Welcome to my blog!

Meet the Author

Blessed with the best _ Alhumdulillah!a million times for every blessing in my life.

Looking for something?

Subscribe to this blog!

Receive the latest posts by email. Just enter your email below if you want to subscribe!

Thursday, January 18, 2024

سمندر کا نمکین کڑوا پانی حدّت سے بخارات بن کر آسمان کی جانب اُٹھتا ہے، پھر میٹھی اور پاکیزہ بارش بن کر زمین پر لوٹتا ہے؛

 


"سمندر کا نمکین کڑوا پانی حدّت سے بخارات بن کر آسمان کی جانب اُٹھتا ہے، پھر میٹھی اور پاکیزہ بارش بن کر زمین پر لوٹتا ہے؛ 

اِس دل کو بھی کبھی آسمان کی جانب لے چلو؛ دیکھو کیا بن کر لوٹتا ہے

!"



Tuesday, January 16, 2024

کبھی یہ وقت بُہت خُوبصورت ہُوا کرتا تھا کہ ؛ جب تُم سے بات کرتے کرتے


" کبھی یہ وقت بُہت خُوبصورت ہُوا کرتا تھا کہ ؛ جب تُم سے بات کرتے کرتے موبائل پر دِن اور تاریخ بدل جایا کرتے تھے! ۔ "


جسے آپ درکار ہوں گے وہ آپ کو خود رفو کر لے گا

 


جسے آپ درکار ہوں گے 

وہ آپ کو خود رفو کر لے گا 

محبت کا پیوند لگا کر زیب تن کر لے گا


 پھینکنے والے اور ہوتے ہیں 

اوڑھنے والے اور 


 ان کا موازنہ نہ کیجیے 

اور خود کو بھی کمتر نہ سمجھیے

کیونکہ لباس کی اہمیت وہی جانتا ہے 

جسے تن ڈھانپنے کی عادت ہو


Monday, January 15, 2024

ھـــم جـــو کــھــو دیــتــے ہــیــں

 


🌻ھـــم جـــو کــھــو دیــتــے ہــیــں

‏قـــدرت اس ســے پــہــلــے ہـــی

‏بـــہــتــریــن چُــن کــر ہــمــارے لــئـیے

💫رکــھتـــی ہــے

✨‏ بـــس اتـــنــا یـــقــیــن رکــھــنــا چــاہئیے🔹

〰️🔸🔹〰️🔸🔹〰️🔸🔹〰️🔸〰️🔹



Thursday, January 11, 2024

‏جھوٹ بول کر کسی کو متاثر کرنا بہت ہی آسان کام ھے لیکن

 


‏جھوٹ بول کر کسی کو متاثر کرنا بہت ہی آسان کام ھے لیکن جب حقیقت عیاں ہوتی ھے تو پھر انسان کو منہ چھپانے کیلئے جگہ نہیں ملتی



مہربان ہوتی

 


قِسمت مہربان ہوتی

تو زِندگی کی ریل ہمیں گَھنّے جنگلوں میں نہ اُچھالتی


ہم جو اپنی ماؤں کے لاڈلے تھے

زِندگی کے لاڈلے نہ تھے


اُوندھے مُنہ گِرتے ہی

جنگل کی سَیاہ زمین رُخساروں پہ کالک دَھر گئ


مَیں نے ماہتاب کے عکس کو نَدی میں ویسے ہی تڑپتے دیکھا

جیسے تُم سے ہاتھ چُھڑانے کے خواب

مُجھے بے چین کر جاتے ہیں


مَیں نے سوچا تھا کہ

زِندگی کی لائن آگے بڑھتے ہی سِیدھی ہوجائے گی


لیکن کاتبِ تقدِیر کو

ہماری تقدِیر میں کُچھ نُدرَت پسند نہ تھی

سو ہم 

دلِفریب دَھڑکنوں میں نَمُو نہ پا سکے


اب بیٹھے ہیں کِسی پَیڑ تَلے

مَیں, جنگل کے طِلسمی سَنّاٹے اور نَدی میں دُھندلے عَکس

ہمیں کِسی کا اِنتظار نہیں

...!!🖤.



Wednesday, January 10, 2024

تنقید اُسی پہ ہوتی ہے جس نے کچھ الگ یا اہم کر کے دیکھایا

 


تنقید اُسی پہ ہوتی ہے جس نے کچھ الگ یا اہم کر کے دیکھایا ہوتا ہے


یا یوں کہہ لیں کہ تنقید دراصل وہ زہر ہے جو حاسد تب اُگلتا ہے جب مقابل اُس کو اپنے سے اُونچے اور عزت دار مقام پہ نظر آتا ہے


اس لیے تنقید سے ڈریے گا مت

جیسے ہر مثبت کا منفی ہوتا ہے ویسے منفی کا مثبت بھی لازمی ہوتا ہے



_اپنے زخـــموں کو اللّٰه پر چھــوڑ کر بھــول جــاؤ

 



_"استودِع اللّٰه جراحك وانسَها

إنّ ودائعَ اللّٰه لا تضيع"


 _اپنے زخـــموں کو اللّٰه پر چھــوڑ کر بھــول جــاؤ

کیونکــہ اللّٰه کــے پاس امانتیــں ضــائع نہیــں ہوتــی 

 ❤️✨


"کچــھ مدتــ گــزر جانــے کــے بعــد

 تمہیــں معلــوم ہــوگا کــہ

 اگر الله تمہــیں تمہـــارے انتخابـــ پــر چھوڑ دیتـــا تــو

 تــم ڈوبـــ جاتــے۔

-



وَتَوَكَّلۡ عَلَى اللّٰهِ‌ؕ وَكَفٰى بِاللّٰهِ وَكِيۡلاً ‏

 


وَتَوَكَّلۡ عَلَى اللّٰهِ‌ؕ وَكَفٰى بِاللّٰهِ وَكِيۡلاً ‏

And put your trust in Allah, and Sufficient is Allah as a Wakil. (Trustee, or Disposer of affairs.) 

اور خدا پر بھروسہ رکھنا۔ اور خدا ہی کارساز کافی ہے۔



Tuesday, January 9, 2024

دکان میں جا کر ہر کپڑا نہ تو ہم پہنتے ہیں نہ ہی ہر جوتا ٹرائ کیا جاتا ہے


 

دکان میں جا کر ہر کپڑا نہ تو ہم پہنتے ہیں نہ ہی ہر جوتا ٹرائ کیا جاتا ہے

صرف وہ جو ہمیں پسند آئے اس کی طرف نگاہ اٹھتی ہے اور اسی کی طرف ہاتھ بڑھتا ہے

اسی پر دل آمادہ ہوتا ہے 

بالکل اسی طرح اس دنیا کے ہر بندے کا جملہ آپ کے لیے نہیں ہے۔۔۔۔

سیلف کئیر کا ایک طریقہ ہے یہ کہ ہم جملوں کی شاپنگ کر لیں 

کون سا ہمیں سننا ہے؟

کون سا ہمیں دل پر لینا ہے؟

کون سا اوور سائز ہے؟ 

کون سا ہمارے بارے میں نہیں ہے ؟

خود بھی پر سکون رہیں دوسروں کو بھی پر سکون رہنے دیں __ 🤎



')