Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Wednesday, July 25, 2018

میرے ہم نفس تو چراغ تھا تجھے کیا خبر میرے حال کی۔ ۔۔



میرے ہم نفس تو چراغ تھا تجھے کیا خبر میرے حال کی۔ ۔۔

کہ جیا میں کیسے دھواں دھواں تیرے ساتھ بھی تیرے بعد بھی۔۔۔۔
--------------------




#میرا_نمبر_تک_نہ_بھول_سکا۔۔۔۔۔


آج بہت عرصے بعد دل نے شدت سے چاہا کیوں ناں حال پوچھ لوں کبھی ہم نے بہت اچھا وقت گزارہ تھا ساتھ
ہم ایک نہ ہو پاۓ تو کیا اچھے دوست تو تھے ناں..؟ یہی سوچ کر موبائل نکالا نمبر تو اس کا کبھی بھولى ہی نہیں تھى ، نمبر ملایا لیکن کسی نے اُ ٹھایا ہی نہیں ، میں نے سوچاابھی بھی بھی اس کی عادت گئی نہیں موبائل سائلنٹ پر رکھنے کی
خیر پھر اپنے کام میں مصروف ہو گئى دو گھنٹے تک کوئی جواب نہیں آیا تو پھر کال ملا دی لیکن پھر کسی نے رسیو نہ کیا ، میں یہ سمجھ لیتى کہ اس کا موبائل کہیں کھو گیا ہو گا میں یہ سمجھ لیتى کہ اس نے اپنا موبائل کبھی دیکھا ہی نہیں ، میں ی مان لیتى کہ وہ انجان نمبر سمجھ کر بات نہیں کر رہا ہو گا کیونکہ اس کا آخری میسج تھا کہ میں تمھارا نام اپنی زندگی اور موبائل دونوں سے مٹا رہا ہوں
لیکن نہیں ایسا کچھ نہیں تھا
“اس کا میسج آیا
#میں_تم_کو_بھول_چکا_ہوں
اس لیے مجھے تنگ مت کرو
میں اس سوچ میں پڑ گئى کہ کیا وہ مجھے سچ میں بھول
چکا ہے..؟
جو 
#میرا_نمبر_تک_نہ_بھول_سکا۔۔۔۔۔


اسے محبت میں کبھی بھی دلچسپی نہیں رہی تھی


اسے محبت میں کبھی بھی دلچسپی نہیں رہی تھی وہ اپنے آپ میں مست و مگن رہنے والی جو محبت کے ہونے سے نا واقف تھی اسے ایسے لوگوں سے چڑ تھی جو محبت کا راگ الاپتے رہتے تھے مگر قسمت کے ایک وار نے اس کی ساری اکڑ کو توڑ دیا ساری دنیا میں اسے ایک ایسے انسان سے محبت ہوئی جو انتہائی بے حس تھا اس لڑکی نے پھر بھی ہمت نا ہاری اور وہ اسکی دعاؤں کا محور بنا رہا مگر جو قسمت میں نہیں لکھے ہوتے وہ نہیں ملتے آخر اسے صبر آگیا کیونکہ اس لڑکے کو کسی اور سے محبت ہو جاتی ہے پھر اللہ سے مانگتی ہی کس لئے کہ وہ اس کےلئے
بنا ہی نہیں تھا
دعاؤں کی شدت بڑھ گئی اللہ اسے جہاں رکھے بس بہت سارا خوش رکھے ۔۔۔
آمین الہی آمین


Tuesday, July 24, 2018

توازن زندگی ہے


توازن زندگی ہے
اپنے توازن پہ #قابو بڑا اہم ہوتا ہے۔۔۔
تنی ہوئی تار زندگی ہے، بلندی #آزمائش ہے۔ دائیں دِین ہے، بائیں دُنیا ، سامنے آخرت اور سِکھانے والا اُستاد مُرشد، رہبر یابابا، اسے تم کوئی بھی نام دے سکتے ہو۔ 
بس، اتنا یاد رکھو کہ تم نے اپنی منزل پہ #ایمان اور #جان کی سلامتی کے ساتھ پہنچنا ہے ۔ 
دائیں بائیں جھپکنے لپکنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔۔۔ چھوٹی موٹی غلطی کوتاہی سَر زد ہو جائے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی، بس اگلا قدم بڑھاتے ہوئے اپنے #توازن کو دُرست کرنا ضروری ہوتا ہے۔"۔۔۔۔


السلامُ علیکم ورحمۃ اللّٰہ و برکاتہ


السلامُ علیکم ورحمۃ اللّٰہ و برکاتہ 
-
زندگی کو تم استعارہ کہو ، تیرگی کا اک نظارہ کہو ، یا شبنم کا وہ قطرہ جو سورج نکلنے تک باقی رھا. یا پھر وصل و فراق کے بیچ الجھتا لمحہ ، افلاس سے لڑتا ھوا کھوٹا سکّہ ، تمہارے قانون کی ایک حد یا مردہ تہذیبوں کی لحد
تم اسے جو بھی کہو کوئی بھی نام دو ، مگر میں بس اتنا ہی کہوں گا کہ ”زندگی“ صرف موت تک پہنچنے کا ایک راستہ ھے
اور مجھے اِس سے انتہا کا پیار ھے


تقدیر وہ زبردست قوت ھے


تقدیر وہ زبردست قوت ھے
جو آنکھ والے کو اندھا اور عقل والے کو بیوقوف بنا دیتی ھے
لیکن
"دعا" وہ شاندار کوشش ھے جو اس قوت پر غالب آ جاتی ھے
____!!!



میں بارشوں میں۔جو یاد آؤں


میں بارشوں میں۔جو یاد آؤں 
تو سوچ لینا کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس کی بوندوں میں میرے 
اشکوں نے گھر کیا ہے
سفر کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اثر کیا ہے
میں بارشوں میں جو یاد آؤں
تو سوچ لینا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کہ بھیگے موسم نے میرا آنچل بھگو دیا ہے
تھا درد ہجراں بڑا ہی قاتل __
وہ میرے دل میں سمو دیا ہے
تمہارے وعدوں کا تھا محل جو 
تھی اس کی بنیاد پانیوں پر
یہی سبب ہے کہ تیز لہروں نے
اس کو آخر ڈبو دیا ہے۔۔۔۔۔۔


انسان سمجھتا ہے کہ


انسان سمجھتا ہے کہ وہ دنیا کی طرف قدم بڑھا رہا ہے مگر سوچنے پر یہ کھلتا ہے کہ موت کی سمت اس کے قدموں کا فاصلہ گھٹتا جا رہا ہے۔
وہ سمجھتا ہے کہ دنیا صرف اسی کی ہے اور دنیا اسے ہر دن ایک انچ اپنے اندر سے نکال کر موت کی وادی کی طرف دھکیل دیتی ہے۔۔۔۔۔
مگر یہ قدموں کے فاصلے کون گنتا ہے۔ یہاں تو صرف دوڑ ہے۔ ایک مسمریزم کی دوڑ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آگے اور بہتر سے بہتر پانے کی دوڑ۔ کیا کچھ گنوانا پڑتا ہے اس دوڑ میں۔ دل، آرزوئیں، تمنائیں، محبتیں۔ سبھی کچھ۔ مگر کوئی #خسارے سے پہلے کچھ سوچتا ہی کب ہے۔


ہم تری مُحبت کے جُگنوؤں کی آمد پر۔۔۔


ہم تری مُحبت کے جُگنوؤں کی آمد پر۔۔۔
!!
تِتلیوں کے رنگوں سے راستے سجائیں گے۔۔۔
!!♡♡


زندگی میں کچھ لوگ خوشبو کی مانند ہوتے ہیں


زندگی میں کچھ لوگ خوشبو کی مانند ہوتے ہیں
ساتھ نہیں ہوتے۔۔۔۔۔۔۔۔
پاس نہیں ہوتے۔۔۔۔۔۔۔۔
نظر بھی نہیں آتے۔۔۔۔
لیکن،،
ان کی چاہت
ان کا خلوص
ان کی باتیں
تا عمر ہماری سوچ میں۔۔۔
ہمارے الفاظوں میں۔۔۔
زندگی کے ہر پہلو میں مہکتے رہتے ہے


')