جگنو ، تتلی ، رنگ اور خوشبو
ساگر ، ساحل ، سات
سمندر إ
سارے تیرےإإإ
بن میں کِھلتے پھول
تمہارے۔۔
ایک چنبیلی کا پودا
اور
مہکی رات کی رانی تیری إإ
گہرے رنگ کی مہندی والے
ھاتھ تمہارے،
جن پر تیرا نام لکھا ہو۔۔إإ
چھوٹا سا اک گھر بھی تیرا
جس کی کھڑکی کے باہر اک
پھولوں والی بیل لگی ہو
دوراِک جھیل اور آس میں اُبھرے
نیلے چاند کا عکس بھی تیرا إإ
سوُندھی مٹی کی خوشبو سے
مہکا مہکا آنگن دے دوں؟
کیا پھر مجھ سے پیار کرو گے؟
میرے دل کے سُونے گھر کو
خوشیوں سے آباد کرو گے ؟
کیا تم مجھ سے پیار کرو گے إإ
No comments:
Post a Comment