دل خوش ہو تو
ہر چیز خوبصورت لگتی ہے ، اپنے دل کی حفاظت کریں کیونکہ پریشان سوچیں دل کے سکون اور خوشی کو تباہ
کر دیتی ہیں ۔۔۔۔
Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.
Looking for something?
Kahkashan Khan Blog This page is dedicated to all the art, poetry, literature, music, nature, solitude and book lovers. Do what makes your soul happy. Love and Peace. - D
دل خوش ہو تو
ہر چیز خوبصورت لگتی ہے ، اپنے دل کی حفاظت کریں کیونکہ پریشان سوچیں دل کے سکون اور خوشی کو تباہ
کر دیتی ہیں ۔۔۔۔
کُچھ لوگ آدھی رات تک جاگتے تو ہیں
لیکن نہ یہ لوگ کسی سے بات کر رہے ہوں گے
نہ اِن کا کِسی سے بات کرنے کا دل کرے گا
کوئی بات کر لے تو ٹھیک
ورنہ خاموشی کےساتھ اپنے آپ میں مگن رہیں گے
نہ یہ سوئیں گے
بس یہ فیس بک کے پیجز کو اوپر نیچے کرتے رہیں گے اور سکرول کرتے کرتے کب آنکھ لگ جائے کوئی خبر نہیں ہوتی ........
اور بعض اوقات رات کی خاموشی دن کے شور سے زیادہ بلند ہوتی ہے
شکر ہے اداسیاں اللہ سے بانٹی جاسکتی ہیں
دکھ اسے بتائے جاسکتے ہیں
اس کے آگے کھل کر رویا جاسکتا ہے
شکر ہے وہ سنبھال لیتا ہے ورنہ ہم جیسے لوگ شاید جلد مر جاتے
ہماری دنیا کے مسائل اتنے زیادہ نہیں ہیں جتنے طنز، سوال ،دل دکھانے والے تبصرے ہیں
اگر صرف زبان روک لی جائے تو لوگوں کے دلوں کی تکالیف کم ہو جائیں گی
اور بہت سے دلوں کو سکون مل جائے گا
she is stillness
in a world
of chaos.
she is the type
of flower that
can still grow
after a forest fire.
she has this aura
that makes you
want to run
next to her.
she is like the waves
of the sea when you
look down upon
them from a height.
she is graceful
in a way
she carries
herself.
اگر تم یہ سمجھتے ہو کہ "صبر کا پھل میٹھا " سے مراد ہے کہ
تمہاری مشکلات حل ہوجائیں گی ،بھیڑ میں ہاتھ چھڑا کر جانے والے لوٹ آئیں گے ، آسانیاں ہی آسانیاں مقدر میں لکھ دی جائیں گی ، محبت (مختص شخص کی) نامی نعمت تمہاری جھولی میں ڈال دی جائے گی۔
تو تم غلط ہو
صبر کا پھل میٹھا سے مراد ہے کہ
ایک دن تمہیں مشکلات سے لڑنا آجائے گا ،جانے والوں کو الوداع کہنا سیکھ لو گے اور تم جان لو گے کہ ہر ملنے والا شخص اپنے بچھڑنے کی تاریخ لیکر آتا ہے ، تم جان لو گے محبت کی احسن ترتیب میں تمہاری محبت کے پہلے حق دار تم ہو اور آخری بھی۔۔۔ باقی سب کہیں بیچ میں آتے ہیں
اور زندگی کے گلے لگ کر شکریہ ادا کیسے کرنا ہے کہ حالات کی بھٹی میں تپا کر تمہیں صبر کرنا سکھایا
اور شکر بھی۔
جو ہے۔۔۔ جیسا ہے۔۔۔ جتنا ہے۔۔۔ خوبصورت ہے
آپ خاموش رہیں.... قدرت جواب دیتی ہے۔
آپ معاف کردیں... قدرت عزت دیتی ہے۔
آپ جھک جائیں. قدرت آپکو بلند کردیتی ہے۔
آپ چھپ جائیں اپنی تشہیر کروانے سے بچتے پھریں
قدرت پھر بھی لوگوں کے دلوں میں آپکی
عزت اور محبت ڈال دیتی ہے۔
یہی ہے راز ،الٹ ہوتا ہے یہاں سب.
آپ بے نیاز ہوجائیں... قدموں میں آگرتی ہے ہر چیز.
بس جلدی نہ مچائیں.
اللہ سے ضد نہ لگائیں....انتظار کرنا سیکھ لیں
اللہ کے کام اپنے ہاتھوں میں نہ لیں
کوشش کریں... اور نتیجے کے پیچھے نہ بھاگیں
کوشش کرکے چپ چاپ سائیڈ پہ ہوجائیں
وہ دیکھ رہا ہے آپ کا حصہ آپکو ہی دے گا
بہت سے راز ہیں اس زندگی میں چھپے ہوئے
یہ چند باتیں اور ایسی ہی کتنی ہی باتیں
جن کے راز روز افشاں ہوتے ہیں
دعا کریں عمل کریں۔
نتیجہ رب پر چھوڑ دیں۔۔۔۔
إِنَّمَآ أَمْرُهُ ۥٓ إِذَآ أَرَادَ شَيْـًٔا أَن يَقُولَ لَهُ ۥ كُن فَيَكُونُ
82. اس کی شان یہ ہے کہ جب وہ کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اس سے فرما دیتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہوجاتی ہے
سورہ یاسین
القرآن
اظہارِ عشق میں جو تحریر بھیجی ٬ رَد ہوگئی
میں پھر بھی اسکی راہ تکوں؟ مطلب حَد ہوگئی
خط اتنے لکھے اُسکو کہ لکھنا بھول گیا
میری ہر زبر زیر پیش بھی پھر شَد ہوگئی
عجیب پتھر دل انسان تھا میرا محبوب بھی
میری ہر نیکی اسکے آگے بَد ہوگئی
میرا خلوص میرے منہ پہ پٹخا اس نے
میری وفاء اسکی انا کی زَد ہوگئی
🌸
زمین پر کھڑے ہو کر جب میں
چاند کو دیکھتا ہوں تو اس کا سچ اور ہے
اور جب میں چاند پر پہنچ جاتا ہوں تو
چاند کا سچ بدل جاتا ہے
وہ چاند پتھر بن جاتا ہے