Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Monday, September 3, 2018

سورة یٰسین


!!_سورة یٰسین میرے دل پہ لکھی ہے, بےچینی میں چین پانے کو دل کا دروازہ کھولے دل پہ لکھی آیتیں دُہرانے لگتی ہوں
‏یٰسِین وَالْقُرْآنِ الْحَكِيمِ°
!!آنکھیں بند کئے لب خودبخود ورد کرتے ہیں، میٹھا میٹھا ورد 
إِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ°
!!_سخت دل پر نرمی چھانے لگتی ہے, بوجھل طبیعیت اعتدال پر آنے لگتی ہے، تنے اعصاب ڈھیلے پڑنے لگتے ہیں
عَلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ°
!!_آیتیں ٹھنڈی پھوار بن کر چہرے سے ٹکراتی ہیں، تو سکون کی لہر پوری روح میں سرایت کرنے لگتی ہے'

اَلْيَوْمَ نَخْتِمُ عَلَى أَفْوَاهِهِمْ وَتُكَلِّمُنَا أَيْدِيهِمْ وَتَشْهَدُ أَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ°

رب کے روبرو ہونے کا احساس ہوتا ہے، جسم میں پھریری سی دوڑ جاتی ہے، ٹپ ٹپ ٹپ بند آنکھوں سے آنسو گرنے لگتے ہیں

"اِنۡ کَانَتۡ اِلَّا صَیۡحَۃً وَّاحِدَۃً فَاِذَا ہُمۡ جَمِیۡعٌ لَّدَیۡنَا مُحۡضَرُوۡنَ °
!!_ایسا لگتا ہے خدا رُوبرو ہے، دُکھڑے سُن رہا ہے آنسو چن رہا ہے، دلاسہ دے رہا

سَلامٌ قَوْلاً مِنْ رَبٍّ رَحِيمٍ° وَامْتازُوا الْيَوْمَ أَيُّهَا الْمُجْرِمُونَ°
ہر آیت دل کو چین دلاتی ہے، روح دَم گھٹتی قید سے آزاد ہونے لگتی ہے، بند آنکھیں مسکرانے لگتی ہیں، بند پلکوں تلے ٹھہرے موتی چمکنے لگتے ہیں، لب ورد کئے چلے جاتے ہیں'

اِنَّمَاۤ اَمْرُهٗۤ اِذَاۤ اَرَادَ شَیْئًـا اَنْ يَّقُوْلَ لَهٗ كُنْ فَيَكُوْنُ°
!!'_بیقراریاں پانی کے ریلے کی طرح بہنے لگتی ہیں، دل غموں سے دُھل کر صاف ہونے لگتا ہے

فَسُبْحٰنَ الَّذِيْ بِيَدِهٖ مَلَـكُوْتُ كُلِّ شَيْءٍ وَّاِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَ°
ورد ختم ہوتا ہے، بند پلکیں کھلتی ہیں، دکھ کے سائے چھٹ جاتے ہیں، ٹھنڈی ہوائیں آر پار ہوتی ہیں، طبیعیت ہلکی ہوجاتی ہے، بےچین دل و روح چین پاجاتے ہیں'_!!
!!'_دل پہ لکھی آیتیں, دل پھر سے دُہرانے لگتا ہے, میٹھا میٹھا ورد، فضاٶں میں ٹھنڈک سی بھرنے لگتا ہے
یٰسِین°
وَالْقُرْآنِ الْحَكِيمِ°
إِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ°
عَلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيم°
💕
!!!_بےشک اللہ کی یاد سے ہی دلوں کو سکون ملتا ہے'


اللهم صل وسلم


اللهم صل وسلم وبارك على سيدناﷺونبيناﷺ وحبيبنا ﷺ وقائدنا ﷺ وشفيعناﷺ وقرة عيونناﷺ رسول اللهﷺ محمدﷺ النبي ﷺ الأمي ﷺ الطيب ﷺ الطاهرﷺ الزكي ﷺ وعلى آله ﷺ وصحبهﷺ اجمعينﷺ. 
عدد خلقكﷺ ورضاءنفسكﷺ وزنة عرشكﷺ ومداد كلماتكﷺ كلما ذكرك الذاكرونﷺ وغفل عن ذكرك الغافلون ﷺ .اللهم ارزقنا زيارة بيتك والطواف حوله اللهم آمين يارب العالمين


بَخیَر زِندَگی اچھے لوگو


اَلسَّلاَمُ عَلَيكُم وَرَحمَةُ اللهِ وَبَرَكاتهُ
❤️ بَخیَر زِندَگی اچھے لوگو 

دعا نہ مانگنے والے ہاتھ ان ریگستانوں کی طرح ہیں جن پر پانی کی بوندبرسائےبغیر بادل تیزی سےگزرجاتےہیں دعاتزکیہ نفس ہےدعا آرزو کا گہوارہ ہے



اے ایمان والو ! بہت سے گمانوں سے بچو ، بعض گمان گناہ ہوتے ہیں




یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اجۡتَنِبُوۡا کَثِیۡرًا مِّنَ الظَّنِّ ۫ اِنَّ بَعۡضَ الظَّنِّ اِثۡمٌ وَّ لَا تَجَسَّسُوۡا وَ لَا یَغۡتَبۡ بَّعۡضُکُمۡ بَعۡضًا ؕ اَیُحِبُّ اَحَدُکُمۡ اَنۡ یَّاۡکُلَ لَحۡمَ اَخِیۡہِ مَیۡتًا فَکَرِہۡتُمُوۡہُ ؕ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ تَوَّابٌ رَّحِیۡمٌ ۱۲

اے ایمان والو ! بہت سے گمانوں سے بچو ، بعض گمان گناہ ہوتے ہیں ، ( ٦ ) اور کسی کی ٹوہ میں نہ لگو ( ٧ ) اور ایک دوسرے کی غیبت نہ کرو ۔ ( ٨ ) کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرے گا کہ وہ اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھائے؟ اس سے تو خود تم نفرت کرتے ہو ، اور اللہ سے ڈرو ، بیشک اللہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ، بہت مہربان ہے ۔




اُداس ہونا چاہیے


اُداس ہونا چاہیے, جس کے پاس دل ہوتا ہے اُس کو اُداسی کے لیے تیار رہنا چاہیے
ابن انشاء




Saturday, September 1, 2018

اور میں نے آزاد کر دیا


اور میں نے آزاد کر دیا
ہر وہ رشتہ
ہر وہ انسان جو بیزار ہے مجھ سے 
مجھے نہ اب کسی کی خواہش ہے
نہ ہی کسی کی خواہش کا احترام کرنا ہے 
نہ ہی جانے والے کو روکنا ہے
نہ ہی آنے والے کا استقبال کرنا ہے 
آنے والا اپنی حالت کا خود ذمہ دار
اور جانے والا خود اپنے فیصلے کا 
اختیار رکھتا ہے۔۔!!ا


قاصد کے ہاتھ میں ہیں خط کے ہزار ٹکڑے


قاصد کے ہاتھ میں ہیں خط کے ہزار ٹکڑے
میرے ایک سوال کے وہ کتنے جواب لایا ہے


پتا نہیں اب میں مظبوط ہو گئی یا کمزور


پتا نہیں اب میں مضبوط ہو گئی یا کمزور
اب میرے اندر ابال اٹھتے ہیں۔۔۔میں باتوں کو پی جاتی ہوں
مجھے اب کوی حال۔پوچھے تو ہنس کر کہتی ہوں ٹھیک ہوں
اب مجھ سے کوئی کتنے پیار سے بھی پوچھے اداس ہو میں مسکرا دیتی ہوں__نہیں تو!
اب میں اپنے پاس بیٹھے انسان کو بھی پتہ نہیں چلنے دیتی میرے اندر کیا چل رہا ہے
اب میرے لیے باتیں بے معنی ہو گئی ہیں__کسی کیلۓ اب میری نظر ہی کافی ہے
مجھے ایسے لگتا ہے جیسے مویز میں دیکھتے ہیں نا ایک انسان کو بہت زیادہ مظبوط بنانے کیلئے کتنی تکلیف دینی پڑتی ہے پھر وہ ہمیشہ کیلئے مظبوط ہو جاتا ہے۔۔۔ہر ڈر کے
آگے__ہر ہار کے__آگےشاید میں بھی اس مقام پر پہنچ جاؤں



کسی بھی موڑ پر اس سے مجھے ملا دے ۔۔


کسی بھی موڑ پر اس سے مجھے ملا دے ۔۔
کہانی کار۔۔۔۔۔۔۔تیرے ہاتھ میں تو سب ھے۔۔۔




بڑھاپا خوبصورت ہے



کسی کو آپکے بالوں کی چاندی سے محبت ہو
کسی کو آپکی آنکھوں پہ اب بھی پیار آتا ہو
لبوں پہ مسکراہٹ کہ گلابی پھول کھل پائیں
جبیں کی جھریوں میں روشنی سمٹی ہوئی تو
💕بڑھاپا خوبصورت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔




')