اس جہاں میں کچھ بھی ہمیشہ کے لیے نہیں رہتا ___ خوبصورت سورج مکھی کا پھول کھل کر ، مہک کر، خوبصورتی پھلا کر اپنی چند دن کی زندگی جی کر چلا گیا ___ لیکن، جینے کے آداب بھی بتا کر گیا ہے ___ کہ ہمیشہ روشنی کی طرف دیکھو ___ اپنے پیارے رب ذوالجلال کی طرف دیکھو ___ چاہے، طوفانوں نے کمر توڑ دی ہو ___ نرم پتیاں نوچ لی ہوں ___ لیکن، روشنی آپ کو زندہ رکھتی ہے اپنی طرف موڑے رکھتی ہے ___ آپ کو چلاتی رہتی ہے __ آپ کو تھک ہار کر بیٹھنے نہیں دیتی ___ سورج مکھی کی طرح بنو جو جیتا ہی روشنی کے ساتھ ہے__ اس کی صفت ہی یہی ہے روشنی کے پیچھے پیچھے چلنا
No comments:
Post a Comment