Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Wednesday, January 10, 2024

تنقید اُسی پہ ہوتی ہے جس نے کچھ الگ یا اہم کر کے دیکھایا

 


تنقید اُسی پہ ہوتی ہے جس نے کچھ الگ یا اہم کر کے دیکھایا ہوتا ہے


یا یوں کہہ لیں کہ تنقید دراصل وہ زہر ہے جو حاسد تب اُگلتا ہے جب مقابل اُس کو اپنے سے اُونچے اور عزت دار مقام پہ نظر آتا ہے


اس لیے تنقید سے ڈریے گا مت

جیسے ہر مثبت کا منفی ہوتا ہے ویسے منفی کا مثبت بھی لازمی ہوتا ہے



_اپنے زخـــموں کو اللّٰه پر چھــوڑ کر بھــول جــاؤ

 



_"استودِع اللّٰه جراحك وانسَها

إنّ ودائعَ اللّٰه لا تضيع"


 _اپنے زخـــموں کو اللّٰه پر چھــوڑ کر بھــول جــاؤ

کیونکــہ اللّٰه کــے پاس امانتیــں ضــائع نہیــں ہوتــی 

 ❤️✨


"کچــھ مدتــ گــزر جانــے کــے بعــد

 تمہیــں معلــوم ہــوگا کــہ

 اگر الله تمہــیں تمہـــارے انتخابـــ پــر چھوڑ دیتـــا تــو

 تــم ڈوبـــ جاتــے۔

-



وَتَوَكَّلۡ عَلَى اللّٰهِ‌ؕ وَكَفٰى بِاللّٰهِ وَكِيۡلاً ‏

 


وَتَوَكَّلۡ عَلَى اللّٰهِ‌ؕ وَكَفٰى بِاللّٰهِ وَكِيۡلاً ‏

And put your trust in Allah, and Sufficient is Allah as a Wakil. (Trustee, or Disposer of affairs.) 

اور خدا پر بھروسہ رکھنا۔ اور خدا ہی کارساز کافی ہے۔



Tuesday, January 9, 2024

دکان میں جا کر ہر کپڑا نہ تو ہم پہنتے ہیں نہ ہی ہر جوتا ٹرائ کیا جاتا ہے


 

دکان میں جا کر ہر کپڑا نہ تو ہم پہنتے ہیں نہ ہی ہر جوتا ٹرائ کیا جاتا ہے

صرف وہ جو ہمیں پسند آئے اس کی طرف نگاہ اٹھتی ہے اور اسی کی طرف ہاتھ بڑھتا ہے

اسی پر دل آمادہ ہوتا ہے 

بالکل اسی طرح اس دنیا کے ہر بندے کا جملہ آپ کے لیے نہیں ہے۔۔۔۔

سیلف کئیر کا ایک طریقہ ہے یہ کہ ہم جملوں کی شاپنگ کر لیں 

کون سا ہمیں سننا ہے؟

کون سا ہمیں دل پر لینا ہے؟

کون سا اوور سائز ہے؟ 

کون سا ہمارے بارے میں نہیں ہے ؟

خود بھی پر سکون رہیں دوسروں کو بھی پر سکون رہنے دیں __ 🤎



Monday, January 8, 2024

اپنے اردگرد لوگوں سے ہمیشہ خوش اخلاقی سے بات کریں

 


اپنے اردگرد لوگوں سے ہمیشہ خوش اخلاقی سے بات کریں۔

ناجانے جن سے آپ سختی سے مخاطب ہوں

وہ زندگی کے کس تکلیف دہ مقام سے گزر رہیں ہوں۔

ہر مسکراتا ہوا چہرہ خوش نہیں ہوتا۔ 

ہر انسان اپنے اندر قیامت جیسا درد رکھتا ہے۔ 

کوشش کریں خود بھی خوش رہیں

 اور دوسروں کو بھی خوش رہنے دیں۔

کسی کو بجھتا ہوا دیکھیں تو اسکا ہاتھ تھام لیں

کسی کو ٹوٹتا ہوا دیکھیں تو اسے حوصلہ دیں

کسی کو جھکتا ہوا دیکھیں،

تو اسے ہاتھوں سے پکڑ کر اوپر اٹھا لیں

کوئی ہنسنا بھول گیا ہے تو 

اسکے اچھے دنوں کا ذکر کریں اور کہیں

کہ اچھا وقت پھر سے لوٹ آئے گا ہمت نہ ہارے۔

ہمیشہ محبت سے پیش آئیں اور لہجے میں نرمی برتیں

نرم لہجہ دل میں جگہ بنا لیتا ہے

ہمیشہ توڑنے والے نہ بنیں، جوڑنے والے بنیں

کیوں کہ 

اپنے آپ کو صاف رکھیں، شفاف رکھیں، حوصلہ بلند رکھیں

اور دوسروں کے کام آئیں۔

دل بڑا کریں، 

دوسروں کو عزت دیں،

انشاللہ ہمیشہ کامیاب رہیں گے۔



Saturday, January 6, 2024

نہ جانــے رحمت کے کس قطــرے میں پھول برسـے تـم پـر

 



نہ جانــے رحمت کے کس قطــرے میں 

پھول برسـے تـم پـر 

اور کـون سـا قطـرہ مـوتـی بـن جـائـے 

ہـر لمحـے الله پا ک کـے دهیــان میـں رہـا کـرو

 ___ !¡ 


اَستَغْفِرُاللّٰہَ رَبّیْ مِن کُلّ ذَنبِِ وَّ اَتُوْبُ اِلیْہِ



Wednesday, January 3, 2024

وہ نظمیں جو تم نے میرے لیے لکھیں تھیں ، میں دیکھتی ہوں کہ

 


وہ نظمیں جو تم نے میرے لیے لکھیں تھیں ، میں دیکھتی ہوں کہ اب وہ کئ محبت کرنے والوں کے نام ہوچکی ہیں ، میرے سامنے ہی جب وہ نظم کوئ کسی کے لیے پڑھتا ہے تو میرے چہرے پر وہی مسکراہٹ پھیل جاتی ہے جب تم پڑھ رہے ہوتے تھے ، وقت کی رفتار سست ہوجاتی اور میری نظریں تمہارے ادا کیے حرف حرف کا تعاقب کرنے لگتیں ، تمہارا تخیل میری انگلی پکڑ کے کبھی برفیلے راستوں پہ چل رہا ہوتا تو کبھی کسی پھولوں کی دکان پر ناراض کھڑا ہوتا ، پھر میں ویسے ہی لوٹ آتی ہوں وہاں سے جیسے کوئ تکلیف دہ خواب دیکھ کر نیند سے جاگتا ہے ، کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں نا جن کیلیے نظمیں تو لکھی جاتی ہیں پر وہ امر نہیں ہوتے ۔


اس جہاں میں کچھ بھی ہمیشہ کے لیے نہیں رہتا

 


اس جہاں میں کچھ بھی ہمیشہ کے لیے نہیں رہتا ___ خوبصورت سورج مکھی کا پھول کھل کر ، مہک کر، خوبصورتی پھلا کر اپنی چند دن کی زندگی جی کر چلا گیا ___ لیکن، جینے کے آداب بھی بتا کر گیا ہے ___ کہ ہمیشہ روشنی کی طرف دیکھو ___ اپنے پیارے رب ذوالجلال کی طرف دیکھو ___ چاہے، طوفانوں نے کمر توڑ دی ہو ___ نرم پتیاں نوچ لی ہوں ___ لیکن، روشنی آپ کو زندہ رکھتی ہے اپنی طرف موڑے رکھتی ہے ___ آپ کو چلاتی رہتی ہے __ آپ کو تھک ہار کر بیٹھنے نہیں دیتی ___ سورج مکھی کی طرح بنو جو جیتا ہی روشنی کے ساتھ ہے__ اس کی صفت ہی یہی ہے روشنی کے پیچھے پیچھے چلنا



میں نے جب تین بار قبول ہے کہا تھا تب میں نے آپ کا ماضی ، حال اور مستقبل تینوں قبول کر لئے تھے

 


میں نے جب تین بار قبول ہے کہا تھا تب میں نے آپ کا ماضی ، حال اور مستقبل تینوں قبول کر لئے تھے


جب میں نے تمہیں پہلی بار دیکھا تھا وہ رشک کی نگاہ تھی ۔

جب میں نے تمہیں دوسری بار دیکھا تھا وہ عقیدت کی نگاہ تھی ۔

جب میں نے تمہیں تیسری بار دیکھا (وہ اک لمحے کے لیے روکا ہالے کا دل بھی رک گیا تھا ) وہ عشق کی نگاہ تھی



Monday, January 1, 2024

Happy New Year By Kahkashan khan Blog

 


نیا ســال مبارکـــ ♥️✨


Happy New Year 🥰♥️

دعا ہــے اللہ تعالیٰ آپکو نئـے ســال میـں 

ہر وہ خــوش کے لمحــاتــ دیکھنــا نصیب فرمائــے

جســکی آس میـں آپ کئی ســالوں ســے منتظــر تھـے

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے وہ پاکــ ذاتــ آپکــو اس نئــے سال بےشــمار خوشــــیوں سے نــوازے، آپــکا لمحـہ لمحہ وہ اپنی رحمــتوں اور برکتــوں سے بھــر دے 

اتــنا نوازے وہ آپکــو جــس قدر وہ رحمان ہے رحمت ُ العالمــین ہے 

اللہ تعالیٰ آپکــو ہر تکلیفـــ ہر بیــماریوں سے محفوظ رکھــے اور آپکو صحتــ ُ تندروســـتی والــی زندگــی عطا فرمائـــے 

ہمیشہ خوش رہیں ہنستــے مسکــراتے رہیــں

 آمین ثم آمین یاربـــُ العالمین

 🤲❤️🫶



')