Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Tuesday, January 23, 2024

میں نے پہلا ناول رائٹر ہاشم ندیم کا پڑھا تھا اس کے بعد میں نے رائٹر عمیرہ احمد کے ناولز پڑھے جن میں

 


میں نے پہلا ناول رائٹر ہاشم ندیم کا پڑھا تھا اس کے بعد میں نے رائٹر عمیرہ احمد کے ناولز پڑھے جن میں پیرِ کامل ، آبِ حیات ، اَمربیل ، حاصل ، لاحاصل، میری ذات ذرہ بے نشاں، ایمان اُمید اور محبت اور حرف سے لفظ تک، شامل ہیں۔



عمیرہ احمد کے علاؤہ بھی میں نے چند رائٹرز کو پڑھا لیکن عمیرہ احمد میری پسندیدہ رائٹر بن گئی۔ اور میری خواہش بن گئی کہ میں عمیرہ احمد کے قلم سے لکھے سارے ناولز پڑھوں۔ عمیرہ احمد کا انداز بہت خوبصورت ہے ان کے ناولز کے نام، ناولز کے کردار، اپنی مثال آپ ہیں۔ عمیرہ احمد کے ناولز پے بنائے گئے ڈرامہ سریل بھی قابلِ تعریف ہیں خاص طور پر "زندگی گلزار ہے"



میں سوچتی عمیرہ احمد کا اپنے لکھے گئے ناولز میں سے پسندیدہ ناول کونسا ہوگا؟ پسندیدہ کردار کونسا ہوگا؟ کیا وہ بھی اَمربیل لکھتے وقت عمر جہانگیر کی وفات پے روئی ہوگی؟ کیا ان کو بھی دو محبت کرنے والے کرداروں کو جدا کرتے وقت تکلیف ہوتی ہوگی؟ 

اور وہ اتنی خوبصورت اتنی شاہکار ناولز کیسے لکھتی ہیں؟ میرے تو چند تحریروں پے الفاظ ختم ہو جاتے ہیں۔

😄



جیسے کچھ لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ اداکار سے ملے ویسے ہی میری خواہش ہے کہ میں زندگی میں کبھی عمیرہ احمد سے ملوں اور جو، جو سوالات میرے دل میں ہے ان کے جوابات ان سے سنوں۔ 




No comments:

Post a Comment

')