Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Friday, November 14, 2014

میں جب بھی لکھنے بیٹھتی ہوں


میں جب بھی لکھنے بیٹھتی ہوں
سب لفظ خفا ہو جاتے ہیں
ہر لفظ کی منت کرتی ہوں
جو حال بیاں دل کا کر دے
اس لفظ کا ہاتھ پکڑنے کو
میں اپنی سوچ کے صحرا میں
بس بس پاگل پاگل پھرتی ہوں
اور جب میں تھک سی جاتی ہوں
تب لفظوں کا اک جھرمٹ خود
اٹکھیلیاں کرتے آتا ہے
تب قلم کو جنبش دیتی ہوں
پھر یاد تیری کے جوبن کو
محسوس میں کرتی جاتی ہوں
اور لفظ میں لکھتی جاتی ہوں
ہاں تیری یاد میں جان میری
!!!____میں نظمیں لکھتی رہتی ہوں

No comments:

Post a Comment

')