Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Wednesday, August 23, 2023

ایک دن میں اچانک چلا جاؤں گا

 


میں چلا جاؤں گا 

ایک دن میں اچانک چلا جاؤں گا 

تم کو احساس تک بھی نہ ہوگا 

کہ میں جا چکا ہوں 

میری موجودگی بس یہی ہے 

کہ میری اداسی تمہاری ہنسی ، ہنس رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔



Tuesday, August 22, 2023

سنا ہے لوگ کہتے ہیں تعلق ٹوٹ جائے تو وہ یکسر ٹوٹ جاتا ہے

 




سنا ہے لوگ کہتے ہیں 

تعلق ٹوٹ جائے تو 

وہ یکسر ٹوٹ جاتا ہے 

تو پھر ہم دیکھتے کیوں ہیں 

کسی کی سبز لائٹ کو 

کسی واٹس ایپ سٹیٹس کو 

کسی کی ٹائم لائن پر

کیوں ہم سرچ کرتے ہیں 

کہ شاید ایک پوسٹ پر

کسی نے اُس سے پوچھا ہو

تمھارا تھا کوئی پہلے

تو شاید بے خودی میں 

اُس نے میرا نام لکھا ہو۔۔

کوئی اک شعر ایسا ہو 

پروفائل کے بائیو پر

جدائی پہ جو لکھا ہو .

اسے کاپی کرو گے تم

بہت مطلب نکالو گے 

اُسی کی ٹائم لائن پر

بہت ہی بے بسی سے پھر 

انا کو توڑ آتے ہو 

وہاں اک لائک کی صورت

کسی کمنٹ کی صورت 

تم خود کو چھوڑ آتے ہو

یا اُس کی نئی پوسٹ پر 

کسی سے پاگلوں جیسے 

یونہی پھر بحث کر لینا

کہ تمہارا نام مسلسل اسے

نوٹیفکیشن میں نظر آئے

تو تم اس کو یاد آؤ گے

شاید آ بھی جاؤ گے

تو کیا ریپلائی آئے گا .

کہ جب ترکِ تعلق ہے 

تو کیوں پھر دوسروں سے 

اس کی خیریت معلوم کرتے ہو 

تو کیوں اس کی ہر اک ڈی پی کو 

جا کے زوم کرتے ہو 

پھر اس کی ،

ہر اک پکچر پہ

یوں ہالے کی صورت میں 

کبھی انگلی گھماتے ہو 

تو پھر کیوں اس کی تصویروں کو

اپنا دکھ سناتے ہیں 

کبھی اس کی سٹوری پر

سٹیکر بھیجنا کوئی

کبھی اس کے سٹیٹس پر 

" بہت ہی خوب " لکھ دینا

تو پھر کیوں رات کو اکثر

کسی گُڈ نائیٹ پوسٹ پر 

اسی کو ٹیگ کرتے ہو

اور سونے سے ذرا پہلے

پرانی چَیٹ پڑھتے ہو

کیوں بے چین ہوتے ہو 

تم ایکٹو ناؤ کے لفظوں پر

بڑے بے تاب ہوتے ہو

وہ اب تک آن لائن ہے

تو پھر کیوں لوگ کہتے ہیں 

تعلق ٹوٹ جائے تو 

وہ یکسر ٹوٹ جاتا ہے

مگر ایسا نہیں ہوتا 

تعلق ٹوٹ بھی جائے 

ذرا سا پھر بھی رہتا ہے 

ذرا سا پھر بھی رہتا ہے



Sunday, August 20, 2023

تمہیں بھول جانے کی ہر کوشش یہ بارش بہا کر لے گئی ہے۔

 


تمہیں بھول جانے کی ہر کوشش یہ بارش بہا کر لے گئی ہے۔

کچھ دنوں سے مجھے لگنے لگا تھا تم میرے دل سے اتر گئے۔ اب تمہیں بھولنا آسان ہو گا۔

مگر تم تو میرے دل سے لپٹے ہوئے ہو۔۔۔امربیل کی طرح۔۔۔۔

میں جانتی ہوں 

تم چلے گئے ہو

مگر تم نہیں گئے۔۔۔ یہیں ہو۔ میرے اندر۔۔۔ بہت گہرائی میں۔۔۔میرے دل کی دھڑکن میں۔۔۔ میری سانسوں کی خوشبو میں۔۔۔ میری آنکھوں کی روشنی میں۔۔۔ میرے اندر بسیرا کر لیا ہے تم نے۔ 

میں چاہوں بھی تو تمہیں اپنے اندر سے نکال نہیں سکتی۔ 

تمہاری مسکراہٹ۔۔۔ تمہاری مغرور آنکھیں۔۔۔ تمہارا حق جتاتا ہوا لمس۔۔۔۔ میں ان کے حصار میں قید ہوں۔ تمہاری قربت کے چند لمحے میری پوری زندگی کو محصور کیے ہوئے ہیں۔ میں ان سے کبھی نکل ہی نہیں پائی۔ 

میں تمہیں یاد نہیں کرنا چاہتی۔۔۔

میں تمہیں سوچنا نہیں چاہتی۔۔۔

میں تو تمہاری طرف دیکھنا بھی نہیں چاہتی۔۔۔

مگر میں بے بس ہوں۔۔۔

سنو۔۔۔

میں تمہاری منتظر نہیں۔۔

مگر یہ دل



کیا تم بھی بھول جاتے ہو ؟

 


کیا تم بھی بھول جاتے ہو ؟ 

اپنی مشقتیں 

پر یاد رکھتے ہو اپنی تھکاوٹوں کا احساس ۔ 

کیا تم بھی بھول جاتے ہو  ؟

ان رویّوں کو جو اذیت ناک ہوتے ہیں 

پر یاد رکھتے ہو اُس درد کو جو تم نے جھیلا۔

کیا تم بھی دھوکے بھول جاتے ہو؟

پر یاد رکھتے ہو اُن چہروں کو ۔ 

کیا تم بھی بھول جاتے ہو ؟

سب اپنی تلخ کلامی کو 

پر یاد رکھتے ہو خود کی نظروں میں گرنے کو ۔ 

کیا تم بھی بھول جاتے ہو ؟

ان لوگووں کے چہروں کو  جن سے تم خوفزدہ تھے

پر یاد رکھتے ہو گرج ان کے لہجوں، زہر ان کی فطرت کا۔

کیا تم بھی بھول جاتے ہو ؟

اپنے سارے ناممکن خواب ماضی کے 

پر یاد رکھتے ہو  امید تمہاری اُن کے پورے ہونے کی۔ 

کیا تم بھی بھول جاتے ہو؟

ساری تکلیفیں ، ساری محنت 

پر یاد رکھتے ہو اپنی کامیابیوں کو؟ 


Tuesday, August 15, 2023

اگر کوئی مجھے سو ثبوتوں کے ساتھ بھی یہ یقین دلائے کے انسان کبھی نہیں بدلتا،


اگر کوئی مجھے سو ثبوتوں کے ساتھ بھی یہ یقین دلائے کے انسان کبھی نہیں بدلتا، تو میں ہر ثبوت کے سو ٹکرے کر کے اسے بتاؤں کے اس دنیا میں انسان سے زیادہ جلدی بدلنے والی اور کوئی چیز موجود نہیں ہے انسان بدل ہی جاتا ہے پھر چاہے وہ کتنی ہی عزت دینے والا اور محبت جتانے والا ہی کیوں نہ ہو 



زندگی میں بہت سے موسم اور لوگ آتے جاتے رہتے ہیں ،

 


زندگی میں بہت سے موسم اور لوگ آتے جاتے رہتے ہیں ،________- کوئی خزاں کی طرح روکھا ، کوئی بہار کی طرح ترو تازہ _________ کوئی گرمی کی طرح شدید_🍀_____ کوئی سرما کی طرح سرد 🍀_______ اور کوئی ساون کی طرح دوغلا ________ ہم دوسروں کو ان کی تاثیر پر نہیں ____ اپنی "ضرورت" کے معیار پر پرکھتے ہیں_________  ، اسی لیے ضررت بدل جانے پر  روئیے بھی بدل جاتے ہیں ، ہر وقت دیکھنے والی آنکھیں ، اچانک ماتھے پر پیوست ہو جاتی ہیں🍀____ ، نظر میں التفات نہیں رہتا ، لفظوں میں مٹھاس کم پڑ جاتی ہے_______🌻 🌿 ، قدم بھاری بھاری ، ہاتھوں میں لغزش ___________ ایسے ہی بہت سے  انسان روز ٹوٹتے ہیں ، روز ہی بکھر جاتے  ہیں



زندگی میں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں



 ✨زندگی میں کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے  ہیں
 جوبلا غرض ہمارے لئے بہت اہم اور بے حد عزیزہوتے ہیں🥰
اندھیری شب میں کسی چمکتے ہوئے ستارے کی مانند جن کے وجود کی روشنی ہماری زندگی کے اندھیرے راستوں کو منور کرتی چلی جاتی ہے💖
 بظاہر وہ ایک بے نام سا تعلق کبھی دوستی کے پردے میں چھپااورکبھی ایک بے نام سا رشتہ جو دنیا کی نظر میں بے معنی لیکن سب سے جدا سب سے اہم محسوس ہوتا ہے!💓🙂
یہ جانتے ہوئے بھی کہ کس بھی وقت اس خوبصورت رشتے کی ڈور ہاتھ سے چھوٹ جائے گی🙃
 پھر بھی سنبھال کر رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں
 ایک ایسا رشتہ جسے ہم کھونا بھی نہیں چاہتے😊
 اور پا بھی نہیں سکتے ہوتے ہیں نا ایسے خوبصورت لوگ جو  دل کی مسند پر خاموشی سے براجمان ہو جاتے ہیں💞
 وہ ہمیشہ کے لیے ہماری دعاؤں میں زندہ رہتے ہیں!💫


جب ساری دنیا آپ کے خلاف ہو حالات آپ کے خلاف ہوں آپ کو اس چیز کی پرواہ نہیں ہوتی

 



🌺جب ساری دنیا آپ کے خلاف ہو حالات آپ کے خلاف ہوں آپ کو اس چیز کی پرواہ نہیں ہوتی کیونکہ آپ کو معلوم ہوتا ہے میرا اللّٰہ میرے ساتھ ہے آپ کو کوئی فکر کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہوتی یہ ہوتا ہے توکل۔۔
اللہ پاک آپ سب کی زندگی میں آسانیاں لائیں اور 
آپ کی ساری زندگی پرسکون  اور مطمئین گزرے۔۔۔۔
         💞 آمین ثم آمین💞



زندگی کتنی ہی تنگ ، راستے کتنے ہی تاریک اور وسائل کتنے ہی محدود کیوں نہ ہو جائیں

 

زندگی کتنی ہی تنگ ، راستے کتنے ہی تاریک اور وسائل کتنے ہی محدود کیوں نہ ہو جائیں اپنـــے 'ربّ' پر بھروسہ رکھیں وہی مسبب الاسباب ہے

 بیشک یا رب


شب بخیر اچھے لوگوں


Friday, August 11, 2023

میں نے زندگی میں کئی سبق سیکھے

 


میں نے زندگی میں کئی سبق سیکھے

 مگر جس سبق نے میری زندگی بدل دی وہ ہے

 "دستبرداری" 

دنیا کی ہر شے سے دستبردار ہو جاؤ سکون پا لو گے.

  ہم ہر چیز کو اپنا سمجھ کر اس پر 

حق ملکیت جتانے لگتے ہیں 

بس یہی سے بے سکونی کی ابتداء ہوتی ہے,

 ہم تو خود بھی اپنے نہیں, پھر کوئی چیز ہماری ملکیت کیسے ہو سکتی ہے  ۔۔؟

ہماری تخلیق کا اصل مقصد بس اخلاص اور خلوص کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی ہے

...!✨



')