Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Tuesday, May 5, 2015

مری کتابِ محبّت میں اس کا ذکر نہیں


مری کتابِ محبّت میں اس کا ذکر نہیں
وہ خوش خیال غلط فہمیوں میں رہتا ہے



جگنو ، تتلی ، رنگ اور خوشبو


جگنو ، تتلی ، رنگ اور خوشبو
ساگر ، ساحل ، سات سمندر إ
سارے تیرےإإإ
بن میں کِھلتے پھول تمہارے۔۔
ایک چنبیلی کا پودا اور
مہکی رات کی رانی تیری إإ
گہرے رنگ کی مہندی والے
ھاتھ تمہارے،
جن پر تیرا نام لکھا ہو۔۔إإ
چھوٹا سا اک گھر بھی تیرا
جس کی کھڑکی کے باہر اک
پھولوں والی بیل لگی ہو
دوراِک جھیل اور آس میں اُبھرے
نیلے چاند کا عکس بھی تیرا إإ
سوُندھی مٹی کی خوشبو سے
مہکا مہکا آنگن دے دوں؟
کیا پھر مجھ سے پیار کرو گے؟
میرے دل کے سُونے گھر کو
خوشیوں سے آباد کرو گے ؟
کیا تم مجھ سے پیار کرو گے إإ


کچھ تو ہے


کچھ تو ہے
تو بدل گیا ہے
وہ تیری آنکھوں میں خواب سارے
وہ باتیں ساری
حساب سارے
سوال سارے
جواب سارے
وہ خوشیاں ساری
وہ دکھ سارے
نشہ تھا جو وہ اتر گیا ہے
کچھ تو ہے
تو بدل گیا ہے
جو تیرے ملنے کی آرزو تھی
ہوئی جو چاہت ابھی شروع تھی
جو تیری آنکھوں میں روشنی تھی
جو تیری باتوں کی راگنی تھی
جو تیری سانسو کی تازگی تھی
جو تیرے لہجے میں چاشنی تھی
وہ ساری باتیں بدل گئی ہاں
کچھ تو ہے
تو بدل گیا ہے


مرے سارے حرف تمام حرفِ عذاب تھے


مرے سارے حرف تمام حرفِ عذاب تھے
مرے کم سُخن نے سُخن کیا تو خبر ہوئی




Sunday, May 3, 2015

ﺍﮎ ﺍﺩﮬﻮﺭﯼ ﻏﺰﻝ ﮐﮯ ﻣﺼﺮ ﮮ ﭘﻪ ﺁﻧﺴﻮﮞ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ


ﺍﮎ ﺍﺩﮬﻮﺭﯼ ﻏﺰﻝ ﮐﮯ ﻣﺼﺮ ﮮ ﭘﻪ ﺁﻧﺴﻮﮞ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ 
ﮐﻞ ﺭﺍﺕ ﻣﯿﺮﯼ ﮈﺍﺋﺮﯼ ﻣﯿﮟ ﺍﮎ ﺗﺘﻠﯽ ﻣﺮﮔﺊ



Saturday, May 2, 2015

تم میری تحقیر کردینااا



سنو جانا
تم میری تحقیر کردینااا
، میری تذلیل کر دیناااا
اور...
مگر چھوڑو بھی..جانے دو!!!
میری اجڑی ہوئی قسمت میں چاہت ہی نہیں شاید!
فقط اتنا بتادو کہ,
محبت 'ہم' نے کی تھی ناں؟؟؟
تو جھیلی کیوں! فقط ' میں' نے
ہجر کاٹا_ فقط 'میں' نے
دعائیں کیں_ فقط 'میں' نے
وفائیں کیں_ فقط 'میں' نے
صدائیں دیں_ فقط 'میں' نے!
تو اب اپنی ہی جانب سے
اسی 'یکطرفہ رشتے' کو
میں کہہ دوں 'الوداع' تو کیا؟؟؟
تمہاری دسترس میں ہے
میری اس آخری آواز کا کچھ مان رکھ لینا
یا تم
حسبِ روایت پھر میری تحقیر کر دینا 

ﺍﺳﮯ ﯾﮧ ﮐﻮﻥ ﺳﻤﺠﮭﺎﮰ ...؟


ﺍﺳﮯ ﯾﮧ ﮐﻮﻥ ﺳﻤﺠﮭﺎﮰ ...؟
.
ﮐﮧ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﮯ ﺗﺤﺎﺷﺎ ﺑﻮﻟﻨﮯ ﻭﺍلی
ﯾﮧ ﺍﮎ ﻟﮍکی
ﺟﻮ ﮨﺮ ﻣﻮﺿﻮﻉ ﭘﮧ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺑﺎﺕ ﮐﺮتی ﮨﮯ
.
ﮐﺒﮭﯽ ﯾﮧ ﮐﮨﮧ ﻧﮩﯿﮟ ﺳﮑتی
ﻣﯿﺮﯼ ﻭﯾﺮﺍﻥ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﮐﺌﯽ ﺳﭙﻨﮯ ﺳﻤﻮ ﺟﺎﺅ
.
ﺗﻤﮭﺎﺭﮮ ﺑﻦ ﺍﺩﮬﻮری ﮨﻮﮞ
ﻣﯿﺮﯼ ﺗﮑﻤﯿﻞ ﮨﻮ ﺟﺎﺅ

!....ﺗﻢ ﺍﮐﺜﺮ ﭘﻮﭼﻬﺘﮯ ﺗﻬﮯ ﻧﺎ


!....ﺗﻢ ﺍﮐﺜﺮ ﭘﻮﭼﻬﺘﮯ ﺗﻬﮯ ﻧﺎ 
ﺟﻮ ﮨﻢ ﺑﭽﮭﮍﮮ ﺗﻮ ﮐﯿﺎ ﮨﻮ ﮔﺎ ؟؟؟
..
،ﺍﺑﻬﯽ ﺑﻬﯽ ﭼﺎﻧﺪ ﺗﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ
،ﺍﺑﻬﯽ ﺑﻬﯽ ﭘﻬﻮﻝ ﮐﻬﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ
..
،ﺍﺑﻬﯽ ﺑﻬﯽ ﺩﻝ ﮐﮯ ﺩﺭﯾﺎ ﻣﯿﮟ
...ﮨﺰﺍﺭﻭﮞ ﺩﺭﺩ ﺑﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ 
..
،ﺍﺑﻬﯽ ﺑﻬﯽ ﮐﭽﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺪﻻ
ﻣﮕﺮ ﭘﻬﺮ ﺑﻬﯽ ﮐﻤﯽ ﺳﯽ ﮨﮯ 
..
!!... ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺑﻌﺪ ﺟﺎﻧﺎﮞ 
!*____*ﺁﻧﮑﮫ ﻣﯿﮟ ﮨﺮ ﺩﻡ ﻧﻤﯽ ﺳﯽ ﮨﮯ_


چلو مقتول خوابوں کے، دفن کا سلسلہ کر لیں۔ ۔


چلو مقتول خوابوں کے،
دفن کا سلسلہ کر لیں۔ ۔
چلو،
آنکھیں قبر کر لیں۔ ۔ ۔!!
بہت ہی رو لیا ہم نے،
چلو بس اب صبر کر لیں،
چلو دامن کو سی لیں اب،
چلو یہ زہر
پی لیں اب،
چلو سود و زیاں کا
ہر خسارے کا،
چلو مہرووفا کے
استعارے کا۔ ۔ ۔
ذکر اب چھوڑ ہی ڈالیں،
محبت توڑ ہی ڈالیں۔ ۔ ۔ !!!
محبت توڑ ہی ڈالیں..!!


ﺷﺎﻋﺮ ﺗﻮ ﺍﮎ ﺑﮩﺎﻧﮧ ﺑﻦ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ,


ﺷﺎﻋﺮیﺗﻮ ﺍﮎ ﺑﮩﺎﻧﮧ ﺑﻦ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ,
!ﻣﯿﮟ ﺗﺠﮭﮯ ﺗﺤﺮﯾﺮﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﯽ ﺗﮭﯽ
')