Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Friday, October 21, 2022

Ya Rabb, Alhamdulillah for this life

 


Ya Rabb, 


Alhamdulillah for this life. 

Alhamdulillah for Imaan. 

Alhamdulillah for this religion, Islam. 

Alhamdulillah for our Prophet ﷺ 

Alhamdulillah for our health. 

Alhamdulillah for our parents. 

Alhamdulillah for our education. 

Alhamdulillah for our jobs. 

Alhamdulillah for the air we breathe. 

Alhamdulillah for the food we eat. 

Alhamdulillah for the world we live in. 💫


Alhamdulillah for everything Ya Rabbim. 🖤


Sunday, October 16, 2022

محبت کے آغاز پہ کھڑی لڑکی کو یہ بتانا بیکار ہے



محبت کے آغاز پہ کھڑی لڑکی کو یہ بتانا بیکار ہے
"محبت اداسیوں کا گیت ہے"
ریڈیو کی زنگ لگی ناب 
پرانے فون بوتھ
زرد رنگ خطوط 
ٹوٹی چوڑیاں 
ویران آنکھیں 
بالوں کی سفیدی 
مردہ پھول
دروازے پہ ہوتی دستک 
یہ سب کہانی کے اختتام پہ ہوتا ہے 
ابھی سب بتلا کر اسے بےمزہ مت کرو
مسکراتے چہرے کو ابھی سے کیوں رلاتے ہو ؟
یاسیت کے زرد پھول اسکے بالوں میں لگانا ٹھیک نہیں 
یہ اسکی کہانی ہے 
اسی کو جینے دو 
"اسے محبت لفظ پڑھنے دو"
اسے کہو آسمان پہ تاروں سے کسی کا نام لکھے 
چاہت کے اون سے جاڑے کی شاموں میں 
کسی کے لیے سویٹر بُنے 
اس شخص کے خیالوں میں لڑکھڑائے 
فیض کی نظمیں گنگنائے 
بےیقین دِلوں کو یقین دلائے کہ 
"محبت پرسکون سا اک لمحہ ہے "


خدائے نیم شب تجھے ہزارہا


 

خدائے نیم شب تجھے ہزارہا

نہیں نہیں 

ارے کہاں ہزارہا

اسے تو ٹھیک سے پڑھو 

لکھا ہوا ہے "بارہا"

صدائیں دیں

دھواں بڑھا اور اتنا بڑھ گیا کہ

 اپنے ساتھ لے کے چل دیا

 ہر اک یقین و وہم کو

دلِ شدید سہم کو

نہیں سنیں؟؟؟ تجھے تو پھر بھی ٹھیک ہے 

خدائے نیم شب تجھے اب الوداع



Thursday, October 13, 2022

When Noor Jahan said



when Noor Jahan said,

“جو چلا گیا مجھے چھوڑ کر، وہی آج تک میرے ساتھ ہے”

she really said the truth, kuch logon ka naym-ul-badal nahi milta humain, hum bas unki kami k saath jeena seekh lete hain.



Saturday, October 8, 2022

عمر کے جس حصے میں لڑکیاں تتلیوں کے سنگ اڑنا سیکھتی ہیں


 

عمر کے جس حصے میں لڑکیاں 

تتلیوں کے سنگ اڑنا سیکھتی ہیں

 میں نے تب ماں سے دکھ چھپانا سیکھا

 اب یوں ہے کہ 

عمر کے اس حصے میں 

جب محبت چاروں طرف ہے 

میں نے زندگی کو خط لکھ بھیجا کہ اب بس کر

 میں تھک گئی ہوں۔۔۔۔


Sunday, October 2, 2022

اس موڑ سے شروع کریں پھر یہ زندگی

 

________🧡🧡


اس موڑ سے شروع کریں پھر یہ زندگی

ہر شے جہاں حسیں تھی ہم تم تھے اجنبی۔۔۔۔

.



Friday, September 30, 2022

تم پھولوں کی زبان سمجھ سکتی ہو ؟



تم پھولوں کی زبان سمجھ سکتی ہو ؟
اس کا سوال سن کر وہ حیران ہوئی

ہاں پھولوں کی بھی ایک زبان ہوتی ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ میں اس زبان سے واقف ہوں ۔میں نے جو پھول تمہیں دیا تھا وہ 
gloxinia ہے اور gloxinia
 علامت ہے 
پہلی نظر میں محبت کی ۔





Wednesday, September 28, 2022

آپ ہر ایک کی کہانی میں اچھے نہیں بن سکتے

 

آپ ہر ایک کی کہانی میں اچھے نہیں بن سکتے۔۔۔ کوئی آپ کو سارے جہان سے عزیز رکھتا ہے اور کہیں آپ جوتے کی نوک پر ہوتے ہیں۔۔ 

کہیں کسی کا دیا ہوا احترام آپ کی ذات کو بےتحاشا معتبر کردیتا ہے اور کبھی کسی کی دی ہوئی بےتحاشا ذلالت آپ کو زندہ دفنا دیتی ہے۔ 

کہیں کوئی آپ کے ماضی کو تباہ کر کے آپکے اصل چہرے کو مسخ کردیتا ہے اور کہیں کوئی ہمیشہ کیلئے آپ کا ہو کر آپکے حال و مستقبل کو اس طرح سنوار دیتا ہے کہ اپنا آپ کسی معجزے سے کم نہیں لگتا۔ 


وقت اور حالات کبھی ایک جیسے نہیں رہتے اور نہ ہی میرے رب نے سب لوگ ایک ہی سانچے سے بنائے ہیں۔ 


اسلیے زندگی کے اِن خاردار راستوں پہ اپنے رب کے " یقین " کی انگلی تھامے رکھیے یہی " یقین " آپ کو کبھی نہ کبھی ,کہیں نہ کہیں کسی پار تو ضرور لگا دے گا۔ 

ان شاءاللہ

، :") 🤎


Monday, September 26, 2022

آپ اپنے اوپر ہزار بلب لگا لیں، سو گہرے رنگوں کا لیپ کر لیں

 

آپ اپنے اوپر ہزار بلب لگا لیں، سو گہرے رنگوں کا لیپ کر لیں یا کسی کی راہ میں جگنوؤں کی قطاریں لگا دیں، پھولوں کی کیاریاں سجا دیں

جو آپ کو دیکھتے نہیں آپ ان کی نظر نمایاں نہیں ہو پائیں گے۔



Sunday, September 25, 2022

جب کوئی تم سے محبت نہیں کرتا تو تمہیں اس بات کا اندازہ ہو ہی جاتا ہے


 

جب کوئی تم سے محبت نہیں کرتا تو تمہیں اس بات کا اندازہ ہو ہی جاتا ہے، خواہ وہ تمہیں نہیں بتاتا لیکن پھر بھی تمہاری روح اس بات کو محسوس کر ہی لیتی ہے کیونکہ بےحسی ایک ایسی چیز ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا


~جولیو کورٹزار



')