Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Thursday, May 27, 2021

"اور ایمان والوں کو اللہ کے برابر کسی کی محبت نہیں"



 "اور ایمان والوں کو اللہ کے برابر کسی کی محبت نہیں" (سورۃ البقرۃ ١٦٥)

یہ آیت پرھ کر بہت سے لوگ بولیں گے "تو اللہ ہی سے تو ہے, اللہ کے سِوا ہو بھی کس سے سکتی ہے محبت, انسانوں کی اہمیت کہاں".... لیکن کیا واقعے یہ صرف الفاظ نہیں ہیں ؟؟؟


چلیں فرض کرتے ہیں دنیا میں ایک انسان ہے.. جس سے آپ بے پناہ محبت کرتے ہیں خواہ کوئ بھی ہو... آپ اُس سے باتیں کرتے ہونگے اور آپکو بے حد خوشی بھی ہوتی ہوگی... کیا آپ اللہ سے اس طرح باتیں کر کے خوش ہوتے ہیں؟؟ یا صرف اُس طرح باتیں ہی کرتے ہیں؟؟


۲. آپ اُس انسان کے لیے وقت بھی نکالتے ہونگے.. کیا آپ اس طرح اللہ کے لیے وقت نکالتے ہیں؟؟


٣. آپ اُس کی باتوں کےمطلب بھی تلاش کرتے ہونگے.. کوشش کرتے ہونگے سہی سے سہی سمجھ سکیں... کیا آپ اللہ کی باتوں کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں؟؟


٤. آپ اُس انسان کی بات مانتے بھی ہونگے اور دیکھتے بھی ہونگے کہ کس بات سے وہ خوش ہوتا ہے... لیکن کیا آپ اسی طرح اللہ کی بات مانتے ہیں؟؟ اور دیکھتے ہیں وہ کیسے خوش ہوتا ہے؟؟


٥. اُس کو کوئ تکلیف پہنچے یا اسے پانے کے لیے رات کو اُٹھ کر تہجد میں دُعائیں بھی کرتے ہونگے... کیا اپنے کبھی اللہ سے اللہ کو مانگنے کے لیے اُٹھ کر دُعائیں کیں؟؟؟


* یہ سب تو فقط چند مثالیں تھیں... کیا اب آپ کہہ سکتے ہیں کہ اللہ ہی سے آپ کو سب سے ذیادہ محبت ہے؟؟ اگر کہہ سکتے ہیں تو آپ اللہ کو پانے کے قریب ہیں اور اگر نہیں تو غور کریں اس آیت پر

باقی انسانوں کا تو علم نہیں لیکن نا جانے کیوں مجھے اس لفظی محبت سے چِڑ ہے... جو صرف لفظوں اور باتوں سے جھلکتی ہے, حقیقت میں دل میں اور روح میں اسکا کوئ وجود ہی نہ ہو

اللہ بڑا غفورورحیم ہے جو ہماری بے جان محبت بھی قبول کر لیتا ہے.. انسانوں سے چاہ کر بھی ایسی لفظی محبت قبول نہیں ہو پاتی دیرسویر سہی لیکن انسان بے زار ہو جاتا ہے... وہ تو کریم ہے جو سب جاننے کے باوجود ہم سے ٧۰ ماؤں جتنی محبت کرتا ہے

اللہ ہمارے دلوں کو اپنی محبت سے بھر دے آمین یارب العالمین




No comments:

Post a Comment

')