Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Tuesday, May 25, 2021

_BONDS_

 


people say that freindships don't last....that you are meant to drift away with time....and that every person is busy with themselves..that no one ever cares....but I oppose that idea.....my freinds taught me to be the best person I can be....my friends care about me before them....they cry with me get hurt with me laugh with me learn new things with me....we share each others pains amd connect on a whole new level.....for me the idea that freindships are meaningles is totally absurd..because my freinds are the reason that I'm able to smile through my hard times and survive the worst they are the reason I try to be a good person they are the reason I thrive and grow.....beside them holding their hand...we all grow together.....our connection...the bond we share the memories we make... it's so much more than simply love or freindship.... it's a connection of souls...a connection so deep that it lasts forever even if we are mortal...and we can die at any moment....our souls will bond toghether till the afterlife...



وہ آج بہت دنوں بعد اسے دیکھ رہی تھی، وہ ویسا ہی تھا



وہ آج بہت دنوں بعد اسے دیکھ رہی تھی، وہ ویسا ہی تھا پر آج رشتے کی نوعیت بدل چکی تھی۔ وہ ہمیشہ اسکو دیکھ کے کھل اٹھتی تھی پر آج دل خاموش تھا، بری طرح مر چکا تھا، ٹکڑوں میں بٹ چکا تھا۔

"آہمم ہاں بولوں۔" وہ کھنکھار کر گویا ہوا۔

"مجھے یوں مت چھوڑو۔" وہ بولنا بہت کچھ چاہتی تھی مگر لبوں سے لفظ نکلنے سے اِنکاری تھے۔ 

" کیوں؟" بھنویں اچکا کر جواب داغا۔

"کیوں کہ میں نہیں رہ سکتی تمہارے بغیر مجھے تمہاری عادت ہے۔".وہ لب کاٹتی گویا ہوئی۔ 

" یہ میرا مسلہ تو نہیں ہے۔"وہ سفاکی کی حد کو چھورہا تھا۔ 

وہ دم سادھے اسکو دیکھتی رہ گئی، کھبی یہ ہی لہجہ پھول برسایا کرتا تھا۔ پر آج دل پہ چھریاں پھیر رہا تھا۔ گویا اسکو فرق نہیں پڑتا، اسکی آنکھیں نم ہو گئی۔

"تم ایسے تو نہیں تھے۔" وہ دکھ سے بولی۔ 

"پر اب ہوگیا ہوں۔"

"خیر۔" وہ بولا۔ 


//Ishq samjhe thy jisko wo shyd,

  tha bas aik narsai ka rishta,

  mere aur isky darmiyan nikla,

  umar bhar ki judai ka rishta// 

- Jaun Elia 


Jisky sath umar bhar ky sath ky wadey houn, jiska hath tham kar bheer mai sath chalna hou, aur pher wahi apka hath bheer mai chour de // 


" کتنی محبت کرتی ہو مجھ سے؟"

"بہت ذیادہ نہیں اتنی ہی کے بس تمہیں اپنی ہر نماز کی دعا میں مانگتی ہوں۔ اتنی کے بس اللہ سے تمہاری خوشیاں مانگتی ہوں، اتنی کے بس تم نہ بھی ملوں تو تمہیں خوش دیکھنا چاہتی ہوں، میں بس تمہاری خوشی چاہتی ہوں، اگر تمہاری خوشی میرے تم سے دور جانے میں ہے تو میں بخوشی چلی جاؤنگی تمہاری زندگی سے پر۔" وہ چند لمحے ٹھہر کر اسکو دیکھنے لگی پھر سلسلہ کلام وہی سے جوڑا۔ 


"تنہائ کے لمحوں میں، فرصت کی گھڑیوں میں، اتنا ضرورر سوچنا تم کیا تھے میرے لئے، تمہیں میں یاد آؤنگی ذرا اس وقت کو تو ڈھلنے دو، ایک دن تم مجھے یاد کروگے، پر تب تک تم مجھے کھوچکے ہوگے، ہمیشہ ہمیشہ کے لئے۔ تمہیں یاد آئیگا میں نے بہت ٹوٹ کے چاہا تھا تمہیں، اور میں یاد رکھونگی ایک پتھر سے دل لگایا تھا میں نے۔" اسکی آنکھ سے آنسو بہہ رہے تھے، پر سامنے تو پتھر تھا اس پہ ان آنسؤوں کا کیا فرق پڑتا، اس نے اپنے آنسو درشتی سے صاف کئے اور اُٹھ کھڑی ہوئی۔

" خدا تمہیں سلامت رکھے۔"


//Udasio ka ye mausam badal bhi sakta tha,

Wo chahta tou mery sath chal bhi sakta tha//


Bhut maan ho jis par, ky wo dunia mai aik hai, wo dunia jesa nh hai, aur wo apka maan tour day, kisi ky jany se koi marta nh hai par dil mai jo khala bakhi reh jati hai us khala ka kia kry koi? 


// پہلے لگتا تھا تم ہی دُنیا ہو، 

اب یہ لگتا ہے تم بھی دُنیا ہو // 


پر آج اسکو وہ یاد آتی تھی، بہت ذیادہ، بے انتہا،  بے شمار، پر اب وہ اسے کھو چکا تھا، اسکے ہاتھ میں خسارے کے سوا کچھ نہیں رہا تھا، اور اسکا ضمیر اب اسکو کچوکے لگاتا تھا۔


// Ham insanou ko na chezou ki qadar hamesha unky chale jany ky bad houti hai, aur jab hamko ehsas houta hai tab tak itni dyer ho chuki houti hai ky ham pher chah kar bhi unko dhoundh nh patay, aur pher wo loug bheer mai ghum hojaty hain, ham insan bary jald baaz waqae hoye hain. // 




قید رہیں گے اپنے اپنے خیالات میں ہی


 قید رہیں گے اپنے اپنے خیالات میں ہی 

ایک دوسرے کو شریکِ خیال نہیں کرنا


تیرا شب بخیر کا پیغام دیکھا تو سوچا 

اب اس شب کو اداسی میں شمار نہیں کرنا


تم اور وہ بھی بھول جاؤ ہمیں ؟

ہم نے کبھی ایسا گمان ہی نہیں کرنا 


ملنے آؤں تو چائے پلانا اچھی سی 

اس کے علاوہ کوئی اہتمام نہیں کرنا 


آؤ بھول کر دیکھیں اک دوجے کو 

چند دن تم مجھے کال نہیں کرنا ا 



سب کو اپنی زندگیوں میں کسی نہ کسی شئے سے فرار


 ہم سب کو اپنی زندگیوں میں کسی نہ کسی شئے سے فرار چاہیے۔ 

کسی کو رشتوں سے ، ذمہ داریوں کے بوجھ سے۔۔۔۔عداوتوں سے۔۔۔۔خوابوں سے۔۔۔۔حسرتوں سے۔۔۔۔۔

تو کسی کو خود سے۔۔۔

پھر ہم کوئی کونہ ڈھونڈتے ہیں۔۔۔چھپنے کو۔۔۔۔شناخت چھپانے کو۔۔۔

کیونکہ جو خود سے فرار پا رہا ہے وہ اپنا آپ بھی تو بھول بیٹھا ہے۔ 

اس کونے میں ہم ہمکلام ہوتے ہیں ، روتے ہیں۔۔۔۔لغویات بکتے ہیں۔۔۔۔۔مگر وہ کونہ اس سب سے لاتعلق ہماری مایوسی سمیٹتا چلا جاتا ہے۔ 

کہیں یہ کونہ آپ ہیں۔۔۔۔کہیں یہ میں ہوں

! 🖤



بعض اوقات مسلسل امید بھی تھکا دیا کرتی ہے



اور بعض اوقات مسلسل امید بھی تھکا دیا کرتی ہے ناں ۔۔


 تھکا کر چور کر دیتی ہے 

کچھ کہنے کیلئے ، کچھ کرنے کیلئے نہیں چھوڑتی ، بےبس کردیتی ہے ،،،، بہت بےبس

🖤



سارے کمالات پہلی نظر کے ہی ہوتے ہیں نا؟


 سارے کمالات پہلی نظر کے ہی ہوتے ہیں نا؟ 

لیکن میری پہلی نظر نے تم پر کوئی کمال نہیں کیا

!!..

کرتی بھی کیسے تمہاری جانب اٹھتی میری پہلی نظر جب  احتراماً،محبتاً جھک گئی تھی نا

 اسی لمحے تم  جلد باز کسی اور کی نظروں کے اثیر ہو کر اسکے نورِچشم بن گئے تھے



Sunday, May 23, 2021

لوگ_لفظوں_میں_کیا_تلاش_کرتے_ہیں



لوگ_لفظوں_میں_کیا_تلاش_کرتے_ہیں؟؟؟#


لوگ لفظوں میں خُود کو تلاش کرتے ہیں، اور سب کی تلاش ایک جیسی نہیں ہوتی* 


لوگ_لفظوں_میں_کیا_لِکھتے_ہیں؟؟؟#


لوگ لفظوں میں بھی خُود کو لِکھتے ہیں اور اُن لفظوں کے معنی سب کے لیے ایک جیسے نہیں ہوتے* یہی وجہ ہے کہ کُچھ لکھے الفاظ ہوا میں اُڑ جاتے ہیں اور کچھ دل میں اُتر جاتے ہیں

🔥



Saturday, May 22, 2021

جب آپ وصیت لکھنے بیٹھو گے تو آپ کو پتہ چلے گا


 جب آپ وصیت لکھنے بیٹھو گے تو آپ کو

پتہ چلے گا کہ وہ واحد شخص جس کا

آپ کے مال میں کوئی حصہ نہیں وہ آپ خود ہیں

اس لیے مال نہیں اپنی آخرت کے لیے نیکیوں کا ذخیرہ کرو



تمھارے پیروں کو چھونے والی ریت ایک دن اچانک


 تمھارے پیروں کو چھونے والی ریت

 ایک دن اچانک

 تمھارے چہرے پر پڑے گی تو احساس ہوگا 

ڈوبنے کا فیصلہ غلط تھا


جس پر جوش لہر پر 

تم نے آخری بار سانسیں لیں تھیں

 وہ زندگی سے بھری ہوئی تھی


سورج مکھی نے رخ موڑ کر

 آخری بار بہت امید سے تمھاری طرف دیکھتے ہوئے 

کہا تھا کہ

سنو!  تمھاری کہانی صرف تمھاری نہیں تھی




‏میں وہ ہوں جس کے خواب شہزادے دیکھتے ہیں

 


‏میں وہ ہوں جس کے خواب 

شہزادے دیکھتے ہیں

اور قید مجھے

ایک جن نے کر رکھا ہے۔



')