت محنت اور یقین کامل ، منزل کے حصول کیلئے ضروری ہیں۔



جب ہمسفر نیک ہو تو زندگی کی آدھی تھکاوٹیں اتر جاتی ہیں

 


جب ہمسفر نیک ہو 

تو زندگی کی آدھی تھکاوٹیں اتر جاتی ہیں۔

 مشکلات کے بوجھ ہلکے ہو جاتے ہیں۔

  آزمائشیں آسان پڑ جاتی ہیں۔

 اور انسان کا قلب ہمیشہ عافیت میں رہتا ہے

یقین کرو!

 دنیا کی آسائشوں سے بھرپور انسان

 اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے 

جس کے دل میں ایمان کی حدت ہے۔

 جس کی شخصیت میں رب کی محبت جھلکتی ہے۔

 اگر ساتھ چلنے والے قدم سکون بن جائیں نا

 تو کھٹن راہیں بھی ہموار ہو جاتی ہے۔

 مگر جب ہمسفر ہی نیک سیرت نہ ہو 

تو زندگی کھٹن ، بوجھ اور عذاب لگنے لگتی ہے۔



Tuesday, July 4, 2023

کسی ایسے شخص کو ڈھونڈیں جو یہ تسلیم کرتے ہوئے نہ ڈرے کہ وہ آپکو یاد کرتا ہے

 


کسی ایسے شخص کو ڈھونڈیں جو یہ تسلیم کرتے ہوئے نہ ڈرے کہ وہ آپکو یاد کرتا ہے اور اسکا سب سے بڑا خوف آپکو کھونا ہو۔

 کوئی ایسا شخص جسے یہ کہنے میں ہچکچاہٹ نہ ہو کہ وہ آپ سے محبت کرتا ہے، ایسا شخص جسے آپ کی جھریوں، سفید بالوں پہ اعتراض نہ ہو۔

جس کے لیے شکل و شباہت نہیں آپ اہم ہوں۔


')