Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Wednesday, November 27, 2019

بعض لوگوں کے لیے ہم دروازے تو بند کر لیتے ہیں



بعض لوگوں کے لیے ہم دروازے تو بند کر لیتے ہیں پر کھڑکی سے جھانکنا نہیں چھوڑتے
 !!



تحقیق کے مطابق



تحقیق کے مطابق جتنا دکھ انسانوں نے ایک دوسرے کو دیا ہے اتنا دکھ قدرتی آفات نے انسان کو نہیں دیا
...!!! 



اللہ جب آپ کا ہاتھ تھامتا ہے




اللہ جب آپ کا ہاتھ تھامتا ہے تو آپ کی ہمتوں کو بلند اور ظرف کو وسیع کر دیتا ہے
...!!! 💕



نشے کرو



نشے کرو محبتوں میں کیا رکھا ہے
.🙆🏻‍♂️🙆🏻‍♂️



سلیقے سے ہواؤں میں خوشبو گھول دیتے ہیں



سلیقے سے ہواؤں میں خوشبو گھول دیتے ہیں۔۔۔ابھی بھی کچھ لوگ ہیں جو محبت کی زبان بول لیتے ہیں۔۔۔۔




زندگی کے مطلب کے بارے میں نہیں پتا تھا



آج سے کچھ برس پہلے مجھے زندگی کے مطلب کے بارے میں نہیں پتا تھا..زندگی کیا ہے کیوں ہے کچھ اندازہ نا تھا,بس جیسے گذر رہا تھا ویسے گذار رہے تھے..بلکل ایک کٹھپتلی کی طرح!!! پھر زندگی نے اپنا موڑ لیا دنیا کے رنگ ڈھنگ ,اصلیت اور اپنا مطلب سمجھانے کے لیے گھر سے الگ کیا.. ایک ایسی نئی دنیا سے متعارف کرایا جس سے ہم بچپن سے نااشنا تھے. نئے لوگ, نئی جگہ, نئے طریقے..پُرانا تھا تو بس اپنا آپ!!! تصور کی دنیا سے حقیقی دنیا کا سفر بہت تلخ ہوتا ہے.. دوست احباب بھی تھے پر دوستی میں وہ مخلصی کہاں جو پہلے ہوا کرتی تھی .. وہ خالص چیزین اور مخلص لوگ اس دور میں رہے کہاں ہیں.پهر بهی بس دل کو تسلی دے کر اور بہِلا کر ایک دوسرے کے ساتھ اٹکے ہوئے ہیں کہ شاید اس سے بے سکونی اور بے چینی ختم ہوجائے.. شاید اسی میں سکون مل جائے.. رشتے ناتے بھی ایسے ہوگئے..اب تو گھر والوں سے بهی صرف دعا سلام ہوتی ہے اور آگے بات کرنے کے لئے کچھ نہیں ہوتا.. اورر رب؟؟؟؟؟؟ اسے تو ہم کب کا بھلا بیٹھے ہیں..اور حیرت ہے ہم نے کھبی اسے یاد کرنے کوشش ہی نہیں ..وہ ناراض هے تبھی تو زندگی میں خالی پن اور امتحان ہیں .. ہم نے کھبی اسے منانے کی کوشش ہی نہیں کی تو کیسے ہوتا کہ ہماری زندگی گلزار بن جائے؟؟ زندگی تو نام ہی ہے امتحان کا ہر گھڑی ہر لمحہ ایک امتحاں ہے.. اب یہ تو ہم پر ہے کہ ہم اس امتحاں میں کس طرح کامیاب ہوتے ہیں.. (زندگی گلزار ہوتی نہیں بنانی پڑتی ہے) خود کو پُراعتماد کرکے امتحانون کو پار کرکے اور سب سے ضروری رب پے یقین رکھ کہ.. کیونکہ جو وہاں سے دربدر ہوا اسے دنیا میں بھی در در کی ٹھوکریں ملیں گی...ایک پھول جو صرف بہار میں جینا جانتا ہو وہ گرمی سردی اور خزان میں مرجھا جاتا ہے.. اسے جینے کے لیے پھر بہار کا انتظار کرنا پڑے گا.. ہم بھی دنیا میں ایک گلستان کے پھول کی طرح ہیں..اگر ہم مشکلوں کا سامنا نہیں کرینگے اور ان سے بھاگنے کی کوشش کرینگے تو ہم بھی اس پھول کی طرح مرجھا جائینگے اور پھر زندگی تو ہوگی پر اس میں گلزار کا وجود نہیں ہوگا



معافی کا فلسفہ !



معاف کر دینے سے آپ کسی کے جرم کی توعیت کو کم نہی کر دیتے۔ معاف کرنا بس دو باتوں پر منحصر ہے۔ ایک تو یہ کہ اپنی تکلیف کا بدلہ نہ لو۔ اور دوسرا کہ اس انسان کی طرف سے اپنا دل صاف کر لو۔ کوئ بغض نہ رکھو۔
اور پھر رب کہتا ہے کہ صبر کرو۔
اگر معاف کر ہی دیا ہے تو بھول بھال کر آگے کیوں نہ بڑھ جائیں؟ دل صاف کر ہی لیا ہے تو اسے صبر پہ کیوں آمادہ کرتے رہیں؟
کیونکہ اللہ چاہتا ہے کہ تم تکلیف کو بھولتے بھولتے اپنے رب کی بڑائ حفظ کر لو۔
اللہ کہتا ہے جتنی تکلیف تم کو تمھارے مجرم سے پہنچی ہے اتنی ہی اسے واپس لوٹا دو۔ تمھے بھی میں نے ویسا ہی انسان بنایا ہے جیسا کہ تمھارے مجرم کو۔ تم کمزور نہی ہو۔ تمھارے اندر بھی وہ ساری صلاحیتیں ہیں۔ جاؤ اور اپنا بدلہ لے آؤ۔
"جبرائیل (ع): اگر آپ(ص) چاہیں تو ان لوگوں کو طائف کے دونوں پہاڑوں کے بیچ میں کچل دیا جائے گا" - رب کی طرف سے پہلی پیشکش یہی ہوتی ہے۔
اگر آپ بدلہ لینے کی ٹھان لیں تو اللہ آپ کواس کے لئے سارے ضروری وسائل اور سمجھ بوجھ دے دے گا۔

مگر پھر اللہ دیکھتا ہے کہ اس کا بندہ زیادہ زخمی ہے۔ چوٹیں گہری ہیں اور ان سے اٹھنے والی تکلیف بھی زیادہ ہے۔ اپنے معاملات کی طرح اپنے آپ کو بھی نہیں سنبھال پا رہا۔

تو پھر رب کہتا ہے کہ اپنا معاملہ میرے سپرد کردو۔ اور اپنے دل سے بدلے اور بغض کی تھکن کو دور کرو۔
تمھے آرام کی ضرورت ہے۔ تمھارے معاملات اب میری رضا سے حل ہونگے۔ اور میری رضا میں ہی تمھاری رضا ہونی چاہیئے۔ مجھے تمھاری تکلیف کا پتہ ہے۔ مجھے مت بتاؤ کہ تم اب اپنے مجرم کو کس حال میں دیکھنا چاہتے ہو۔
صبر کرو کہ اب میں اپنے بھٹکے ہوئے غلام کی رسی کو کھینچنے لگا ہوں۔ وہ بھی میرا بندہ ہے۔ میں نے اسے بھی ستر ماؤں سے زیادہ محبت دی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ واپس میری طرف رجوع کرے۔ میں چاہتا ہوں کہ اسے آزماؤں اپنی محبت سے، اپنے خوف سے، اپنے قہر سے۔ مجھ کو پتہ ہے کہ اس کو کس طرح اور کب احساس دلانا ہے اس کے جرم کا۔ تم اس وقت کا انتظار کرو۔ جب سب آوازیں بند ہو جائیں گی اور اس کا ضمیر صرف اپنے رب کی آواز سنے گا۔
"محمد (ص) : کیا پتہ ان کی نسلوں میں سے کوئ اللہ کا نام لینے والا پیدا ہو جائے" ۔

ہاں اگر وہ میری رحمت سے دور چلا گیا ہوا تو اس کے گناہ کا اس سے بدتر بدلہ اور کیا ہو سکتا ہے کہ پھر میں اس کے دل پر مہر لگا دوں گا، نشانرہی کے لئے کہ یہ دل اب اپنے رب کی آواز نہی سن پائے گا۔ حتیٰ کہ توبہ کا وقت بھی نکل جائے گا۔
جیسے کوئ مریض اگر ہسپتال کے سٹاف کے ساتھ تعاون نہ کرے تو ہسپتال کے انچارج پھر اسے سمجھاتے ہیں۔ اگر تب بھی مریض اپنی ضد پہ قائم رہے تو اس کا علاج ممکن نہی۔

اگر تم اپنا بدلہ خود لینے نکل پڑو گے تو ممکن ہے کہ حد سے تجاوز کر جاؤ اور اپنے مجرم سمیت اللہ کے نزدیک حیثیت میں کم ہو جاؤ۔
"علی (رضی اللہ): میں تم سے زاتی دشمنی اور غصے کی بنیاد پہ نہی لڑوں گا، صرف اپنے رب کیلئے لڑوں گا"۔

لیکن پھر آپ دیکھتے ہیں کہ دنیا آپ کے مجرم کے ساتھ کھڑی ہے۔ اس کی حوصلہ افزائ کر رہی ہے۔ یہ دیکھ کے آپ کا ایمان کمزور پڑتا ہے۔ صبر ٹوٹتا ہے۔ اور رب سے شکوہ بڑھتا جاتا ہے۔

جان رکھیں ابو جہل کو بھی حوصلہ افزائ دینے والے ہزاروں میں تھے۔
اللہ اپنے ایک مجرم بندے کے ساتھ ان چند ہزار لوگوں کو بھی آزما لیتا ہے جو رب کی آواز کے ہوتے ہوئے اپنی آوازوں کا شور اس مجرم کے کانوں میں ڈالتے رہتے ہیں۔ کسی اور کے ایمان کے راستے میں مخل ہونے والے اپنی راہ بھی کھو بیٹھتے ہیں۔
جو بھی یہ شور سننے کھڑا ہو جائے گا اور جتنی دیر سنے گا، اس کا ایمان اللہ کی آواز سے مانوسیت کھو دے گا۔ اگر صبر ہی تمھارا آخری فیصلہ ہے تو پھر اللہ کی محفل میں رہو اور صرف اللہ کی باتیں سنو۔
بڑے بزرگ اکثر وہ باتیں کرتے ہیں جو اللہ آپ کو سنانا چاہتا ہے۔ وہ اکثر آپ سے کہتے ہیں نا کہ تکلیف میں زیادہ سے زیادہ استغفار پڑھیں۔انہی باتوں سے تو پتہ چلے گا کہ معاف کرنا تو رب کی صفت ہے۔ انسان کون ہوتا ہے کسی کو بھی معاف کرنے والا۔ اور اگر رب کی طرف سے آپ کو حکم ہوتا ہے کہ اس کے فلاں بندے کو معاف کردو تو کیا آپ نہی سمجھتے کہ آپ کو دنیا میں جنت کی بشارت دی گئ ہے



’ برف کے پتلے ’



اک آگ سینے میں لیے یہ برف کے پتلے پگھلتے نہیں کیوں ؟ ؟

اندر ہی تڑپتے ہیں ، مرتے ہیں ، بتاتے نہیں کیوں ؟ ؟

اپنے ہونے کے بڑے دعوے 
پِھر روٹھ جائے اپنا تو مناتے نہیں کیوں ؟ ؟

خیر یہ دھوکے ہیں دکھاوے ہیں,
قصے سچے ہیں گر تو سناتے نہیں کیوں ؟ ؟

کیے وعدے وفاداری کے بہت تم نے 
وفادار ہو نا تو اب نبھاتے نہیں کیوں ؟ ؟

مجھ پر الزام ازل سے تمہارا ہونے کا
تم بھی میرے ہو ؟ نہیں ، تو ہوتے نہیں کیوں؟



زندگی رنگین نہیں ہوتی



زندگی رنگین نہیں ہوتی
روشن خیالوں کی دنیا نہیں ہوتی , زندگی کو خوبصورت بنانا پڑتا ہے کچھ کو نظر انداز کرکے اور کچھ کو برداشت کرکے ... کہ اگر کوئ دل چیرنے والا جملہ بولتا ہے تو اسے درگزر کردیں اگر کوئ تکلیف دیتا ہے تو اسے برداشت کرلیں آپ کی خاموشی ہی بہترین انتقام ہے ... زندگی میں رنگ بھرنے پڑتے ہیں زندگی کو رنگین بنانا پڑتا ہے ... محبت کرکے محبت دے کے اور محبت لے کے ... اپنا اخلاق اچھا کرکے ... آپ اخلاق اچھا کرلیں گے تو آدھی مشکل آسان ہوجاۓ گی ... بس تھوڑی سی برداشت کی ضرورت ہے ... جیسے پھول خزاں کے بعد بہار کے موسم میں کھل جاتے ہیں بالکل ویسے ہی محبت دینے سے زندگی میں بہار آجاتی ہے روٹھے ہوۓ مان جاتے ہیں ... دل پگھل جاتے ہیں ... جو آنکھیں کبھی نہیں روئیں وہ بھی نم جاتی ہیں ... آپ ہمت مت ہاریں ڈٹ کر مقابلہ کریں ہر مشکل کا کیونکہ اللہ کا وعدہ ہے مشکل کے بعد آسانی ہے ... 🌸 سب کو نظر انداز کریں جو تکلیف دیتے ہیں جو دل دکھاتے ہیں ان کا معاملہ اللہ کے سپرد کردیں اللہ بہترین انصاف کرنے والا ہے  آپ اخلاق اچھے کرلیں سب کو معاف کردیں پھر دیکھیں زندگی بالکل آسان اور پر سکون ہوجاۓ گی

...



Fall is not just a season.



Fall is not just a season. It's a state
A state of being empty. When everything you were trying to keep, falls from your hands just like the sand particles slipping down from your fist & like all the yellow leaves falling from the trees during autumn.
Maybe the tree itself wanted to loose all those leaves because how long can someone carry a dead thing?

How long can you water a dead plant?
How long can you keep a dead body at home?
How long can you keep a broken toy in your wardrobe?
How long can you keep the negative thoughts in your mind?

Dead plants can never return to their original state.
Dead bodies can only begin to decay and produce smell.
Broken toys can only take space where you can easily make room for new things.
Negative thoughts can only contaminate your thoughts where you can easily accumulate good wishful thoughts.

Maybe when Prophet P. B.U.H was talking about cleanliness that it's half of our Deen, he meant to refer towards our thoughts too. Because what we do is a direct reflection of what we think.



')