خواب تعبیر پا لینے کے لیے تو نہیں ہوتے ناں
یہ تو بس آنکھوں کو تراوت اور دل کو خوش گمان
رکھنے کے لیے ہوتے ہیں
اگر وہ تعبیر میں بدل جاٸیں تو وہ خواب تو نہ رہا پھر
وہ تو حقیقت بن جاتی ہے اور
جانتے ہو حقیقت کیا ہے؟
حقیقت وہ تلخ کردار ہے کسی بھی کہانی میں جو کسی کو نہیں بھاتا۔
بھلا خواب بھی حقیقت ہو سکتے
وہ تو فقط حسین احساس ہوتے ہیں جو روح کے سکون
بخشتے ہیں۔
خوابوں کو خواب ہی رہنے دینا۔۔
تعبیر پانے کی خواہش میں حقیقت سے سامنا کرنا پڑا
تو آنکھیں خواب دیکھنے سے ہی نہ انکاری ہو جاٸیں۔
خوابوں کو خواب ہی رہنے دو
No comments:
Post a Comment