زندگی رنگین نہیں ہوتی
روشن خیالوں کی دنیا نہیں ہوتی , زندگی کو خوبصورت بنانا پڑتا ہے کچھ کو نظر انداز کرکے اور کچھ کو برداشت کرکے ... کہ اگر کوئ دل چیرنے والا جملہ بولتا ہے تو اسے درگزر کردیں اگر کوئ تکلیف دیتا ہے تو اسے برداشت کرلیں آپ کی خاموشی ہی بہترین انتقام ہے ... زندگی میں رنگ بھرنے پڑتے ہیں زندگی کو رنگین بنانا پڑتا ہے ... محبت کرکے محبت دے کے اور محبت لے کے ... اپنا اخلاق اچھا کرکے ... آپ اخلاق اچھا کرلیں گے تو آدھی مشکل آسان ہوجاۓ گی ... بس تھوڑی سی برداشت کی ضرورت ہے ... جیسے پھول خزاں کے بعد بہار کے موسم میں کھل جاتے ہیں بالکل ویسے ہی محبت دینے سے زندگی میں بہار آجاتی ہے روٹھے ہوۓ مان جاتے ہیں ... دل پگھل جاتے ہیں ... جو آنکھیں کبھی نہیں روئیں وہ بھی نم جاتی ہیں ... آپ ہمت مت ہاریں ڈٹ کر مقابلہ کریں ہر مشکل کا کیونکہ اللہ کا وعدہ ہے مشکل کے بعد آسانی ہے ... 🌸 سب کو نظر انداز کریں جو تکلیف دیتے ہیں جو دل دکھاتے ہیں ان کا معاملہ اللہ کے سپرد کردیں اللہ بہترین انصاف کرنے والا ہے آپ اخلاق اچھے کرلیں سب کو معاف کردیں پھر دیکھیں زندگی بالکل آسان اور پر سکون ہوجاۓ گی
...
No comments:
Post a Comment