ہوتے ہیں نا کچھ لوگ جن کو دیکھ کر غم بھول جاتے ہیں
ہوتے ہیں نا کچھ لوگ جن کے ہونے سے امید ملتی ہے
ہوتے ہیں نا کچھ لوگ جو بے لوث محبت کرتے ہیں بغیر کسی مطلب کے
ہوتے ہیں نا کچھ لوگ جن کو دیکھ کر اللہ یاد آ جاتا ہے
ہوتے ہیں کچھ لوگ جو اپنی زندگی کی تلخیوں کے باوجود بھی سب کے لیے موجود رہتے ہیں
ہاں ہوتے ہیں کچھ لوگ جن کو اللہ ہمارے لیے بھیجتا ہے
ہاں ہوتے ہیں کچھ لوگ جن کو دیکھ کر جینے کو دل کرتا ہے ' خواب دیکھنے کو دل کرتا ہے
ہاں ہوتے ہیں کچھ لوگ جن کا ہونا زندگی میں خوشیاں لاتا ہے اور جن کا چلا جانا صرف دکھ
کبھی سوچا ہے کہ ہم کیوں نہیں بن سکتے ان لوگوں میں سے وہ جو کسی دوسرے کے لیے امید ہو ' خوشی ہو ' جن کو بھروسہ ہو کہ یہی ہے میرا safe place ' ہاں یہی ہے وہ جس کے پاس مجھے آنا ہے تب جب سب سے زیادہ ضرورت ہو گی ' ہاں یہی ہے وہ جس کے ساتھ بیٹھ کر میں اپنی ہر بات بغیر کسی خوف کے کر سکتا ہوں . ہم کب اور کیوں اتنا بدل گئے کہ یہی بھول بیٹھے کہ ہمیں کیوں اشرف المخلوقات بنایا گیا تھا شاید یہ دنیا ہے ہی ایسی جس میں کھو کر ہم سب بدل گئے. سب کچھ بھول گئے دوستیاں ' رشتے ناطے ' اپنے...
ہاں شاید ہم سب کہیں نہ کہیں مطلب پرست ہو گئے .
کبھی اکیلے بیٹھ کے سوچیے گا ضرور کہ ہماری priorities کیا ہونی چاہیں تھیں اور ہم کہاں چل دیے....
کھل کے جیو کہ آخر میں سب نے مر ہی جانا ہے
No comments:
Post a Comment