اگر تم نے سو احسانات یا اچھے کام کیے ہوں اور تم سےصرف ایک غلطی ہو جائے تو لوگ صرف تمہاری بری بات کو ہی یاد رکھیں گے اور تمہاری سارے احسانوں اور اچھائیوں پر پانی پھر جائے گا جو تم نے لوگوں کے ساتھ کیے ہوں گی۔
اور جب تم ان سے اپنی غلطی پر نادم ہو کر معافی مانگو گے تو معاف اور نظر انداز کرناتو دور ، وہ تم سےبات کرنا بھی پسند نہیں کریں گے
کیونکہ یہ صفت صرف اس ذات باری تعالیٰ کی ہے جو اپنے بندوں کی غلطیوں اور گناہوں کو نظر انداز کرتا ہے اور ان پر پردہ ڈال دیتا ہے بیشک تمہارے گناہ بلندوبالا پہاڑ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔
اور لوگ تمہارے ساتھ صرف اُس وقت تک بہت اچھے رہیں گے جب تک تم ان کے کام آتے رہو گے يا جب تک اُن کا مطلب ھوگا۔جس وقت اُن كو تم سے کوئی مطلب نہیں رہے گا تو وہ تمہیں چھوڑنے میں ایک لمحہ بھی نہیں لگائیں گے بیشک تمہارا ساتھ بہت گہرا اور پرانا ہی کیوں نہ ہو۔
ادا مطلب، نگاہ مطلب ،زبان مطلب،بیاں مطلب
بتا مطلب کہاں جاؤں،جہاں جاؤں وہاں مطلب
No comments:
Post a Comment