تمھارے پیروں کو چھونے والی ریت
ایک دن اچانک
تمھارے چہرے پر پڑے گی تو احساس ہوگا
ڈوبنے کا فیصلہ غلط تھا
جس پر جوش لہر پر
تم نے آخری بار سانسیں لیں تھیں
وہ زندگی سے بھری ہوئی تھی
سورج مکھی نے رخ موڑ کر
آخری بار بہت امید سے تمھاری طرف دیکھتے ہوئے
کہا تھا کہ
سنو! تمھاری کہانی صرف تمھاری نہیں تھی
No comments:
Post a Comment