Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Wednesday, June 16, 2021

نہ میں تم سے کوئی امید رکھوں دل نوازی کی


 نہ میں تم سے کوئی امید رکھوں دل نوازی کی 

نہ تم میری طرف دیکھو غلط انداز نظروں سے 


نہ میرے دل کی دھڑکن لڑکھڑائے میری باتوں سے 

نہ ظاہر ہو تمہاری کشمکش کا راز نظروں سے 


تمہیں بھی کوئی الجھن روکتی ہے پیش قدمی سے 

مجھے بھی لوگ کہتے ہیں کہ یہ جلوے پرائے ہیں 


مرے ہم راہ بھی رسوائیاں ہیں میرے ماضی کی 

تمہارے ساتھ بھی گزری ہوئی راتوں کے سائے ہیں 


تعارف روگ ہو جائے تو اس کا بھولنا بہتر 

تعلق بوجھ بن جائے تو اس کو توڑنا اچھا 


وہ افسانہ جسے انجام تک لانا نہ ہو ممکن 

اسے اک خوبصورت موڑ دے کر چھوڑنا اچھا 



اس گول دنیا سے نجانے کیوں مجھے عجب سا خوف آتا ہے ہ



 اس گول دنیا سے نجانے کیوں مجھے عجب سا خوف آتا ہے ہم جس نقطے کو الوداع کرکے رخصت چاہتے ہیں ایک دن اسی مرکز پر واپس موجود ہوتے ہیں 

دراصل ہم کبھی اس نقطے سے آگے بڑھتے ہی نہیں ہیں اور پھر وقت یہ کا اتار چڑھاٶ بھی ہمیں خوش گمانیوں میں کئی برس زندہ رکھتا ہے پر جب ہم آنکھیں وا کیے چاروں اطراف نظریں دوڑاتے ہیں تو ہم ننگے پاٶں اسی مقام پر واپس دھر لیے جاتے ہیں 

ہمارا وہ بویا جس کو کہیں پیچھے چھوڑ کر ہم آگے بڑھے تھے ہمارے سامنے تناور پیڑ کی مانند 

سینہ تانے کھڑا ہوتا ہے 

اور یہ لمحہ وہی ہوتا ہے کہ جب ہمیں دنیا کی گولائی سے نفرت ہونے لگتی ہے 

شدید نفرت



Tuesday, June 15, 2021

اور ایک دن وہ تھک جائے گا...آپ کے پیچھے بھاگتے بھاگتے



 اور ایک دن وہ تھک جائے گا...آپ کے پیچھے بھاگتے بھاگتے

آپ کا خیال کرتے کرتے... آپ کی فکر کرتے کرتے

اِس لیے نہیں کہ وہ مزید کوشش نہیں کر سکتا.... بلکہ 

اِس لئے کہ "آپ کوشش کی قدر نہیں کرتے


اور دل بُجھ جائے تو خوش رہنے کے سارے طریقے بیکار چلے جاتے ہیں


 اور دل بُجھ جائے تو خوش رہنے کے سارے طریقے بیکار  چلے جاتے ہیں 

حتیٰ کہ آپ کے ہاتھ تک کچھ نہیں آتا ماسوائے پچھتاوؤں 

کے اور چند بےنام آنسوؤں کے۔


کیا زندگی اتنی جلدی گزر جاتی ہے؟؟


 "کیا زندگی اتنی جلدی گزر جاتی ہے؟؟ 

اس سے بھی جلدی گزر جاتی ہے۔ ہمیں پتا بھی نہیں چلتا اور ہمارا وقت ختم ہوجاتا ہے۔۔

 :')



شام کے گہـــرے ہوتے سائے، بادلــوں سے ڈھــکا ہوا آسمان

 


شام کے گہـــرے ہوتے سائے، بادلــوں سے ڈھــکا ہوا آسمان 

،بارش کی اُمید ، چہــرے سے ٹکراتی نرم ہوا 

_ ⁦♡زمین کو چُھــوتا ہوا آنچــل کا کونا 

کچن سے آتی برتنـــوں کی آواز، خاموشــی میں پڑتا ہوا عجـــیب سا خلل 

دل میں کہیں ہلکــی سی خلـــش، مگر _

ہونٹــوں پہ مدھــم سی اُبھـرتی ہوئی مُســـکراہٹ …

اور ساتھ ساتھ چلتا راحت فتح کا گِـــیت (عِـــشق ، جنــون  ، دیوانگـــی)

 💙



⭕ ‏⁧‫صبر‬⁩ بھی رنگ لاتا ہے 〰️💐⭕ ‏اور غُصّہ بھی


 〰️💐⭕ ‏⁧‫صبر‬⁩ بھی رنگ لاتا ہے

〰️💐⭕ ‏اور غُصّہ بھی

〰️💐⭕ ‏صبر کے رنگوں سے زِندگی حسین ہو جاتی ہے

〰️💐⭕ ‏اور غُصّے کا رنگ 

〰️💐⭕ ‏محبّت کے ہر رنگ کو نِگل جاتا ہے


Sunday, June 13, 2021

ایک لڑکی تھی جو مسکراتی تھی تو کائنات کی تمام

 

ایک لڑکی تھی جو مسکراتی تھی تو کائنات کی تمام کہکشائیں اسکے ارد گرد رقصاں نظر آتی تھی 

♥️



Monday, June 7, 2021

میں جو قدم اٹھاتی ہوں تو درد کی لہر اٹھتی ہے


 میں جو قدم اٹھاتی ہوں 

تو درد کی لہر اٹھتی ہے رگ رگ میں

پاوں چھلنی ہیں،اور روح بھی  ہے زخمی

مگر اے محبوب حقیقی 

تجھ سے ملن کی طلب ہر درد پہ حاوی ہے 

اعمال خستہ ہے ،دامن چاک ہے

حوصلے بھی ٹوٹے ہیں اور

 جسم بھی آگے برھنے سے عاری ہے 

مگر محبوب تیرے دیداد کی طلب ہر بات پہ حاوی ہے 

لوگ روکتے ہیں مجھے کہ 

مجھ جیسی نجانے کتنی اس رستے کی خاک ہوئی 

آنے والے بھی تباہ ہوں گے 

 اور پچھلہ قافلہ بھی موت کا شکار ہوا

نصیب پہ بھی  سیاہیاں چھائی ہیں

 اور روحیں آسیب زدہ ہیں

رستے کی درنگی ایسی ہے کہ چہرے پہ 

نقش تک نہیں چھوڑتی ۔

مگر میرے دل میں جو محبوب بسا ہے 

،وہ ہر صدائیں بلند رکھے ہوئے ہیں ۔۔

رستوں لاکھ تاریک سہی

مگر محبوب تیری کن کی سدا ہر خوف پہ حاوی ہے۔



‏تمہاری مستقل دعائیں ہی نا ممکن کی قبولیت کو ممکن بناتی ہیں


 ‏تمہاری مستقل دعائیں ہی  نا ممکن کی قبولیت کو ممکن بناتی ہیں،تمہارا یقین ہی تم پر وہ دروازے کھولتا ہے،جن کو کھولنا کائنات کے کسی شے کے بس میں نہیں ہوتا،تمہارا صبر ہی تمہیں معجزوں سے ملواتا ہے،اور کن فیکوں تک ہر

ادھوری کہانی مکمل ہو جاتی ہے



Saturday, June 5, 2021

تحریریں لکھنا اور تحریریں پڑھنا ایک ٹائم لیس شوق تھا

 تحریریں لکھنا اور تحریریں پڑھنا ایک ٹائم لیس شوق تھا اور کسی ٹائم لیس چیز کی محبت انسانوں سے محبت کرنے سے بہتر ہوتی ھے


کیونکہ ٹائم لیس شے یوں دل نہیں دکھاتی جیسے انسان دکھاتے ہیــــــــں



')